پولس ذرائع کے بموجب واجے گاوں بائے پاس تالالہ پٹرول پمپ کے درمیان بلال نگر کا عامر عرف امو رفیق پٹھان عمر 26سال سڑک سے جارہاتھا اس وقت مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر MH26-B-W- 0730 کے سوار نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے نوجوان کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے عامر کی جاے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔شیخ سمیر شیخ بشیر کی شکایت پرسیڈکو دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی ٹھاکرحادثہ کی تفتیش کررہے ہیں۔
جمعہ, جولائی 30, 2021
چراغ پاسوان نے ٹئوٹ کیا، ''کٹیہار کےک میئر شیوراج پاسوان کی قتل کی خبر
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
*آج کی اہم خبریں
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
معجون خاص:
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ناندیڑ:موٹرسائیکل کی ٹکر سے بلال نگر کے عامر عرف امو کی موت
ناندیڑ:موٹرسائیکل کی ٹکر سے بلال نگر کے عامر عرف امو کی موت

https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ایک ماں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ’دادا اور چچاؤں نے جینز پہننے پر مار مار کر ہلاک کر دیا
ایک ماں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ’دادا اور چچاؤں نے جینز پہننے پر مار مار کر ہلاک کر دیا‘

لڑکی کی والدہ شکنتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی ہندی سروس کو بتایا کہ ان کے پسماندہ ترین ضلع دیوریا کے گاؤں سیورجی کھارگ میں مبینہ طور پر لڑکی کے دادا اور چچاؤں نے جینز پہننے پر لڑکی کے ساتھ بحث کے بعد اس کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر ہلاک کر دیا۔
لڑکی کی ماں نے کہا کہ ‘ان کی بیٹی نے ایک دن کا ورت یا روزہ رکھا تھا۔ شام کو اس نے جینز اور قمیض پہن کر مذہبی فرائض انجام دیے۔ جب اس کے دادا دادی نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز بھی پہننے کے لیے بنائی گئی ہے اور وہ یہ ہی پہنیں گی۔’
ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بحث مار پیٹ میں بدل گئی۔شکنتلا دیوی نے کہا کہ جب ان کی بیٹی بے ہوش پڑی تھی تو ان کے سسرال والوں نے کہا کہ وہ آٹو رکشا بلا کر اس کو ہسپتال لے جا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ‘وہ مجھے ساتھ نہیں لے کر گئے اور جب میں نے اپنے میکے والوں کو خبردار کیا اور وہ ضلعی ہسپتال پہنچے تو وہاں انھیں کوئی نہیں ملا۔’
اگلی صبح انھیں خبر ملی کہ ایک لڑکی کی لاش گندک دریا، جو اس علاقے سے گزرتا ہے اس پر بنے ایک پل سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ وہ جب یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ لاش کسی کی ہے وہاں پہنچنے تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ تو نیہا کی لاش تھی۔
پولیس نے نیہا کے دادا، دادی، چچاؤں، چچیوں، رشتے کے بھائیوں اور آٹو ڈرائیور سمیت دس افراد کے خلاف اقدام قتل اور ثبوت ضائع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
سینیئر پولیس اہلکار شری یش ترپھاٹی نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ چار افراد جن میں لڑکی کے دادا، دادی، ایک چچا اور آٹو ڈرائیور شامل ہیں ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس باقی ملزمان کی تلاش میں ہے۔
نیہا کے والد امرناتھ پاسوان پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک دیہاڑی دار مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور اپنا کام چھوڑ کر گھر واپس آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نیہا سمیت اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔
شکنتلا دیوی نے کہا کہ ان کی بیٹی پولیس میں افسر بننا چاہتی تھی لیکن تمام خواب ادھورے رہ گئے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ان کے سسرال والے نیہا پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنی تعلیم چھوڑ دے اور اس کو روایتی کپڑے نہ پہننے پر برا بھلا کہتے رہتے تھے۔
نیہا کو غیر روایتی کپڑے پسند تھے اور ان کے گھر والوں نے بی بی سی کو نیہا کی جو دو تصاویر دکھائیں ان میں سے ایک میں وہ ایک لمبی سی قمیض پہنے ہے جبکہ دوسری تصویر میں اس نے جینز اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں کے مطابق پدرشاہی اور قدامت پسند روایات میں ڈوبے معاشرے میں خواتین اور بچیوں کو اکثر گھروں میں تشدد اور جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان گھرانوں کے بزرگوں کی اس میں پوری مرضی شامل ہوتی ہے۔
انڈیا میں لڑکیوں اور عورتوں کو معاشرے میں لڑکوں کو دی جانے والی اہمیت کی وجہ سے پیدائش سے قبل ماں کے پیٹ سے لے کر زندگی کے ہر مرحلے پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات عام ہیں اور ملک بھر میں روزانہ 20 خواتین جہیز نہ ملنے یا توقعات سے کم ملنے پر سسرال والوں کی جانب سے ہلاک کر دی جاتی ہیں۔
انڈیا اور خاص طور پر اس کے دیہی علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کو گاؤں کے بڑوں یا سرپنچوں یا خاندان کے بزرگوں اور مردوں کی طرف سے مسلسل پابندیوں کے ماحول میں رہنا پڑتا ہے۔ ان پر ایسی پابندیاں لگائی جاتی ہیں کہ وہ کس سے بات کر سکتی ہیں کس سے بات نہیں کر سکتی ہیں، کس سے مل سکتی ہیں کس سے نہیں مل سکتیں اور جہاں ان کے بارے میں یہ خیال بھی ہو جائے کہ ان سے کوئی غلطی سر زد ہو گئی ہے تو ان کو سزا دی جاتی ہے۔
اس ماحول میں یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے کہ نیہا کو مبینہ طور پر اپنی پسند کے کپڑے پہننے پر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ خواتین اور بچیوں پر گھروں میں ہونے والے مظالم کی بے شمار خبروں میں سے ایک خبر ہے جنھوں نے حالیہ دنوں میں انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
گذشتہ ماہ انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علی راجپور میں ایک اور اندوہناک خبر سامنے آئی تھی جہاں ایک 20 سالہ قبائلی عورت کو اس کے باپ اور تین رشتے کے بھائیوں نے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
عوامی رد عمل سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور بتایا کہ اس عورت کو صرف اس لیے سزا دی گئی کہ وہ سسرال میں انتہائی برے سلوک کی وجہ سے بھاگ کر گھر آ گئی تھی۔ایک ہفتے قبل ضلع دہر میں دو لڑکیوں کو اپنے ایک کزن یا رشتہ دار سے موبائل فون پر بات کرنے کے جرم میں اس کے گھر والوں کی طرف سے بڑی بے دردی سے مارا گیا۔
اس واقع کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ لڑکی کو بالوں سے گھسیٹ کر لایا گیا اور اس کو زمین پر گرانے کے بعد لاتوں اور گھونسوں، ڈنڈوں اور لکڑی کی پھٹیوں سے اس کے ماں، باپ، بھائیوں اور رشتہ کے بھائیوں نے مارا۔
اسی نوعیت کا ایک اور واقع انڈیا کی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق دو بچیوں کو کم از کم پندرہ افراد جن میں لڑکیوں کے سگے رشتے دار بھی شامل تھے، صرف اس وجہ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ کسی سے فون پر بات کر رہی تھی۔
خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن رولی سیوہارے نے کہا کہ ‘یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ اکیسویں صدی میں ہم بچیوں اور لڑکیوں کو جینز پہننے اور فون پر بات کرنے جیسی باتوں پر ہلاک کر رہے ہیں۔’
انھوں نے کہا کہ پدر شاہی معاشرہ انڈیا میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انھوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ سیاسی رہنما اور قائدین اور عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے والے لوگ اکثر خواتین کے خلاف بیانات دیتے ہیں جو ایک غلط مثال بنتے ہیں اور برداریوں اور خاندانوں میں جنسی مساوات کے بارے میں آگہی پیدا نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عورتوں کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے وہ ’عظیم و شان‘ منصوبوں کا اعلان کرتی رہتی ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا۔
مغربی دنیا میں جو بچے اور عورتیں اپنے گھر میں غیر محفوظ ہوتی ہیں ان کو پناہ گاہوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔
سیوہارے نے کہا کہ انڈیا میں پناہ گاہوں اور ایسے مراکز بہت کم ہیں اور اگر ہیں بھی تو ان کا انتظام اتنا خراب ہے کہ کوئی وہاں جانا نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان پناہ گاہوں کو بہتر بنایا جائے اور اس کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جانے چاہییں۔ لیکن ان کے مطابق اس کا مستقل حل خواتین اور بچیوں میں اپنے حقوق کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
متیھی دانہ کے پانی کے کرشماتی فوائد
متیھی دانہ کے پانی کے کرشماتی فوائد

