Powered By Blogger

جمعہ, اگست 20, 2021

ناندیڑ:مدینتہ العلوم اسکول کے مدرس عبدالسمیع کاانتقال

ناندیڑ:20اگست۔ (اردواخبار دنیا)نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے عبدالسمیع ولد عبدالغنی عمر48سال(مدرس مدینتہ العلوم اسکول بھوکر ) کا مختصر علالت کے بعد آج بروز جمعہ اورنگ آباد میں انتقال ہوگیا۔انکا مکان بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑمیں واقع ہے ۔

وہ عبدالوہاب، عبدالقدیر، عبدالحئی اور عبدالبشیر کے چھوٹے بھائی تھے۔ تدفین کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ادارہ ورق تازہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہےکہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری

شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری

سہانا خان
سہانا خان

(اردو اخبار دنیا)

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ویب سیریز کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہانا خان ہدایت کارہ زویا اختر کی ویب سیریز ’آرچی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔

سہانا کی پہلی ویب سیریز کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ’آرچی‘ کا یہ دیسی ورژن نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز میں سہانا کے کردار سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہے اور بالی ووڈ میں آنے کی خواہش مند ہیں۔

بیٹی کے برعکس شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

بریکنگ نیوز : مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ’سمردھی مہامارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی پلٹ گئی 13 مزدور ہلاک

  • (اردو اخبار دنیا)

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ’سمردھی راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی پلٹ گئی جس میں کم از کم 13 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے

مہاراشٹر سے ایک دردناک حادثہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں درجن بھر سے زائد افراد کی ہلاکت کی بات کہی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ’سمردھ راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی کے پلٹ جانے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک نیوز پورٹل نے بھی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثہ میں 13 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ڈمپر سڑک پر پھسل کر پلٹ گیا۔ اس وجہ سے گاڑی میں سوار 16 مزدور دب گئے۔ حادثے میں 8 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ باقی کے 5 نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا

مہاراشٹرا میں بھیانک حادثہ 13 افراد ہلاک

مہاراشٹرا میں بھیانک حادثہ 13 افراد ہلاکممبئی:(اردو اخبار دنیا) ریاست مہاراشٹرا میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک اوردیگرزخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع بلدھانا میں سندھ کھیڑ راجہ اورمیہکرہائی وے پردسربیڑکے قریب اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی تیزرفتاری کے سبب الٹ گئی، حادثہ میں 13 مزدورہلاک اوردیگر3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مزدورناگپور-ممبئی سمرودھی پراجکٹ کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔


یوپی میں اتوار کے لاک ڈاؤن کا سلسلہ ختم ، فیصلہ رکشا بندھن سے نافذالعمل ہوگا

یوپی میں اتوار کے لاک ڈاؤن کا سلسلہ ختم ، فیصلہ رکشا بندھن سے نافذالعمل ہوگا(اردو اخبار دنیا)لکھنؤ: اتر پردیش میں گزشتہ کچھ مہینوں سے کورونا کے معاملوں میں ہو رہی کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے نئے احکامات کے مطابق اس رکشا بندھن سے یوپی کو پوری طرف انلاک قرار دے یا جائے گا۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو یہاں کووڈ 19 کے انتظام کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں کووڈ کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اتوار کے ریاست گیر ہفتہ وار بند کے نظام کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ریاست میں ہفتہ اور اتوار کے روز کورونا کرفیو نافذ ہوتا تھا لیکن گزشتہ 11 اگست سے ہفتہ کے کرفیو کو ختم کر دیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں اب کورونا کی صورت حال پوری طرح قابو میں ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر موثر کنٹرول کے ساتھ زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔ آج ریاست کے 15 اضلاع علی گڑھ، امیٹھی، بدایوں، بستی، دیوریا، فرخ آباد، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، مہوبا، مرزا پور، سنت کبیر نگر، شراوستی اور شاملی میں ایک بھی کووڈ کے مریض نہیں ہے۔ یہ اضلاع کووڈ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ روزانہ اوسطا ڈھائی لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ مثبت شرح 0.01 ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح 98.6 فیصد ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کیے گئے دو لاکھ 33 ہزار 350 نمونوں کی جانچ میں 58 اضلاع میں انفیکشن کا ایک بھی نیا کیس نہیں ملا جبکہ 17 اضلاع میں مریض ایک ڈیجیٹ میں پائے گئے۔ فی الحال ریاست میں فعال کووڈ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 408 رہ گئی ہے۔

اب تک ریاست میں 07 کروڑ 01 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ کووڈ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ 06 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ 05 کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے ، جبکہ دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں دو دنوں کا اختتام ہفتہ کرفیو انلاک کے عمل کے دوران بھی نافذ تھا۔ جب صورت حال قابو میں آنے لگی تو حکومت کی جانب سے مال اور ملتی پلیکس کھولنے کی اجازت فراہم کر دی اور بازار بھی کھول دئے گئے۔ لیکن اب جبکہ یوپی کے 60 اضلاع کورونا سے پاک قرار دئے جا چکے ہیں، ایسے حالات میں حکومت نے ویک اینڈ کرفیوں سے راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر، ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ملک بھر سے کورونا کے 36571 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تاہم ان میں سے تقریباً 58 فیصد معاملے تنہا کیرالہ سے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں بیشتر ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس کے باوجود ملک بھر سے درج کئے جانے والے کورونا کیسز میں سے 85 فیصد کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔

