جمعہ, ستمبر 24, 2021
آسام میں احتجاجیوں کی پولیس سے جھڑپ ، 2 ہلاک
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
کے کے آر نے ممبئی انڈینس کو ہرایا ، پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر
کے کے آر نے ممبئی انڈینس کو ہرایا ، پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر
آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں کولکتا کی کے کے آر ٹیم نے ممبئی انڈینس کو سات وکٹ سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی کے کے آر نے اپنی پچھلی شکست کا بدلا لے لیا ۔ پوانٹس ٹیبل میں کے کے آر کی ٹیم چوتھے مقام پر آ گئی ہے جبکہ ممبئی انڈینس چھٹے مقام پر چلی گئی ہے۔ممبئی انڈینس نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں چھہ وکٹ پر 155 رن بنائے لیکن کے کے آر کی ٹیم نے یہ ہدف محض 15.1 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا ۔ کے کے آر کی جیت کے ہیرو وینکٹیش ایئر اور راہل ترپاٹھی رہے ۔ وینکٹیش نے 30 گیندوں میں 53 رن بنائے جبکہ راہل نے 40 گیندوں میں 72 رن کی پاری کھیلی اور دونوں نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 88 رن بنائے۔ آئی پی ایل میں وینکٹیش کی یہ پہلی نصف سنچری ہے۔
واضح رہے کے کے آر کی جانب سے سلامی بلے باز وینکٹیش پہلی گیند سے ہی حاوی رہے اور انہوں نے دھماکہ دار پاری کھیلی۔انہوں نے اپنی پاری میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
جمعرات, ستمبر 23, 2021
بہار میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ كل ، 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں پولنگ
بہار میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ كل ، 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں پولنگ
بہار میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ جمعہ کو ہوگی اور اس کے لیے حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں ووٹنگ ہونی ہے۔ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں 15328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے نامزدگی داخل کی ہے، جن میں سے 858 عہدوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہو چکا ہے۔ 72 عہدوں پر کسی بھی امیدوار نے نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا۔ریاستی انتخابی کمیشن کے مطابق جمعہ کو پہلے مرحلہ میں روہتاس ضلع کے داوتھ-سنجھولی، کیمور کے کدرا، گیا کے بیلاگنج-ضر سرائے، نوادہ کے گووند پور، اورنگ آباد کے اورنگ آباد، جہان آباد کے کاکو، ارول کے سونبھدر-بنشی-سوریہ پور، مونگیر کے تاراپور، جموئی کے سکندرا اور بانکا ضلع کے دھوریا ڈویژن میں انتخاب کرایا جائے گا۔پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے 1609 پولنگ عمارتوں میں 2119 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ سے متعلق مسائل اور جانکاری کے لیے ریاستی انتخابی کمیشن نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ووٹنگ کو لے کر سیکورتی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ ختم ہونے کے ایک دن بعد ووٹ شماری کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلہ کا انتخاب ختم ہونے کے بعد 26 سے 28 ستمبر کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہوگی۔غور طلب ہے کہ پہلے ڈویژن سطح پر ووٹ شماری ہوتی تھی، لیکن اس بار انتظام بدل گیا ہے۔ پنچایت الیکشن میں پہلی بار ووٹ شماری ضلع ہیڈکوارٹرس اور ڈویژن ہیڈکوارٹرس میں ہوگی۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم اور ووٹ باکس کو الیکٹرک ہاؤس میں ڈیجیٹل لاک کیا جائے گا۔ ووٹ شماری کی جگہ پر پنچایت کے مطابق کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ ووٹ شماری کو لے کر بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں 11 مراحل میں پنچایت الیکشن انجام پائے گا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آسام : مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک ، راہل گاندھی کا اظہار افسوس
