Powered By Blogger

ہفتہ, ستمبر 11, 2021

مستقبل کے جہاز کيسے ہوں گے؟ چھ پروں والے ہوائی جہاز کی منفرد خصوصیات

ہر دن کروڑوں لوگ فضائی سفر کرتے ہيں۔ کورونا کی وبا نے اس صنعت کو بھی بری طرح متاثر کيا ہے مگر ايک نئی ٹيکنالوجی مسافر جہازوں ميں ايندھن کا استعمال ستر فيصد تک کم کرسکتی ہے اور يوں ايئر لائن کمپنيوں کے اخراجات بھی۔ تو کيا آپ بيٹھنا پسند کريں گے مستقبل کے چھ پروں والے ہوائی جہاز پر۔

اردن میں گدھی کے دودھ سے بنا صابن کیوں مقبول ہورہا ہے

  • اردن میں ایک خاندان کی جانب سے ’گدھی کے دودھ‘ سے بنے صابن کے کاروبار کا آغاز کیا گیا جس کا ابتدا میں مقامی افراد نے مذاق اڑایا تاہم ایک سال بعد ان کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق اگرچہ بحیرہ روم کے آس پاس کے دیگر ممالک میں گدھی کے دودھ سے صابن بنائے جاتے رہے ہیں البتہ اردن میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

پراجیکٹ کے شریک بانی 32 سالہ ‘عماد عطیات’ نے اپنے کاروبار کے حوالے سےبتایا کہ شروعات میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے گدھی کے دودھ سے بنے صابن کا سن کر کافی مذاق اڑایا، یہ آئیڈیا ان کی والدہ ‘سلمیٰ الزوبی’ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے آغاز میں کہا کہ ہم اس دودھ سے بنی کوئی شے اپنے چہرے پر استعمال نہیں کریں گے لیکن صابن کو استعمال کرنے کے بعد لوگوں کے خیالات مکمل طور پر تبدیل ہوگئے اور اب ہم 4500 سے زائد صابن کی ٹکیا ایک ماہ میں تیار کرتے ہیں۔

گدھی کے دودھ سے بنے صابن کے فوائد

کہا جاتا ہے کہ گدھی کا دودھ قابل استعمال مفید دھاتوں اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈینٹس کی اعلیٰ مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کو سورج کی روشنی اور بڑھاپے کے اثرات سے بچاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق گدھی کا دودھ جلد کے خلیوں کو دوبارہ پیدا کرنے، بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے اور جلد کی کچھ بیماریوں مثلاً ایکزیما کے علاج میں مدد کر سکتا ہے۔

اس خاص قسم کے صابن کی تیاری میں زیتون، بادام اور ناریل کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ 85 گرام صابن کی قیمت آٹھ اردنی دینار یعنی 11 ڈالر ہے جبکہ 125 گرام کا ایک بڑا صابن دس دینار یعنی 14 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔

عماد اپنے کاروبار کو مزید بڑھانے کیلئے گدھی کے دودھ سے صابن کے علاوہ کریمیں اور لوشن بنانے پر بھی غور کررہے ہیں۔

عماد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اپنے اس کاروبار سے وہ لوگوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے

بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، خروج وعودۃ میں مزید توسیع

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں مزید 30 نومبر 2021 تک توسیع شروع کردی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ 25 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 30 نومبر 2021 تک ویزوں اور اقاموں میں توسیع کسی فیس یا مقابل مالی کے بغیر خود کار نظام کے تحت کررہا ہے۔
وزیرخزانہ نے کورونا وبا سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی قومی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے احکام جاری کیے ہیں۔

سعودی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا سے جنم لینے والے مالیاتی و اقتصادی مسائل سے ممکنہ حد تک بچایا جائے۔اسی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ توسیع محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر ہوگی خودکار نظام کے تحت ہورہی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے طریقہ کار کے مطابق توسیع کی کارروائی کررہا ہے۔

