Powered By Blogger

منگل, ستمبر 21, 2021

اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ جاں بحق

اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ جاں بحق

:

:

:٠٠

٠٠

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر بظاہر تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے سبب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔
مہلوک پائلٹوں کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے طور پر کی گئی ہے۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ضلع ادھم پورہ کے پٹنی ٹاپ علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد وہاں مقامی لوگ اور فوجی اہلکار پہنچے جنہوں نے زخمی پائلٹوں کو چارپائیوں میں اٹھا کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا: 'بدقمستی سے دونوں پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے'۔قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو کنول چب نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔
اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔


اترپردیش حکومت کو مہنت کی موت کاجواب دینا ہوگا۔ سنجے راؤت

اترپردیش حکومت کو مہنت کی موت کاجواب دینا ہوگا۔ سنجے راؤت

سنجے  راؤت
سنجے راؤت

  •  
  •   

 

ممبئی: اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ اترپردیش حکومت کو مہنت کی موت کے معاملے میں جواب دینا ہوگا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ جو شخص ہر ایک کی رہنمائی کرتا تھا وہ ایسا نہیں کرسکتا۔ 'اے این آئی' کے ساتھ بات چیت کے دوران سنجے راؤت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر کو کچھ راز معلوم تھے۔ اس کی خودکشی مشکوک لگ رہی ہے۔ بطور انسان جو دوسروں کی رہنمائی کرتا ہے ، وہ ایسی باتیں نہیں کر سکتا۔

سنجے راؤت نے کہا ، 'یہ واقعہ ہندو سماج کے لیے بہت افسوسناک ہے۔ مہنت نریندر گری کے شیوسینا کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ انہوں نے ہندوؤں کی تحریک کے وقت کئی بار قیادت کی۔ اس معاملے میں اگر کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ پالگھر میں دو سادھوؤں کی ہلاکت کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے شیوسینا لیڈر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا اور اس وقت دہلی اور اتر پردیش کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ آج اتر پردیش حکومت کو سوالوں کے جواب دینے ہوں گے۔ مہنت کی موت کے بعد اب یوپی حکومت کو دہلی اور مہاراشٹر سے پیدا ہونے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔


مہاراشٹر : غیر بی جے پی تنظیمیں 27 ستمبر کو بھارت بند ' کے لیے تیار

مہاراشٹر : غیر بی جے پی تنظیمیں 27 ستمبر کو بھارت بند ' کے لیے تیار

ممبئی: بی جے پی حکومت کی کسان اور کاروباری مخالف پالیسیوں کے خلاف متعدد تنظیمیں ممبئی میں 27 ستمبر کو بھارت بند کا اہتمام کرنے جا رہی ہیں۔ سنیوکت کسان مورچہ کی طرف سے دی گئی کال پر اس بھارت بند میں تقریباً 100 قومی سیاسی جماعتیں، کسان تنظیمیں، ٹریڈ یونینیں، اساتذہ، خواتین، نوجوان، مزدور اور دیگر افراد کے گروپ شامل ہوں گے۔یہ فیصلہ اے آئی ٹی یو سی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر بھال چندر کانگو کی صدارت میں تمام گروپوں کی ریاستی سطح کی میٹنگ میں لیا گیا۔ آل انڈیا کسان سبھا کے صدر ڈاکٹر اشوک دھوالے نے بتایا کہ پیر کے روز یہاں ہونے والے اجلاس میں تقریباً 100 تنظیموں کے 200 سے زائد لیڈروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مقررین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کی 'دیوالیہ پالیسیوں' کے خلاف کسانوں، مزدوروں کے مسائل اور 'بھارت بند' کی اہمیت کے بارے میں بات کی گئی۔ اس میٹنگ میں ریاست اور دیگر مقامات کی تمام تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے حامیوں کو متحرک کریں اور مہاراشٹر میں 'بھارت بند' کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کریں۔ایک وفد نے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، این سی پی کے ریاستی صدر اور وزیر جینت پاٹل، ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار اور این سی پی کے سینئر وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہر سے ملاقات کی، جنہوں نے اگلے پیر کو ملک گیر بند کے لیے مہا وکاس اگھاڑی نے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

Dailyhunt

کولکاتا : ستمبر کے مہینے میں بارش کا 14 سالہ ریکارڈ منہدم ، ریاست میں بھاری تباہی

کولکاتا : ستمبر کے مہینے میں بارش کا 14 سالہ ریکارڈ منہدم ، ریاست میں بھاری تباہی





کولکاتا: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں پیر کے روز ہونے والی بارش نے ستمبر کے مہینے کا گزشتہ 14 سالہ ریکارڈ منہدم کر دیا۔ خلیج بنگال کے اوپر ایک گردابی گردش سے شروع ہونے والی بھاری بارش نے اتوار کی شب کولکاتا اور ملحقہ علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ جس کے بعد پیر کے روز شہر کے ایک بڑے حصہ میں پانی بھر گیا اور ریل خدمات معطل ہو گئیں۔ وہیں سڑکوں پر بھی نقل و حمل متاثر ہو گئی۔ تاہم نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افسران نے کہا کہ فضائی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بھاری بارش کے سبب بنگال کے کئی اضلاع پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس دوران ہزاروں افراد راحتی کیمپوں میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر ضلع مجسٹریٹ کو ایمرجنسی فنڈ فراہم کیا گیا ہے اور 24 گھنٹے کام کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