آسام : مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک ، راہل گاندھی کا اظہار افسوس
آسام کے درانگ ضلع میں تجاوزات ہٹانے کی ایک مہم چل رہی تھی جس کی مقامی افراد مخالفت کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس اور مقامی مظاہرین کے درمیان زبردست تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے فائرنگ کر دی جس میں کم و بیش دو افراد کی جان چلی گئی۔ اس تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی-ڈنڈوں کا خوب استعمال کیا جس کی وجہ سے کئی مقامی افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعہ کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ تشدد کے لیے ریاستی انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ''آسام اسٹیٹ-اسپانسرڈ آگ میں جل رہا ہے۔ میں ریاست کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو کچھ ہوا اس کا مستحق ہندوستان کا کوئی بچہ نہیں۔'' کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ''بی جے پی کے ذریعہ نفرت پھیلانے کا نتیجہ ہے آسام تشدد۔ کانگریس پارٹی ہندوستانی شہریوں کے خلاف تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔''
قابل ذکر ہے کہ آسام کے درانگ ضلع میں آج دوپہر تشدد اس وقت پیدا ہوا جب ڈھالپور میں کئی برس سے مقیم لوگوں کو ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کی مخالفت میں مقامی لوگ مظاہرہ کرنے لگے جس کے بعد پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں دو شہری کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4500 بیگھہ زمین پر قبضہ کرنے والے کم از کم 800 کنبہ کو پیر کو غیر قانونی قبضہ کے خلاف ریاستی حکومت کی مہم کے تحت بے دخل کر دیا گیا تھا۔ اس دن لوگوں نے اپنا سامان ہٹانے کے لیے کوئی مخالفت نہیں کی تھی، لیکن آج حالات بگڑ گئے۔لوگوں کو ہٹانے کا عمل جاری رکھتے ہوئے آسام حکومت نے آج سپاجھار کے ڈھالپور میں بے دخلی کا عمل انجام دینے پہنچی جہاں مقامی لوگوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مخالفت کو دیکھتے ہوئے پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بے دخلی مہم کے خلاف 10 ہزار سے زیادہ لوگ تجاوزات نمبر 3 علاقہ پر مظاہرہ کر رہے تھے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لیے باعث تشویش ، زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام بے بنیاد : مولانا ارشد مدنی
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لیے باعث تشویش ، زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام بے بنیاد : مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی(پریس ریلیز):مولانا کلیم صدیقی کی یوپی اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی خبر ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش ہے ، مولانامحترم کی گرفتاری پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولاناارشدمدنی نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی مذہب کے الزام میں مولاناکلیم صدیقی کی گرفتاری کو جس طرح سے میڈیا پیش کررہا ہے وہ قابل مذمت اورباعث تسویش ہے ،اقلیتوں اور خاص کر مسلمانوں کے معاملہ میں میڈیا کا جج بن جانا اور انہیں مجرم بناکر پیش کرنا میڈیا کی جرنلزم کے پیشہ کے ساتھ بددیانتی ہے ، میڈیا کے ٹرائل سے پوری دنیامیں بھارت کی شبیہ خراب ہوتی ہے ، نیز انصاف کی جدوجہد کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجاتاہے ، مولانا محترم پر غیر قانونی طریقہ سے تبدیلی مذہب کرانے غیر ممالک سے فنڈنگ جیسے کئی سنگین الزامات کے تحت گرفتارکیاگیاہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ یہ سارے الزامات سراسربے بنیاداورغلط ہیں ، کیونکہ کسی غیر مسلم کو زبردستی مسلمان نہیں بنایا جاسکتاہے ، عقیدہ جاننے کا نہیں بلکہ ماننے کا نام ہے ، اس کا تعلق انسان کے دل سے ہے ، جو کسی کے بس میں نہیں ںوتاہے ، رہی بات فنڈنگ کی تو مولانا کلیم صدیقی ہریانہ ، اور پنچاب کے ان مختلف علاقوں میں جہاں مسلمان بہت کم ہیں اور دین سے بالکل ناواقف