Powered By Blogger

جمعہ, جنوری 07, 2022

ناسا کی حیرت انگیز کامیابی مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

ناسا کی حیرت انگیز کامیابی 
مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ
 ناسا کے پا کر سولر یان نے سورج کے حلقہ میں داخل ہوکر حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے، اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ جب سورج کی تمازت گرمی کے موسم میں ہمیں بلبلا کر رکھ دیتی ہے ، باد سموم کے جھونکے اور لُو سے بہتوں کی موت ہوجاتی ہے، ایسے میں اگر سورج کے قریب کوئی پہونچے گا تو جل کر خاک ہوجائے گا ، لیکن ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کو امریکہ کے نیو آرلینس میں کیے گیے اس اعلان سے دنیا حیرت زدہ رہ گئی کہ نا سا کا پار کر سولر سورج کے اوپر کے فضائی حصے سے گذر گیا، اور اس نے زمین سے سورج کی اکانوے فی صد دوری طے کرکے یہ کارنامہ انجام دیا ہے، یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہے، جس کا ذکر خلائی سائنسی کامیابی کے حوالہ سے تاریخ میں ہمیشہ محفوظ رہے گا، اور اس کی مدد سے سورج کے سلسلہ میں ہماری تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگا اور ہم سورج کے جغرافیہ، اس کی تاریخ کے بارے میں پہلے سے کہیں زیادہ جان اور سمجھ سکیں گے، اس نقطۂ نظر سے ناسا کی کامیابی تحقیق کی دنیا میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
 ناسا نے اس مہم کا آغاز ۲۰۱۸ء میں کیا تھا اور اس کے ماہر سائنس دانوں نے پارکر سولر کو سورج کے حدود میں پہونچا دیا ، جہاں سورج کی کشش ، چمبک کی طرح ہر چیز پر حاوی ہو رہی تھی، جو معلومات مہیا ہو سکیں ان کے ابتدائی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سورج کی سطح زمین کی طرح ٹھوس نہیں ہے، وہاں کا ماحول انتہائی گرم ہے، جس کی وجہ سے سورج سے قریب کی چیزیں چھٹک چھٹک کر سورج سے دور ہوتی رہتی ہیں، سورج کی کرنیں اسی طرح ہم تک پہونچتی ہیں، یہ مصنوعی سیارہ صرف ایک ماہ بعد جنوری ۲۰۲۲ء میں پھر سے سورج کے حدود میں داخل ہو کر اپنامطالعہ جاری رکھے گا، اور اگر کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی ہوئی تو بار بار وہ سورج کے حدود میں داخل ہوگا اور دنیا تک نئی نئی معلومات پہونچائے گا۔
 ہمارا ماننا یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے پوری کائنات کی تخلیق انسانوں کی خدمت کے لیے کی ہے، اور اس سے خدمت لینے کے لیے اسے مسخر کر دیا ہے ، تسخیر کائنات کی وجہ سے کائنات کی تمام چیزیں انسان کی دسترس میں ہیں، یہ الگ بات ہے کہ اس میں سے بہت سی چیزوں تک ابھی ہماری رسائی نہیں ہو پائی ہے، حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان الدنیا خلقت لکم وانکم خلقتم للآخرۃ یعنی پوری دنیا تمہارے لیے پیدا کی گئی اور تم آخرت کے لیے پیدا کیے گیے ہو کا یہی معنی ومفہوم ہے، کائنات کے راز سر بستہ اسی طرح کھلتے جائیں گے اور ایک وقت آئے گا یہ دنیا ہی فنا ہوجائے گی۔

حج 2022 : پرمٹ کے بغیر حج پر جانے والوں کے خلاف سخت قوانین جاری ، 15 ہزارریال تک کاجرمانہ آن لائن نیوزڈیسک

حج 2022 : پرمٹ کے بغیر حج پر جانے والوں کے خلاف سخت قوانین جاری ، 15 ہزارریال تک کاجرمانہ آن لائن نیوزڈیسکسعودی عرب میں وزارت داخلہ نےپرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں۔حج انتظامات کو مؤثر بنانے، حج مقامات کا ماحول عبادت کے لیے ساز گار رکھنے، بدنظمی کو روکنے کے لیے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور ان پر سزاؤں کا چارٹ جاری کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید، جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو سعودی شہری اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے باشندے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے انہیں مندرجہ ذیل سزائیں دی جائیں گی۔
جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جائے گا اس پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔اس کے ریکارڈ میں یہ بات لکھ دی جائے گی کہ اس نے اس سال حج کرلیا ہے اور دوبارہ خلافq ورزی پر آئندہ حج موسم میں سزا دگنی کردی جائے گی۔
جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ کے اطراف اس کی اندرونی بیلٹ منیٰ، مزدلفہ و عرفات کے اطراف اور الرصیفہ میں حرمین شریفین ٹرین سٹیشن پر پکڑا جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی۔ حج مقامات سے باہر پکڑے جانے والے کو حج کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
مذکورہ خلاف ورزیوں پر سزاؤں کا عمل درآمد ہر سال 28 ذی قعدہ سے ہوگا۔ مبینہ خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک خلاف ورزی تیسری بار دہرائے جانے پر سعودی اور خلیجی شہری پر جرمانہ ہوگا۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے خلاف قید کی سزا کا فیصلہ کرسکے۔قید کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی ہوگی۔ پبلک پراسیکیوشن ہی اس کی بابت قانونی کارروائی کے احکام بھی جاری کرے گا۔
حج اجازت نامے نہ رکھنے والے عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ جتنے افراد کو لے جائے گا اسی تناسب سے جرمانے ہوں گے یا چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ عازمین کو حج مقامات پر لے جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جائے گا۔ ضبطی کا فیصلہ عدالت سے جاری ہوگا اور ٹرانسپورٹر کی تشہیر بھی ہوگی۔
غیرسعودی اور غیر خلیجی حج قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ کے جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ہر سال 25 شوال سے غیرملکیوں اور مملکت میں مقیم تارکین کو مکہ مکرمہ جانے سے روک دیا جائے گا۔
اس سے وہ مقیم تارکین وطن مستثنی ہوں گے جو مکہ شہر میں سکونت پذیر ہوں اسی طرح سے وہ غیرملکی بھی مستثنی ہوں گے جو حج موسم میں وہاں کسی ذمہ داری پر مامور ہوں گے بشرطیکہ ان کے پاس محکمہ پاسپورٹ سے اس کا پرمٹ موجود ہو۔
یہ پابندی چھ ذی قعدہ 1427 ھ بمطابق 27 نومبر 2006 کو جاری کردہ شاہی فرمان کے بموجب نافذ کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اس امر کی صراحت کردی گئی ہے کہ اس کے ماتحت ادارے، سیکیورٹی فورسز کے معاون ادارے ہی حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے بارے میں کارروائی کے مجاز ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ سزاؤں کے خلاف متعلقہ افراد فیصلے کی اطلاع ملنے کے 10 روز کے اندر ادارہ احتساب (دیوان المظالم) کے یہاں سزا کے فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...