ناندیڑشہر میں ”نیٹ“امتحان کیلئے آنے و الے طلباءکے قیام کا نظم ستمبر 11, 2021

ناندیڑ:10 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)نیٹ امتحان 12ستمبر کوریاست بھر میں منعقد کیاجارہا ہے۔ ناندیڑ میں بھی امتحان کامرکز بنایاگیا ہے اسلئے ناندیڑ ضلع کے تعلقہ جات کے علاوہ آس پڑوس کے اضلاع کے بھی طلباءناندیڑ میں امتحان کیلئے آرہے ہیں انکی سہولت کےلئے ناندیڑمیں انکے صرف قیام کانظم کیاگیاہے۔ خادمین امت اورامن فانڈیشن کے ذمہ داران سے اس بارے میںطلبا حسب ذیل کے نمبرات پرربط قائم کرسکتے ہیں۔


ناندیڑ:ناﺅگھاٹ پل دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا

ناندیڑ:10 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑشہر وضلع میں 7 ستمبر سے سیلاب کی صورتحال سے دوچارتھا ۔ موسلادھاربار ش کی وجہہ گوداوری ندی کی سطح آب میںکافی اضافہ ہوگیاتھا جس کی وجہہ سے یہ خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی۔ناندیڑشہر کے تمام نشبیی علاقوں میں بارش و سیلاب کاپانی داخل ہوگیاتھا اسلئے ان علاقوں کے ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاتھا ۔

قدیم شہر کے بلال نگر‘ہلال نگر ‘ ملت نگر ‘گاڑے گاوں روڈاوراس سے متصل علاقے ‘ گاڑی پورہ کالاپُل ‘کھڑکپورہ کے ندی کنارے آباد بستیوں میںسیلاب کا پانی داخل ہوگیاتھا ۔جس کی وجہہ سے یہاں کے ساکنا ن نے چار دنوں کافی مشکلات سے گزارے ہیں۔ جبکہ ناندیڑشہر سے گزرنے والے ناوگھا ٹ پل بھی پانچ دنوںسے بند تھا ۔کیونکہ یہ پل زیرآب آگیاتھا۔ مگر کل دوپہر سے ناندیڑمیںگوداوری ندی کی سطح آب میں کمی کاسلسلہ شروع ہوگیااور کل رات سبھی نشیبی علاقوں کاپانی اتر گیاجس پر شہریان نے اطمینان کی سانس لی

۔آج صبح سات بجے سے ہی ناوگھاٹ پُل پرمیونسپل کارپوریشن کے محکمہ فائربریگیڈ عملہ کے ملازمین گندگی و گال کوپانی سے صاف کررہے تھے کیونکہ سیلاب کی وجہہ سے پُل پرندی کاکچرااور گندگی پھیل گئی تھی۔ کئی گھنٹوںسے فائربریگیڈ کی گاڑی سے پانی کااستعمال کرکے علاقہ کی صفائی کی گئی۔

شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دلہا کو قتل کردیا

  • پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دُلہا کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق شادی کے روز دلہا کی ہلاکت کا واقعہ میرپور کے علاقے منگلا ہملٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے بھائی کا دوست گھر میں داخل ہوا تو دلہا نے اعتراض کیا جس پر دلہن کے بھائی نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا اور ملزم کا دوست زخمی ہوگیا۔

جمعہ, ستمبر 10, 2021

خبر غم: ناندیڑ کے ماہر تعلیمات کمال الدین صدیقی کی اہلیہ کا انتقال

ناندیڑ:10. ستمبر.(اردو دنیا نیوز۷۲)شہر ناندیڑ کی محترم شخصیت اور انگریزی زبان کے ماہر معلم جناب کمال الدین صدیقی ( کے ٹی سر) کی اہلیہ محترمہ کا آج بروزِ جمعہ بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔

انکی نماز جنازہ آج شب گیارہ بجے بڑی درگاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین یہی عمل میں آئے گی

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...