ہیں اور اپنے آپ کو صرف مسلمان سمجھتے ہیں ان جیسے لوگوں کو دین اسلام سکھلانے کیلئے مدارس قائم کررکھے ہیں وہاں وہ انہیں مدارس پر پیسہ خرچ کرتے ہیں نہ کہ غیر مسلموں کو مسلمان بنانے کیلئے اور اگر بزورزبردستی لالچ دیکر مسلمان بنایا جاسکتاتھا تو خلیج اور خاص کر سعودی عرب میں پچاسوں لاکھ غیر مسلم کام کررہے ہیں ان کو مسلمان بنادیا جاتالیکن ایسانہیں ہے کیونکہ اسلام جاننے کا نہیں بلکہ دل سے ماننے کا نام ہے ، اخیر میں مولانا مدنی نے کہا کہ موصوف کی گرفتاری نے ایک بارپھر کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں ، اور اس گرفتاری کو ہندومسلم منافرت کو فروغ دینے کی مذموم کوشش قراردیا ہے ،مولامدنی نے کہا کہ تمام انصاف پسند لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ پرستوں کی اس مذموم کوششوں کی بھرپورمخالفت کریں کیونکہ فرقہ پرستی ملک کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بھارتی آئین کی پامالی ہے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سپریم کورٹ نے مسلم بی ایس ایف نوجوان کی ضمانت منظور کردی
سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج یہاں پاکستان کے لیئے مبینہ جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار ایک مسلم فوجی نوجوان کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بارڈر سیکوریٹی فورسیز (بی ایس ایف) میں برسر روزگار مہاراشٹر کے لاتور شہر کے ایک مسلم فوجی ریاض الدین شیخ کوضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، ملزم کو
ڈھائی سال قبل پڑوسی ملک پاکستان کے لیئے جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔
ملزم ریاض الدین کے دفاع میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیئے ضروری اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر ہی نہیں ہے اس کے باوجود ملزم کو ڈھائی سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کرکے رکھا گیا ہے نیز ملزم برادر نسبتی کے اکاؤنٹ میں پاکستان سے کوئی بھی پیسہ نہیں آیا جیسا کہ استغاثہ نے الزام عائد کیاہے۔
ایڈوکیٹ گورو اگرول نے عدالت کو مزید بتایا کہ آفیشیل سیکریسی ایکٹ کے اطلاق کے لیئے ضروری اجازت نامہ (سینکشن) کی غیر موجودگی میں ملزم کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی لیکن ٹرائل کورٹ نے اس اہم بنیاد کو نظر انداز کرتے ہوئے چارج فریم کردیا جو غیر قانونی ہے۔
ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ عدالت میں داخل کی جاچکی ہے اور اگر چارج شیٹ کو من و عن صحیح مان بھی لیا جائے تو ملزم کے خلاف عائد الزاما ت ثابت نہیں ہوتے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دفاعی وکلاء گورو اگروال اور مجاہد احمد کے دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا نے ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔
اس ضمن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزم ریاض الدین شیخ جو ہندوستانی فوج کے شعبہ بی ایس ایف میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا کو نومبر 2018 میں پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل میں قید کیاگیا اور اس کے بعد اسے ملازمت سے فوراًمعطل کردیا گیا تھا۔
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے اس کی ضمانت پر رہائی کی بہت کوشش کی لیکن انہیں کامیانی نہیں ملی جس کے بعد نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر حافظ محمد ذاکر صدیقی کے توسط سے ملزم کے اہل خانہ نے ریاستی جمعیۃ علماء سے رابطہ قائم کرکے ان سے قانونی امداد طلب کی اور کہا کہ ریاض الدین بے قصور ہے اور اس نے پاکستان کے لیئے کوئی جاسوسی نہیں کی ہے اور وہ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ وہ ایک ایماندار فوجی ہے۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ابھی تو ملزم کو ضمانت ملی ہے لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ ملزم جاسوسی کے الزامات سے باعزت بری ہوگا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
