Powered By Blogger

بدھ, اکتوبر 20, 2021

امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں،تمام مسلمانوں کی ہے:فیصل رحمانی

مونگیر20اکتوبر(یو این آئی)امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں، تمام مسلمانوں کی ہے۔آپ سب کومل جل کرامارت شرعیہ کوآگے بڑھاناہوگا،تب ہی امارت کی ترقی واستحکام ممکن ہوسکے گا۔یہ بات امیرشریعت ثامن مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے یہاں منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں کہی۔


انہوں نے کہاکہ آپ کسی بھی ملی جماعت سے جڑے ہوں،کوئی بات نہیں،جڑے رہیں،امارت آپ سب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب مجھ سے چندباتوں کاعہدکیجیے کہ تعلیم میں آنے والی مسلسل گراوٹ کوہم سب دورکریں گے اوراپنی تعلیمی شرح کوبہتربنائیں گے،اس لیے کہ تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہے۔ جہیز لینا دینا بند کریں گے،اس لیے کہ اس کی کثرت نے اسلام کے آسان نکاح کومشکل تربنادیاہے۔سودکے بڑھتے رواج کومعاشرہ میں کم کریں گے۔اس لیے کہ ہمارے معاشرہ میں طرح طرح کی برائیاں اوربے برکتی اسی سودکی عمومیت کاسبب ہے۔


انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے امارت شرعیہ کوخون جگرسے سینچاہے،اورجگہ جگہ دارالقضاء کاجال بچھایاہے تاکہ ہم اپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرائیں۔آپ سبھوں کواپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرانے کاپا بند بننا چاہیے۔یہ آسا ن بھی ہے،اس میں وقت کی بربادی اورپیسہ کاضیاع دونوں نہیں ہوتاہے۔


اس سے قبل نائب امیرشریعت حضرت مولاناشمشادرحمانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہم سبھوں کوجواں سال امیرعطاکیاہے۔ان کی سوچ اعلیٰ اور بلند ہے۔ امت اورملت کابڑابڑاکام ان شاء اللہ انجام پائے گا۔ہمیشہ نوجوانوں کی جماعتوں نے انقلاب برپاکیاہے۔قاضی شریعت مولاناانظارعالم قاسمی نے کہاکہ امیرکااصل استقبالیہ یہ ہے کہ امیرکے ہرجائزحکموں پرلبیک کہیں،امیرشریعت کے حکموں کی تکمیل میں دیرنہ کریں،یہی ان کوبہترین استقبالیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے آپ کواپنی پسندکاامیردیاہے،اب آپ اللہ کی پسندکواپنی پسندبنائیں اورامیرکی اطاعت کواپنی زندگی کالازمی حصہ بنائیں۔قائم مقام ناظم مولاناشبلی القاسمی نے کہاکہ ہمارے امیرکاتعلق خانوادۂ رسول سے ہے،آپ میں نبوت کامزاج ہے،آپ سنت کے بڑے متبع اورپابندہیں،کئی موقعوں پرمیں نے آپ کودیکھاکہ آپ سنت نبوی کے مطابق کام کرتے ہیں۔نائب ناظم مولانامفتی سہراب ندوی نے تفصیل سے امارت کے تحت ہورہے کاموں کوشمارکراتے ہوئے کہاکہ امیرشریعت رابعؒ نے جس طرح امارت کوبام عروج پرپہونچایا،امیدہے ان کے دورمیں بھی امارت اسی طرح ترقی کرے گی اوران کادوربھی امارت کادورزریں کہلائے گا۔


اس موقعہ پرقاضی شریعت مونگیرقاضی رضی احمدندوی نے بیعت امارت کرائی۔مونگیرشہر کے ممتازسماجی کارکن مولانامشیرالدین رحمانی نے حضرت کے لیے مفکرملت کالقب استعمال کرنے کی تجویزپیش کی جس کی ہاتھ اٹھاکرتمام لوگوں نے اورمفتی سہراب صاحب ندوی نے زبانی تائیدکی۔

عید میلادالنبی پر کئی اضلاع میں ہنگامہ، دھار کے بعد جبل پور اور بڑوانی میں حالات کشیدہ

بھوپال:مدھیہ پردیش میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی اضلاع میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کئی مقامات پر شرپسندوں نے پتھراؤ بھی کیا جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں تو فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔ ریاست میں کورونا وبا کے سبب عوامی انعقاد کو طے تعداد کے ساتھ انتظامیہ اجازت دے رہا ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر انعقادوں کو امن کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کے لیے جبل پور میں تعینات پولیس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔

یہ واقعہ کوتوالی تھانہ حلقہ کے گوہل پور مارگ واقع مچھلی بازار علاقہ میں ہوا۔ یہاں پٹاخے پھوڑ رہے لوگوں نے پولیس پر ہی پتھراؤ کر دیا۔ پتھراؤ کر رہی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔ اس پتھراؤ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بھگدڑ مچنے سے بڑی تعداد میں لوگ جوتے اور چپل چھوڑ کر بھاگے۔

اسی طرح بڑوانی کے راج پور علاقے میں نکل رہے جلوس کے دوران تنازعہ ہو گیا۔ یہاں بغیر اجازت کے جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک فریق کے ذریعہ متنازعہ گانا بجائے جانے پر دو فریق آمنے سامنے آ گئے اور خوب پتھراؤ ہوا۔ اس پتھراؤ میں کئی دکانوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک دیگر واقعہ دھار ضلع میں پیش اایا۔ یہاں بھی عید میلاد النبی کے جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ یہاں نکل رہا جلوس اُٹاود دروازہ علاقہ میں پہنچا تبھی کچھ لوگوں نے پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈس کو ہٹانے کی کوشش کی۔ ان لوگوں کو پولیس نے طاقت کے زور پر روکا، اس کے بعد بھی کچھ لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...