میتھی دانہ میں موجود وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔
اکثر و بیشتر گھروں میں میتھی دانہ کی افادیت معلوم نہ ہونے کے سبب اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن آج ماہرین میتھی دانہ کے پانی کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس کے بعد آپ لازمی اس کا استعمال کریں گے۔
میتھی دانہ کے پانی کے فوائد:
جن لوگوں کو تیزابیت کا مسئلہ ہے وہ صبح کے وقت خالی پیٹ میتھی دانہ کا پانی پی لیں اور تیزابیت کی پریشانی سے نجات کے لیے روزانہ ایک چائے کا چمچ بھیگا ہوا میتھی دانہ کھائیں۔
میتھی دانہ کے پانی سے بلڈ شوگر کی سطح کو منظم رکھنے میں مدد ملتی ہے، اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ میتھی دانوں کا پانی پئیں اور زیادہ بہتر ہے کہ اس کے استعمال سے قبل آپ اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرلیں۔
کولیسٹرول سے لڑنے والے افراد کے لیے بھی میتھی دانوں کا پانی بہت مفید ہے، یہاں تک کہ بھیگی ہوئی میتھی کے دانے بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بڑی مدد کرسکتے ہیں۔
یہ پانی آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ میتھی آپ کے نظام ہاضمہ پر کام کرتی ہے اور آپ کے جسم سے تمام نقصان دہ ٹاکسن کو دور کرتی ہے۔ اس سے مہاسوں اور جِلد کے بہت سے دوسرے مسائل جیسے باریک لکیریں، سیاہ دھبے اور جھریوں سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔
میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج میں معاون ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔
میتھی دانے کا پانی بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں میتھی کے دانے ڈالیں اور اُنہیں ہلکی آنچ پر بھون لیں۔
اب ایک بلینڈر میں ان بیجوں کو شامل کریں اور باریک پاؤڈر بنالیں۔
ایک گلاس گرم پانی میں 1 چمچ میتھی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
میتھی دانے کا پانی تیار ہیں، اب اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بےشمار فوائد حاصل کریں۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
خون سفید، بدبخت بیٹے نے ماں کو زنجیروں میں جکڑ دیا
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...

