Powered By Blogger

پیر, اگست 02, 2021

اِن/ایجنسیاں) گولکنڈہ پولیس نے خاتون ایڈوکیٹ رئیسہ فاطمہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمین بشمول 4 بھائی اور بھاوج کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا

خاتون ایڈوکیٹ قتل کیس :چار بھائی اور بھاوج گرفتار

murder-adam-clony-hyd

حیدرآباد:(اردواخباردنیا).اِن/ایجنسیاں) گولکنڈہ پولیس نے خاتون ایڈوکیٹ رئیسہ فاطمہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمین بشمول 4 بھائی اور بھاوج کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ /29 جولائی کو رئیسہ فاطمہ جو پیشہ سے وکیل تھیں کا ان کے مکان واقع آدم کالونی ٹولی چوکی میں ان کے بھائی محمد عارف علی نے #چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا ۔

اس سلسلہ میں پولیس نے #قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور عارف علی کو حراست میں لے کر اس کی تفتیش کی اور بعد ازاں دیگر 3 بھائیوں محمد رؤف علی ، محمد حسن علی ، محمد آصف علی اور ایک #بھاوج ثمینہ بیگم کو #گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون #وکیل کے والد محمد فقیر علی کا حالیہ دنوں #انتقال ہوا تھا اور ان کی #جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ 5 بھائیوں اور 5 بہنوں کے درمیان چل رہا تھا ۔ اپنی زندگی میں ہی والد 400 مربع گز کی ایک ملکیت پانچوں بہنوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کی مخالفت ان کے بیٹے محمد عارف علی نے کی تھی ۔

انتقال کے بعد ایک بیٹی عائشہ فاطمہ نے سیول کورٹ میں جائیداد کی تقسیم کے متعلق ایک مقدمہ دائر کیا جس پر عدالت نے بھائیوں اور بہنوں کو سمن جاری کئے تھے ۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ خاتون، عارف علی اور دیگر کو جائیداد کی تقسیم کیلئے مسلسل اصرار کررہی تھی ۔

عدالتی کارروائی کے بعد عارف علی اور دیگر تین بھائیوں اور بھاوج نے رئیسہ فاطمہ کا قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور /29 جولائی کو عارف علی نے ان کے مکان پہنچ کر تیز دھار چاقو سے باورچی خانہ میں گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے پانچوں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں #عدالت میں پیش کیا ہے ۔

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو

(اردواخباردنیا)بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ بھارت کی جانب سے واحد گول گرجیت کور نے کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں کینگرو ٹیم پر غلبہ حاصل کیا اور اٹیکنگ گیم کو مسلسل جاری رکھا۔ کپتان رانی رامپال کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 41 سالوں میں پہلی بار اولمپک گیمز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

اولمپکس میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی بہترین کارکردگی 1980 کے ماسکو اولمپکس میں تھی ، جہاں وہ سیمی فائنل میں پہنچی تھی لیکن آخر میں اسے چوتھی پوزیشن پر ہی قابو پانا پڑا۔ اتوار کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ کو 3-1 سے شکست دے کر 49 سال بعد اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں ٹکٹ حاصل کیا۔ ٹیم کے لیے دلپریت سنگھ نے 7 ویں منٹ میں ، گرجنت سنگھ نے 16 ویں اور ہاردک سنگھ نے 57 ویں منٹ میں گول کیا۔ ساتھ ہی بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے تاریخ رقم کی اور مسلسل دوسرے اولمپکس میں تمغہ جیتا۔ سندھو نے چین کے ہی بنگ ژاؤ کو 21-13 ، 21-15 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج ، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ۔روپی (e-RUPI)کا آغاز کریں گے،جو کسی شخص اور مقصد کے تحت خصوصی ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقۂ کار ہے۔وزیراعظم نے ہمیشہ ہی ڈیجیٹل اقدامات کی حمایت کرتے رہیں ہیں۔ کئی برسوں میں ، اس بات کویقینی بنانے کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ ان کے فوائد ان کے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائے اور اس میں کسی طرح کی خرد برد نہ ہو سکے اور حکومت اور مستفیدین کے درمیان کم سے کم لوگوں کا دخل ہو۔ الیکٹرانک واؤچر کا تصور اچھی حکمرانی کے اِس وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ای ۔روپی (e-RUPI) کیاہے؟ای - روپی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے بغیر نقدی والا اور بغیر رابطے والا ایک طریقۂ کار یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای - واؤچر ہے جو مستفیدین کے موبائل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بار ادائیگی کرنے والا نظام جو بلارکاوٹ کام کرتا ہے ۔ بغیر کسی کارڈ کے ڈیجیٹل ادائیگی ایپ کے یا انٹرنیٹ بینکنگ رسائی کے ، واؤچر کوسروس فراہم کرنے والے کے لیے دوبارہ تسلیم کرنے کا اہل ہوگا۔ اسے بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالی خدمات کے محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ای - روپی خدمات کے اسپانسرز کو مستفیدین اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی مادّی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے کو ادائیگی لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی کی گئی ہے۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پری پیڈ ہے اور اس سے سروس فراہم کرنے والے کو بغیر کسی بچولیے کے بروقت ادائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔امید ہے کہ یہ فلاحی خدمات کی بغیر کسی خامی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔ اسے ان اسکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا مقصد ماں اور بچہ بہبود اسکیموں کے تحت دوائیں اور غذائیت فراہم کرنا ہے اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، کیمیاوی کھادوں کی سبسڈی وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ، ٹی بی کے خاتمے کے پروگراموں ، دواؤں اور تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ پرائیوٹ شعبہ بھی اپنے ملازمین کی بہبود اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگراموں کے حصے کے طور پر ان ڈیجیٹل واؤچرز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج ، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ۔روپی (e-RUPI)کا آغاز کریں گے،جو کسی شخص اور مقصد کے تحت خصوصی ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقۂ کار ہے۔وزیراعظم نے ہمیشہ ہی ڈیجیٹل اقدامات کی حمایت کرتے رہیں ہیں۔ کئی برسوں میں ، اس بات کویقینی بنانے کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ ان کے فوائد ان کے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائے اور اس میں کسی طرح کی خرد برد نہ ہو سکے اور حکومت اور مستفیدین کے درمیان کم سے کم لوگوں کا دخل ہو۔ الیکٹرانک واؤچر کا تصور اچھی حکمرانی کے اِس وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔


