Powered By Blogger

بدھ, جولائی 28, 2021

جموں و کشمیر: کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے تباہی، 5 افراد جان بحق، 40 سے زیادہ لاپتہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بدھ کی صبح بادل پھٹنے کے سبب 40 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امداد اور راحت رسانی کا کام انجام دیا جا رہا ہے اور متعدد افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشواڑ ضلع کے ہونزر دچان میں بادل پھٹنے کے سبب 40 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

جموں علاقہ کے بیشتر مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے بھاری بارش ہو رہی ہے۔ جولائی کے اواخر تک مزید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشتواڑ میں افسران نے آبی ذخائر کے آس پاس رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور ندیوں اور نالوں میں آبی سطح میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے آس پاس رہنے والے افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑ کھسکنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

حالات کے پیش نظر ضلع کشتواڑ پولیس کی طرف سے ہیپ ڈیسک قائم کر کے لوگوں سے گھر پر ہی رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں تاکہ مشکل کے وقت لوگ امداد حاصل کر سکیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے تعلق سے جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے فون پر بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے راحت رسانی کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح زیادہ سے زیادہ افراد کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...