اقامتِ دین کیلئے مطلوبہ صفات

از قلم ۔ ایس۔عبدالحسیب

دوستوں آج ہم جس دور میں جی رہے ہیں جہاں پر ہر طرف سے مسلمانوں پر ظلم وزیادتی کے پہاڑ توڑے جا رہےہیں،جہاں مسلمانوں کو کورونا وائرس کا زمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے،جہاں حکومت ہند از سرے نو سے مسلمانوں پر زیادتیاں کرتی آرہی ہیں،کبھی مسلمانوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں تو کبھی ہمارے تعلیمی نظام اور ملک کے آئین و دستور پر حملہ کیا جاتا ہے ان نازک حالات میں اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کے لیے ہمیں بھیجا ہے اسے بخوبی انجام دینا اور اسلام کی دعوت ہر عام و خاص تک پہنچانا ہے اور اس بات کا اعلان کرنا ہے کی اسلام از سرے نو سے ہی امن و سکون اور بھائی چارے کا درس دیتا آرہا ہے۔

دعوت اسلامی اس لحاظ سے دینا ہے کی ہم بحیثیت مسلم کے ساتھ ساتھ بحیثیت خلیفہ بھی ہے جس کہ بارے میں آخرت میں ہم سے باز پرس کی جائیں گی۔

اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کی اقامت دین اصل میں ہے کیا۔۔۔؟؟؟

اقامتِ دین کیا ہے۔۔؟؟:اقامت یہ لفظ لفظ ‘قائم’ سے بنا ہے اور اقامت دین کا مطلب دین اسلام کو قائم کرنا ہے۔ کہنا یہ مطلوب ہے کی ہم اللہ کے اس دین کو اسکی دنیا میں قائم کردے اور اس کے ہر قوانین کو بروئے کار لائے اور ہم ہر حال میں اللہ کی پیروی و بندگی کرے اسی کا نام اقامتِ دین ہے۔

∆ ایک نظر تاریخ پر…..

چلئیے میں آپ کو آج سے تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے مکہ کی ایک عظیم شخصیت اور عظیم داعی کی زندگی کے چند مشہور لمحات کہ بارے میں بتاتا ہوں،جن کا نام سنتے ہی ہماری زبانوں سے بے ساختہ یہ جملہ نکلتا ہے’ صلی اللہ علیہ وسلم’۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ دنیا کے سب سے عظیم اور مشہور داعی گزرے ہے جس وقت آپکی نبوت کا اعلان ہوا ٹھیک اسی وقت سے آپ کے اندر اللہ تعالیٰ کے دین کو نافذ کرنے کی تڑپ نے دل میں جگہ بنالی۔ آپ علیہ السلام میں بے شمار صفات تھی جو کہ ایک داعی میں ہونی چاہیے میں چند صفات کا تذکرہ کروں گا۔

✓ داعیانہ صفات….

»حکمت و نصیحت

دعوت کیلئے حکمت کا ہونا نہایت ضروری ہے آپ کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کی آپ جسے دعوت دے رہے ہوتو اس کا تعلق کس طبقہ یا مذہب سے ہیں وہ کیا کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔اللہ تعالیٰ قرآن حکیم میں فرماتا ہے کہ

اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ‌ وَجَادِلۡهُمۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ۞

اے نبی ؐ ، اپنے ربّ کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ، اور لوگوں سےمباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو۔ تمہارا ربّ ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اُس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہِ راست پر ہے (سورة النحل -125)۔

چند مثالیں سیرت النبی سے…

1) ایک شخص معاویہ بن حیدہ نامی، نبی علیہ السلام کے پاس آیا اور آپ علیہ السلام سے پوچھا ‘اسلام کی تعلیمات کیا ہے’؟

2) نبی علیہ السلام نے فرمایا ‘اسلام کا مطلب یہ ہے کہ تم پوری زندگی اللہ کی مرضی کے تابع کر دو،اور اپنے سارے دعوے اور حقوق سے دست بردار ہو جاؤ،نماز قائم کرو اور زکاة ادا کرو’۔

2)مفروق شیبانی پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ علیہ السلام سے دریافت کیا ‘اے قریشی بھائی! آپ کی دعوت کس بارے میں ہے؟

آپ نے فرمایا:’ میں لوگوں کو اس صداقت کی طرف دعوت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں۔

یہ کچھ مثالیں تھی جن سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ نبی علیہ السلام کس طرح سے لوگوں کو حکمت و دانائی کے ساتھ اسلام کی دعوت دیتے تھے کی ہر فرد کو اسکے سماج کے حوالے سے دعوت دی جاتی تھی مگر مرکزی پہلوں صرف اللہ کی وحدانیت بیان کرنا تھا۔

