Powered By Blogger

جمعہ, اگست 06, 2021

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی کل کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 518 ہوگئی۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی کل کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 518 ہوگئی۔

(اردو اخبار دنیا)قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی کل کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 518 ہوگئی۔

دارالحکومت میں جمعرات کو کورونا کے 61 کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14،36،579 ہو گئی تھی اور مزید 54 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 14,1,001 ہو گئی ۔

اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سےکل دو مریضوں کی موت ہو گئی ، جبکہ بدھ کے روز کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی تھی ۔ دارالحکومت میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 25060 ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں ملک بھر میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہو کر 0.08 فیصد رہ گئی ہے اور شرح اموات 1.74 فیصد رہ گئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72،518 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جن میں آر ٹی پی سی آرکے 47،960 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن کی تعداد 24،558 ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں اب تک مجموعی طور پر 1.03 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 86،180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ جن میں سے ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 45،949 ہے اور دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد 40،231 رہی ۔ دہلی میں ہوم آئیسو لیشن میں رہنے والوں کی تعداد بڑھ کر 166 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28،395 کیسز درج کئے گئے تھے۔

ناندیڑ:وزیر آباد کانام تبدیل کرنے کامطالبہ میونسپل کمشنر کومیمورنڈم پیش

ناندیڑ:5اگست (اردو اخبار دنیا)ناندیڑشہر کے اہم تجارتی علاقہ وزیر آبادکانام ایک صوفی کے نام پر ہے اسلئے فرقہ پرست تنظیمیں ہمیشہ سے اس علاقہ کانام تبدیل کرنے کامطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

جبکہ کچھ نے وزیرآبادچوراہے پر ہنومان پیٹھ کا بورڈ بھی نصب کردیاتھااور کچھ دوکانداروں نے اپنے سائن بورڈ پر ہنومان پیٹھ نام بھی رکھ دیا ہے۔مگرابھی تک میونسپل کارپوریشن نے وزیر آباد کے نام کے تبدیلی کافیصلہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ روز بی جے پی اوردیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے میونسپل کمشنر ناندیڑ کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں مطالبہ کیاہے کہ وزیر آباد کا نام ہنومان پیٹھ رکھاجائے ۔اس میمورنڈم پر دلیپ سنگھ سوڈھی‘ سندیپ چھاپروال‘امباداس جوشی‘آدیتیہ جوشی ‘ روی سنگھ خالصہ ‘رنکوسنگھ ڈھلو‘سمیتا متھا ‘ امیت مودی کے دستخط ہے۔

ناندیڑ:غیرقانونی پلاٹنگ کرنے والے 9افراد کے خلاف مقدمہ درج



ناندیڑ:5اگست (اردو اخبار دنیا)ناندیڑ شہر میں بغیر لے آوٹ اوراین اے کے پلاٹنگ کرنے والوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے مہم شروع کردی ہے ۔ اس سے قبل دیگلور ناکہ علاقہ میں 12پلاٹ مالکان کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔

 

گزشتہ روزدیہی پولس اسٹیشن میں بھی ایک مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں 9زمین مالکان کے نام شامل ہیں۔ جرم نمبر546/2021 دفعہ 52مہاراشٹراتھاریٹی ایکٹ 1966کے تحت نو ملزمین کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاگیاہے ۔اس کاروائی سے ناندیڑ کے لینڈ مافیا میں ہلچل مچ گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق رفعت بیگم محمدمظہرالحق ‘ عبدالواحد عبدالعلی ‘ بلقیس بیگم محمدعبدالقدوس ‘ کنہیالال سونولال‘ عبدالحفیظ عبدالقدوس ‘ وٹھل ناگناتھ راو کڑس کر ‘ انیل وٹھل کڑس کر اور ویشالی ہنمنت راو دینکر تمام ساکنان ناندیڑ کے خلاف اتوارہ زون کے زونل آفیسر راون سون سڑے کی شکایت پر مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے

 

۔برہمپوری کھیت سروے نمبر 38و سروے نمبر40 کے پانچ حصے ہیں جس کی کُل اراضی دس ایکڑ ہے۔
جس میں پانچ ایکڑ زمین عیدگاہ کیلئے محفوظ تھی ۔جو 5.52ہیکٹر ہے ۔ جس کے مطابق یہ اراضی پر نہ تو ترقی‘نہ ہی زراعت اورنہ ہی گھر کے لئے استعمال ہوسکتی ہے ۔لیکن کچھ سیاسی لیڈارن نے اس اراضی پرپلاٹنگ کردی اورکروڑوں روپے بطور اڈوانس جمع کرلئے ۔

