قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کے ساتھ ملک بھر میں بلیک ، وائٹ ، یلو ،گرین فنگس کے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کی دوسری لہر کے اثر سے دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دہلی کے بارے میں بات کریں تومنگل کو یہاں 24 گھنٹوں میں 77 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک کے دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد 570 ہے جن میں سے 154 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 70248 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 23385011 تک پہنچ گئی ہے
پولس نے واقعہ کے بعد ہی ناندیڑمیںہی ملزمہ انجلی بیگھانیہ اورجیوتی بیگھانیہ کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ دیگر آٹھ ملزمین کی تلاش جاری تھی ۔ جس کی گرفتاری کیلئے ایل سی بی کے دستے تشکیل دئےے گئے تھے ۔ ویکی چوہان قتل معاملے میں ویکی ٹھاکور اہم گواہ تھا ۔ عدالت میںاسکی گواہی سے قبل ہی بیگھانیہ گینگ نے ویکی کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔دریںا ثناءایل سی بی کواطلاع ملی کہ ملزمین پونہ میںروپوش ہے اسلئے پی آئی دوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں ایک ٹیم پونہ پہنچی اور ایک مکان سے نتین جگدیش بیگھانیہ‘ڈگمبر عرف ڈگیا‘لکشمن عر ف لکی ‘ بالاجی مورے پاٹل ‘ منجاجی عرف مونیا‘سومیش رمیش کتے ‘میوریش سریش ‘کرشنا عرف گپیا‘ تاناجی عرف تانا ‘ کوگرفتارکرلیا ۔
ایس پی مزید بتایا کہ ملزمین کے خلاف مکوکاقانون کے تحت کاروائی زیر غور ہے ۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڑے‘نلیش مورے ‘ہوم ایس پی ویکاس توٹاوار‘ سدیشور دھمال‘ پی آئی صاحب راو نرواڑے ودیگر پولس افسران بھی موجود تھے
۔