»پاک کردار

اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچانے میں حکمت کی جتنی ضرورت ہے اتنی ہی ایک پاک کردار کی بھی ضرورت ہے ہمارا کردار دعوت دین کیلئے اتنا پاک ہونا چاہیے کی سماج بھی ہمارے کردار کی گواہی دے۔

اس حوالہ سے ایک واقعہ بتاتا چلوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار کیسا تھا لوگوں نے آپ کے کردار کی گواہی کیسے دی تھی یہ ہمیں اس واقعہ سے سمجھ آئے گا۔

"ایک مرتبہ آپ علیہ السلام کوہ صفا پر چڑھے اور قریش کے لوگوں کو آواز دی

جب سب لوگ جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‘اے قریش والوں،اگر میں کہوں کے کوہ صفا کے پیچھے ایک لشکر ہے جو تم پر حملہ آور ہونے والا ہے تو کیا تم میری بات کو یقینی جانوگے..؟ سبھی نے با آواز بلند کہا ‘ہاں’ ہم آپکی بات پر یقین کرتے ہیں کیونکہ ہم نے آپ کو کبھی جھوٹ بولتا ہوا نہیں پایا۔

اس واقعے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ آپ علیہ السلام کا کردار کیسا بے مثال تھا کی لوگ اسلام قبول نہ کرنے کے باوجود بھی سماج نے آپ کے کردار کی گواہی دی۔ دعوت دین کیلئے ہمیں بھی یہی کردار مطلوب ہے کی ہم زندگی میں کبھی جھوٹ نہ بولے،کسی کی امانت میں خیانت نہ کرے،کسی کا دل نہ دکھائے وغیرہ وغیرہ۔

»صبر اور استقامت

ہم جس دین کی سربلندی کے لئے اٹھے ہے یہ ایک عظیم اور بہت لمبا سفر ہے جہاں ہمیں ہر کام صبر سے کرنا ہے

یہ وہ راستہ ہے جہاں قدم قدم پر آزمائش ہی آزمائش ہے اس راستے میں رکاوٹیں،پریشانیاں ہزاروں آئے گی لیکن ہمیں صبر کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن حکیم میں فرماتا ہے کہ

"اے لوگو جو ایمان لائے ہو صبر اور نماز سے مدد لو ۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے”.

(سورة البقرہ -153)

ایک دوسری جگہ فرمایا گیا ہے کی

"جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے”.

(سورة العنکبوت-69)

یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہے کی جو لوگ اس راہ میں پیش قدمی کریں گے اللہ انھیں اپنے راستے دکھائیں گا اور یقیناً اللہ صابروں اور نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔

»اللہ کا انعام

یہ وہ سفر ہے جس پر چل کر انسان کی زندگی کامیاب ہوسکتی ہے اس راہ پر چل انسان اپنے رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرسکتا ہے جس انعام کا تذکرہ قرآن حکیم میں بار بار ارشاد ہوا ہے وہ نعمتوں بھری جنت اسکا مقدر ہوگی انشاء اللہ۔

"اے اطمینان والی روح، تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش،پس میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا،اور میری جنت میں چلی جا۔(سورة الفجر 30-27).

مدینہ میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی مشروط اجازت

مدینہ میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی مشروط اجازت

مکہ،مدینہ میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی مشروط اجازت
مکہ،مدینہ میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی مشروط اجازت

ریاض(اردو اخبار دنیا)

قانونی مشیر جعفر جمل اللیل نے آگاہ کیا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی کسی بھی سعودی کے نام سے مکہ اور مدینہ منورہ میں غیر منقولہ جائدادوں کا مالک نہیں بن سکتا- تجارتی پردہ پوشی کے ذریعے مالک بننے کی کوشش کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا-

اس قسم کی جائداد نیلام کی جاسکتی ہے- سبق ویب سائٹ کے مطابق قانونی مشیر نے بتایا کہ غیرملکی مکہ اور مدینہ منورہ کے مقدس علاقوں میں زمینوں کے مالک صرف ورثے کی صورت میں بن سکتے ہیں۔ جائیدادوں سے استفادے کا حق بھی صرف وراثتی طور پر ہی ممکن ہوگا-

قانونی مشیر سے دریافت کیا گیا کہ ’کیا غیرملکی سعودی عرب میں جائیدادیں خرید سکتے ہیں‘؟ تو انہوں نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس علاقوں کے علاوہ غیرملکی سعودی عرب میں کسی بھی مقام پر جائیدادوں کے مالک بن سکتے ہیں-

اس کے لیے انہیں وزارت داخلہ سے منظوری لینا ہوتی ہے- غیرملکی رہائشی مکان خرید سکتے ہیں تاہم ایک سے زیادہ مکان خریدنے کے مجاز نہیں- غیرملکیوں کے لیے مقرر قانون ملکیت کی دفعہ 2 میں اس 

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...