انسانوں جیسے دانتوں والی مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

(اردو اخبار دنیا)انسانوںں جیسے دانتوں ایک مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اس مچھلی کو امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے علاقے ناگس ہیڈ میں پکڑا گیا تھا۔مچھلی کے دانتوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ کردیا اور اس کی تصویر 3 اگست کو شیئر کی گئی۔

 

ویسے یہ جان لیں کہ یہ کوئی فوٹو شاپ تصویر نہیں بلکہ حقیقی مچھلی ہے۔اس نسل کی مچھلی غیرمعمولی نہیں بلکہ کافی عام ہیں۔شیپ ہیڈ نامی مچھلی اس امریکی ریاست میں کافی عام ہوتی ہیں اور اسے ناتھن مارٹن نے شکار کے دوران پکڑا تھا اور ایک فیس بک پیج پر اسے شیئر کیا۔ماہرین کے مطابق شیپ ہیڈ مچھلی مخصوص غذا کھاتی ہے۔

 

ان مچھلیوں کے انسانوں جیسے سامنے کے دانت اور داڑھیں ہوتی ہیں تاکہ وہ اپنی غذا کوو کچل سکیں اور جھینگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصویر پر کافی پرمزاح تبصرے کیے۔مختلف صارفین نے لکھا ‘خلال کی ضرورت ہے، مسٹر ایڈ اپنی بتیسی بھول گئے، میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اتنے دانتوں کو پسند کرتے ہیں’۔

کورونا کے خلاف 100 دنوں تک جاری رہی جنگ، آخر کار اشون کی ہی ہوئی فتح

موتیہاری، 5 اگست(اردو اخبار دنیا) پتہ نہیں غلطی کہاں ہوئی لیکن میری رپورٹ کووڈ پازیٹیو آئی پہلے تو علامتیں سادہ تھیں لیکن جب مجھے سانس لینے میں دشواری ہوئی تو مجھے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ وہاں کا ایک ایک لمحہ ایسا گزرتا تھا جیسے موت مجھے اپنی آغوش میں لینے کے لئے بے قرار ہو۔ مگر میں نے اپنے حوصلے کو کمزور نہیں پڑنے دیا۔ ہمیشہ بہتر زندگی گزارنے کے خواب دیکھاکرتا اور ہر ممکن مثبت سوچ کے سمندر میں غوطہ لگایا کرتا۔ نتیجہ تاخیر سے ہی سہی لیکن خوشگوار آیا۔ اب میں مکمل طور پر کورونا کے انفیکشن سے پاک ہوں۔ یہ باتیں رام گڑھوا بلاک کے بھالووہیہ گاؤں کے رہائشی اور رکسول کستوربا پلس ٹو اسکول کے انچارج ڈاکٹر اشون کمار اوجھا نے بتائی۔ وہ سو ویں دن صحت یاب ہونے کے بعد 30 جولائی کو ایمس سے واپس آئے ہیں۔

 

مسٹر اشون نے بتایا کہ گھر میں اس سے پہلے اس کے دونوں چھوٹے بھائیوں کو کورونا انفیکشن ہوا تھا۔ دونوں گھر میں الگ تھلگ تھے۔ اس دوران میں نے کچھ غلطی کی، جس کی وجہ سے میں نے 100 دن ہسپتال میں گزارے۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر، میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گھر میں ہوں یا باہر ہر جگہ یکساں کووڈ قوانین پر عمل کریں۔ انفیکشن کے بعد لوگ اپنے گھروں میں علاحدگی اختیار تو کرتے ہیں، لیکن ان کے لیے ہر چیز کا انتظام الگ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ صرف کسی ایک شخص کو ہی ان کو کھانا پہنچانا چاہیے۔ ان کا کام کرنے والے شخص کو بھی ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو صاف کرتے رہنا چاہیے۔ سینیٹائزر کا استعمال بحالت مجبوری ٹھیک ہے مگر صابن سے ہاتھ دھونے کو بنیادی طورپر اہمیت دی جانی چاہیے۔

 