بارش کے سبب دیواروں کے منہدم ہونے اور کرنٹ کی زد میں آنے سے اب تک 14 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اسی مہینے کی 14 سے 18 تاریخ کے درمیان ان میں سے 6 افراد کی موت دیوار کی زد میں آنے اور 8 افراد کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ ان میں سے 8 مغربی مدنی پور سے اور ایک مشرقی مدنی پور سے تعلق رکھتا تھا جبکہ ایک شخص لاپتہ بھی بتایا جا رہا ہے۔مشرقی اور مغربی مدنی پور میں جمعرات تک 3 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے، کیوں کہ دونوں اضلاع میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 47 بلاک اور 8 نگر پالیکائیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ کل 13 لاکھ 14 ہزار 328 لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آفت انتظامی دفتر کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کولکاتا میں گزشتہ 14 سالوں میں ستمبر ماہ کی سب سے بھاری بارش اس سال ہو رہی ہے

مظفرنگر فسادات : ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب 20 ملزمان بری

مظفرنگر فسادات : ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب 20 ملزمان بری




مظفرنگر: مغربی اتر پردیش کی ایک مقامی عدالت نے 2013 کے مظفرنگر فسادات کے 20 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج بابورام نے پیر کے روز تمام ملزمان کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ضلع سرکاری وکیل (ڈی جی سی) راجیو شرما نے کہا کہ معاملہ میں تمام گواہان اور شکایت کنندگان اپنے بیان سے مکر گئے ہیں۔

ایڈیشنل ضلع سرکاری وکیل (اے ڈی جی سی) نریندر شرما نے تفیصلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کوٹبی کے رہائشی سراج الدین نے 8 ستمبر 2013 کو شاہ پور تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ہجوم نے ان کے گھروں کو جلا دیا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی ان کا قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ اس معاملہ کی سماعت کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 8 سالوں میں 2013 کے مظفرنگر فسادات سے وابستہ قتل، عصمت دری، ڈاکہ زنی اور آگزنی سے وابستہ 97 معاملوں میں 1117 افراد کو ثبوتوں کی عدم موجودگی یا گواہان کے اپنے بیان سے مکر جانے کے سبب بری کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے فسادات کے سلسلہ میں 510 مقدمات درج کئے تھے اور 1480 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے بعد ایس آئی ٹی نے 175 معاملوں میں فرد جرم دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ مظفرنگر فسادات میں کم از اکم 60 افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

عمان :مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

عمان :مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

حکومت عمان کا اعلان
حکومت عمان کا اعلان

  •  
  •   
  •  
  •   

 

مسقط: عمان اگلے مہینے سے ان افراد کو جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے گا۔

عرب نیوز کے مطابق عمان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وہ افراد جہنوں نے ویکسین لگوائی ہے مساجد میں جمعے کی نماز کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ رضاکاروں کی ایک ٹیم بنائے گا تاکہ مساجد میں داخل ہونے والوں کی تصدیق ہوسکیں کہ انہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں۔ بیان میں مزید کہنا تھا کہ مساجد اور ان کی انیکسیز کو 50 فیصد گنجائش پر چلایا جائے گا۔ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔


چکرورتی اور رسل کی مہلک بولنگ ، کے کے آر نو وکٹوں سے فاتح

چکرورتی اور رسل کی مہلک بولنگ ، کے کے آر نو وکٹوں سے فاتح

بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور تیز بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے آئی پی ایل 14 کا 31 واں میچ میں کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو نو وکٹوں سے شکست دی۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 19 اوورز میں 92 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کے کے آر نے اوپنرز شبھمن گل (48) اور وینکٹیش ایئر (41) کی پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت 10 اوورز میں 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ شبھمن نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے اور وینکٹیش نے 27 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے یہاں آئی پی ایل 14 کے دوسرے مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں یہاں پیر کو رائل چیلنجرس بنگلورو آر سی بی کو مھض 92 رن پر ڈھیر کردیا۔

آر سی بی کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لیکن ان کی بیٹنگ سائیڈ اس فیصلے پر قائم نہیں رہی۔ ویراٹ خود آر سی بی کی مہلک بولنگ کا پہلا شکار بنے ، جنہیں دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر پرنام کرشنا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دیودت پیڈیکل اور سریکر بھارت نے 31 رنز کی شراکت سے اننگز کا چارج سنبھال لیا ، لیکن فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے پڈیکل کو آؤٹ کرکے شراکت کو توڑ دیا اور اس کے بعد وکٹوں گرنے شروع ہوگئی۔

یہاں سے چکرورتی اور رسل نے برتری حاصل کی اور آر سی بی کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ جہاں رسل نے تین اوورز میں نو کے عوض تین ، جبکہ چکرورتی نے چار اوورز میں 13 پر تین وکٹ لیے۔ فرگوسن نے ہرشل پٹیل کی شکل میں دوسری وکٹ حاصل کی۔ آر سی بی کی جانب سے پیڈیکل نے 22 ، سریکر نے 16 اور ہرشل نے 12 رنز بنائے۔

کولکتہ کو جیت کے لیے 93 رنز اور اہم دو پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ کولکتہ کے لیے اس میچ میں جیت بہت اہم ہے ، کیونکہ وہ سات میں سے صرف دو میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔ اگر وہ یہ میچ بھاری مارجن سے جیتتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل میں اس کی جگہ کے ساتھ ساتھ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو سکتا ہے جو بعض اوقات ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔

کولکتہ نے اس جیت کے ساتھ دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ اسے بڑے مارجن سے جیتنے کا فائدہ بھی ہے۔ وہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں دو درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر آگیا ہے بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت ہو گیا ہے۔ اس کا نیٹ رن ریٹ اب +0.110 ہے جو نمبر تین بنگلور اور نمبر چار ممبئی سے بہتر ہے۔


اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...