ای ۔روپی (e-RUPI) کیاہے؟

ای - روپی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے بغیر نقدی والا اور بغیر رابطے والا ایک طریقۂ کار یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای - واؤچر ہے جو مستفیدین کے موبائل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بار ادائیگی کرنے والا نظام جو بلارکاوٹ کام کرتا ہے ۔ بغیر کسی کارڈ کے ڈیجیٹل ادائیگی ایپ کے یا انٹرنیٹ بینکنگ رسائی کے ، واؤچر کوسروس فراہم کرنے والے کے لیے دوبارہ تسلیم کرنے کا اہل ہوگا۔ اسے بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالی خدمات کے محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

ای - روپی خدمات کے اسپانسرز کو مستفیدین اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی مادّی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے کو ادائیگی لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی کی گئی ہے۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پری پیڈ ہے اور اس سے سروس فراہم کرنے والے کو بغیر کسی بچولیے کے بروقت ادائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔


امید ہے کہ یہ فلاحی خدمات کی بغیر کسی خامی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔ اسے ان اسکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا مقصد ماں اور بچہ بہبود اسکیموں کے تحت دوائیں اور غذائیت فراہم کرنا ہے اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، کیمیاوی کھادوں کی سبسڈی وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ، ٹی بی کے خاتمے کے پروگراموں ، دواؤں اور تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ پرائیوٹ شعبہ بھی اپنے ملازمین کی بہبود اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگراموں کے حصے کے طور پر ان ڈیجیٹل واؤچرز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

سورت میں نابالغ لڑکے کا اغوا

(اردو اخبار دنیا)سورت میں نابالغ لڑکے کا اغوا

سورت: گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ یوگی نگر سوسائٹی کے باشندے ہیرا مزدوری کرنے والے دلیپ بھائی جوگانی (46) نے معاملہ درج کرایا ہے کہ اس کے پندرہ سال کے بیٹے جھیل کو نامعلوم شخص بہلا پھسلا کر اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ جھیل آشادیپ اسکول میں گیارہویں کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ 30جولائی کو گھر سے اسکول گیا تھا۔ شام تک گھر واپس نہ آنے پر اسے تلاش کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ اسکول نہیں پہنچا تھا اور واپس گھر بھی نہیں آیا، جبھی سے وہ لاپتہ ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔


نئی دہلی،یکم اگست:پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی،یکم اگست:پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہیں۔ کمرشل گیس سلنڈر کا 19 کلو کا سلنڈر 73.50 روپئے مہنگا ہو گیا ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریبا 10-12 دن سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم اگست سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری آئیل کمپنی انڈین آئیل نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 73.5 روپئے فی سلنڈر بڑھا دی ہے۔ دہلی میں 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1500 روپئے سے بڑھ کر 1623 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے

دہلی:بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے

(اردو اخبار دنیا)دہلی:بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے کے باوجود ملک میں پیر کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔ امریکہ کے تیل ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 ——89.87
ممبئی———107.83 ——97.45
چینئی ——— 102.49—— 94.39
کولکاتہ —— 102.08 —— 93.02

بھارت ماتا کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والے آج بھارت ماتاکو ہی بیچنے نکلے ہیں

(اردو اخبار دنیا)مرکزکی بی جے پی حکومت برٹش حکومت کی ہی طرح ظالم وجابر ہے، ’رائیگاں نہ جائے قربانی‘ مہم کی پونے سے شروعات