مسٹر اشون نے بتایا کہ وہ یقینی طور پر کووڈ 19 کی ویکسین لیں گے۔ کووڈ 19 ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے۔ فی الحال یہ کووڈ انفیکشن کو روکنے کا سب سے موثر طریقہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ایک بار اگر کسی کوکورونا ہو جائے گاتو پھر کووڈ کا کوئی انفیکشن نہیں ہوگا۔ مگر ویکسین لینے سے ایسی خوفناک صورتحال کا باعث نہیں بنے گا۔ کووڈ کی دونوں ویکسین لینے کے بعد بھی کورونا کے پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے۔

 

کورونا کے دوران ہمیشہ صاف ستھرے ماسک کا استعمال کریں,بلا ضرورت باہر نہ نکلیں,دو افراد کے درمیان دو گز کا فاصلہ قائم رکھیں, اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں, کورونا کی کوئی بھی علامت دیکھیں تو فوری طور پر قریبی صحت مرکز یا ڈسٹرکٹ کوویڈ کنٹرول روم سے رابطہ کریں

افریقہ: رواں ہفتے کورونا سے اموات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں، عالمی ادارہ صحت

  • (اردو اخبار دنیا)

افریقہ میں کورونا وائرس سے اموات رواں ہفتے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ میں رواں ہفتے کورونا سے 6 ہزار 400 اموات رپورٹ ہوئیں۔

 

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افریقہ میں اموات کی شرح گزشتہ ہفتے سے 2 فیصد زیادہ رہی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ اور تیونس میں کورونا وائرس سے 55 فیصد اموات ہوئیں۔


تیزپات کے صحت سے متعلق طبی فوائد

  • (اردو اخبار دنیا)

تیز پات جسے تیز پتہ بھی کہا جاتا ہے، ایشائی ممالک میں عام طور پر کھانوں میں محض خوشبو اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر خواتین اس کے دیگر طبی فوائد سے آگاہ ہی نہیں ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز پات ذہنی تناؤ کم کرنے سمیت دیگر بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

 

غذائی و طبی ماہرین کی جانب سے تیز پات کے بے شمار فوائد گنوائے جاتے ہیں جبکہ ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق کھانوں میں استعمال کیے جانے والا تیز پات ایک دوا کی طرح صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، اس میں کچھ ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دماغ کو پُرسکون رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ تیز پتہ سانس لینے میں دشواری جیسی شکایت بھی دور کرتا ہے۔

 

سونے سے قبل اگر ایک تیز پات کسی برتن میں جلا کر کمرے میں رکھ دیں (کمرے میں دھونی دیں لیں) اور کھڑکیاں، دروازے بند کر دیں تو اس کے نتیجے میں انسان انتہائی پُرسکون نیند سو سکتا ہے کیوں کہ اس سے سانس کی دشواری دُور ہوجاتی ہے اور فضا میں ایک خوشگوار سی خوشبو بھی پھیل جاتی ہے، یہ ٹوٹکا خصوصاً دَمے کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔علاوہ ازیں جس جگہ مچھر بہت زیادہ ہوں اگر وہاں ایک تیز پات جلا دیں تو مچھر بھاگ جاتے ہیں۔

 

تیز پات کے پتے پیٹ سے متعلق شکایتوں کو بھی دور کرتے ہیں، روزانہ اس کا استعمال چائے میں کیا جائے تو قبض، گیس اور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

تیز پات نہ صرف مثانے کے نظام کو بہتر بناتا ہے بلکہ مثانہ اور گردے کی پتھری کا علاج بھی کرتا۔تیز پات کی ایسیڈک خصوصیات سے پتھری ٹوٹ جاتی ہے اور پتھری کو جسم سے قدرتی طور پر نکلنے میں مدد ملتی ہے۔

تیزپات کے استعمال سے جوڑوں کے درد کا علاج:سب سے پہلے 250 ملی گرام زیتون کا تیل اور 30 گرام تیز پتا لے لیں، اب ان پتوں کو ہاتھوں کی مدد سے توڑ کر زیتون کے تیل میں بھگو دیں۔اب تیل کو ایک شیشے کی بوتل میں ڈال کر دو ہفتوں کے لیے اندھیرے میں رکھ دیں، اس بوتل کو 2 ہفتوں سے قبل نہ اندھیرے سے اٹھائیں ور نہ ہی کھولیں۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...