Powered By Blogger

بدھ, مارچ 09, 2022

یوپی انتخابات:کھلے میں وی وی پیٹ پرچیاں برآمد ہونے سنسنی!ایس پی امیدوار کا دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ

یوپی انتخابات:کھلے میں وی وی پیٹ پرچیاں برآمد ہونے سنسنی!ایس پی امیدوار کا دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ 

چندولی: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے اور تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہے۔ کل یعنی 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہونی ہے لیکن گنتی سے قبل ہی سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کانگریس نے ای وی ایم کے حوالہ سے سوال اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔آج تک کی رپورٹ کے مطابق ای وی ایم پر سوالات کے درمیان مشرقی اتر پردیش کے چندولی میں کھلے میں وی وی پیٹ کی پرچیاں برآمد ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ چندولی ضلع کی سید راجہ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی امیدوار امت یادو نے پورے واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سیٹ پر دوبارہ الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امیت یادو نے الزام لگایا کہ وی وی پیٹ کی کاپیاں انہیں سید راجہ اسمبلی کے اماد پور پولنگ بوتھ کے قریب پڑی ملی تھیں۔ امت یادو کا یہ بھی الزام ہے کہ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں پرچیاں پڑی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی یہ معاملہ منظر عام پر آیا، بی ایس پی کارکن مشتعل ہو گئے۔ بی ایس پی امیدوار امت یادو کا الزام ہے کہ انہیں جو پرچیاں ملی ہیں ان میں ایس پی، بی ایس پی سمیت کئی دیگر پارٹیوں کی وی وی پیٹ کی پرچیاں ہیں لیکن ان میں بی جے پی سے متعلق کوئی پرچی نہیں ہے۔ لہذا گڑبڑی کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

واقعہ کے خلاف بی ایس پی امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ دوسری جانب آدھی رات کے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامی عملے میں کھلبلی مچ گئی۔ آناً فاناً میں ضلع انتظامیہ کے لوگوں نے بی ایس پی کارکنوں سے ملاقات کی اور پورے معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اے ڈی ایم اونیش کمار نے کہا کہ ''بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر نے بتایا ہے کہ انہیں کسی بوتھ پر وی وی پیٹ کی پرچیاں ملی ہیں۔ اس حوالے سے شکایت کی گئی تھی۔ ان کی درخواست لے لی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سے بھی بات ہوئی ہے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی

بارہ بنکی میں ای وی ایم کی : UP Polls Results نگرانی کے لیے ایس پی کارکن مستعد

بارہ بنکی میں ای وی ایم کی : UP Polls Results نگرانی کے لیے ایس پی کارکن مستعد

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تحت 7 مراحل میں پولنگ ہوئی تاہم 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل سے قبل ای وی ایم پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ UP Polls Results

سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے موصول رپورٹز کے مطابق سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے تمام پارٹی کارکنوں کو مستعدی کے ساتھ ای وی ایم کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ UP Polls Results

بارہ بنکی میں ای وی ایم کی نگرانی کےلیے ایس پی کارکن مستعد

اکھلیش یادو کی ہدایت کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنان اسٹرانگ روم کے قریب مستعدی سے ڈٹ گئے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے بھی نگرانی کو سخت کردیا گیا۔ اکھلیش یادو نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے تمام اضلاع میں ایک انچارج کو مقرر کیا ہے۔

بارہ بنکی میں ایم ایل سی راجیش یادو کو انچارج بنایا گیا۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری سے ہی ایس پی اور بی ایس پی کارکنان ای وی ایم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اچانک مستعدی میں اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کو لیکر جس طرح سے خبریں آرہی ہیں، اس کے پیش نظر ای وی ایم کی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی ہونے تک نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے ایکزٹ پول کو فرضی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

دو سال بعد 27 مارچ سے پھر شروع ہوں گی ہندوستان سے آنے جانے والی سبھی بین الاقوامی Flights ، سرکار نے دی منظوری

دو سال بعد 27 مارچ سے پھر شروع ہوں گی ہندوستان سے آنے جانے والی سبھی بین الاقوامی Flights ، سرکار نے دی منظورینئی دہلی : ہندوستان میں طے شدہ بین الاقوامی مسافر پروازیں دو سال بعد 27 مارچ سے ایک بار پھر شروع ہوں گی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ حکومت ہند نے 27 مارچ سے ہندوستان کیلئے اور یہاں سے طے شدہ کمرشیل بین الاقوامی مسافر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی آپریشنز بین الاقوامی سفر کے لیے وزارت صحت کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے پابند ہوں گے۔ اس سے قبل 19 جنوری اور پھر 28 فروری کو ملک میں طے شدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں کی معطلی کو "اگلے احکامات تک" بڑھا دیا گیا تھا۔


وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے اس کے لیے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت ہند نے 27 مارچ سے ہندوستان کے لیے طے شدہ کمرشیل بین الاقوامی مسافروں کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ہندوستان میں طے شدہ بین الاقوامی مسافر پروازیں 23 مارچ 2020 سے کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلنے کے بعد سے معطل ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد بنائے گئے ایئر ببل انتظامات کے تحت جولائی 2020 سے ہندوستان اور تقریباً 45 ممالک کے درمیان خصوصی مسافر پروازیں چل رہی ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...