ممبئی:جن لوگوں کاملک کی جدوجہدآزادی میں کوئی حصہ نہیں ہے وہ لوگ آج تاریخ کو مسخ اور غلط تاریخ پیش کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ جن لوگوں نے بھارت ماتا کانام لے کر اقتدار حاصل کیا آج وہی لوگ بھارت ماتا کو بیچنے کے لئے نکلے ہوئے ہیں۔ یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے آزادی کی پلاٹینم جوبلی کے تحت مہاراشٹر کانگریس کی جانب سے چلائی جانے والی ریاست گیر مہم ’رائیگاں نہ جائے قربانی‘کی شروعات کے موقع پر کی ہیں۔ اس مہم کی شروعات پونے کے کیسری واڈا سے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدرنے کہا کہ برٹش حکومت ظالم وجابر تھی۔ تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لیے اس نے لوگوں پر بے تحاشا ظلم کیے لیکن مجاہدینِ آزادی ڈگمگائے نہیں۔ انگریز پولیس کی گولیوں سے نہیں ڈرے۔ وہ غیرملکی تھے لیکن فی الوقت کی مرکزی حکومت انگریز حکومت سے کچھ علاحدہ نہیں ہے۔ انگریزی حکمراں اور آج کے صاحبِ اقتدار بالکل ایک جیسے ہیں۔ وہ بھی ظلم کرتے تھے اوریہ بھی وہی کررہے ہیں۔ لوک مانیہ تلک نے انگریزحکومت کے خلاف ’کیا حکومت کا دماغ درست ہے؟‘ کے عنوان سے مضمون لکھا جس کی پاداش میں ان پر غداری کا مقدمہ قائم ہوا۔ آج کی حکومت بھی وہی کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آوازیں دبائی جارہی ہیں۔ناناپٹولے نے کہا کہ میڈیا کا بھی گلا دبایا جارہا ہے۔ جو حکومت کے خلاف بولتا ہے یا لکھتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ آئین نے ہمیں بولنے کا حق دیا ہے۔ جہاں بھی ناانصافی نظر آئے اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ جمہوریت کے چار ستونوں میں سے ایک عدلیہ کی کیا حالت کردی گئی ہے؟ اس کا مشاہدہ ہم کرہی رہے ہیں۔ آزادی کی لڑائی میں ہندومسلم کی تفریق کسی نے نہیں کی۔ ہر مذہب اور ذات کے لوگوں نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا لیکن فی الوقت ہندوؤں اورمسلمانوں میں تفریق پیدا کرکے نفرت پھیلایا جارہا ہے۔ بڑی مشقتوں اور جدوجہد کے بعدحاصل ہونے والی آزادی کو پامال کیا جارہا ہے۔

ہندوستان کی جنگِ آزادی میں کانگریس کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ آزادی سے قبل کانگریس نے ظالم، جابر وآمرانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کے خلاف سخت جدوجہد کی۔ جدوجہد آزادی کے ابتدائی دور میں لوک مانیہ تلک ومہاتماگاندھی کے ساتھ ہزاروں مجاہدین نے قربانیاں دیں۔ آزادی سے قبل برٹش حکومت کو مضبوط ومنظم تحریک سے اکھاڑ پھینکنے کے بعد کانگریس نے اس ملک میں جمہوریت وسیکولرازم کا نظام دیا۔ پنڈت جواہرلال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر وغیرہ نے ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ فی الوقت کی موجودہ حکومت نے ملک کی اس یکجہتی ورجمہوریت کو کمزور کرنا شروع کیا ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کو بھرپور جواب دینے ونئی نسل کو کانگریس کی روشن تاریخ سے روشناش کرانے کے لیے ملک کے آزادی کی پچہترویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر’رائیگاں نہ جائے قربانی‘ نامی یہ مہم ریاست گیر سطح پر چلائی جائے گی۔ ملک سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کو اس مہم میں فخریہ انداز میں شریک ہونا چاہئے۔

اس موقع پر مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے جدوجہدآزادی میں حصہ لینے والے شہید راج گرو، نرائن دابھاڑے، شنکرراؤ مورے، جے دھے، تلک، مرچنٹ، بھڈکے وغیرہ کے اہلِ خانہ نیز اوشادیسائی، رام بھاؤ جوشی، وید بندھو جیسے مجاہدینِ آزادی کا ناناپٹولے کے ہاتھوں تکریمی سرٹیفکٹ دے کر اعزاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ جدوجہدآزادی میں کانگریس کے کردار کو واضح کرنے والی ایک شارٹ فلم کی نمائش بھی کی گئی۔ آج یکم اگست سے 15؍اگست تک ریاست کے مختلف علاقوں میں نیزسوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی کانگریس کی جانب سے یہ مہم چلائی جانے کی اطلاع ناناپٹولے نے دی۔اس پروگرام میں ریاستی وزیر ڈاکٹر وشیواجیت کدم، ایم ایل اے شردرنپسے، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر چندرکانت ہنڈورے، ریاستی کانگریس کے نائب صدرموہن جوشی، رمیش باگوے، سابق ایم ایل اے الہاس پوار، دپتی چودھری، کمل ویوہارے، شیام پانڈے، روہت تلک، اس مہم کے کوآرڈنیٹر وریاستی جنرل سکریٹری ابھئے چھاجیڑ وونائک دیشمکھ، وجیے امبھورے، این ایس یو آئی کے عامر شیخ، موجودہ وسابق میونسپل کونسلر، عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...