Powered By Blogger

بدھ, اکتوبر 06, 2021

بریکنگ نیوزواٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ

واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ

واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ
واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ

 ،اردو دنیا نیوز۷۲ ایجنسی

دنیا کی سب سے بڑی مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی 4 اور 5 اکتوبر2021 کی درمیانی شب کو 6 گھنٹے کی بندش کے بعد دوسری مسیجنگ ایپس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور ٹیلی گرام کو 70 لاکھ نئے صارفین ملے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو افسر ’سی ای او‘ نے دعویٰ کیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی 6 گھنٹے کی بندش سے انہیں فائدہ ہوا۔

ٹیلی گرام کے سی ای او کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ان کی ایپ کو اتنے زیادہ صارفین نے جوائن کیا۔

چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کو واٹس ایپ کی بندش کے بعد ان کی ایپ کو 70 لاکھ نئے افراد نے جوان کیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بیک وقت بہت سارے نئے صارفین کی جانب سے ایپ جوائن کرنے کی وجہ سے امریکا میں ٹیلی گرام کی سروس کچھ سست بھی ہوئی تھی۔واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹیلی گرام کو سب سے زیادہ امریکی عوام نے جوائن کیا، تاہم دنیا کے دیگر خطوں میں بھی مذکورہ ایپ پر نئے لوگ آئے۔

ادھر ٹیک کرنچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مسیجنگ ایپ سگنل کی انتظامیہ نے بھی دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ کی بندش کے بعد ان کے صارفین میں لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، تاہم انہوں نے واضح تعداد نہیں بتائی۔

سگنل اور ٹیلی گرام دونوں ایپس واٹس ایپ کی ٹکر کی ہیں، تاہم وہ فیس بک کی ذیلی ایپ سے کہیں پیچھے ہیں۔

سگنل اور ٹیلی گرام کے حالیہ صارفین میں اضافے سے قبل دونوں ایپس کی مقبولیت رواں برس اس وقت بڑھ گئی تھی جب کہ واٹس ایپ نے سال کے آغاز میں پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

واٹس ایپ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول مسیجنگ ایپ ہے، جسے ایک ارب سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں

بریکنگ نیوزشاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کے لئے آرین کو پھنسایا گیا، نواب ملک

ممبئی:نارکوٹکس کنٹرول بیورور(این سی بی) کے ذریعے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت دیگر لوگوں کی گرفتاری پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے اسے ایک فرضی ڈرامہ قرار دیا ہے اور کہا ہے یہ مہاراشٹروبالی ووڈکو بدنام کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مقصد کے لیے این سی بی کا استعمال کررہی ہے اور اس کے ثبوت میں انہوں نے کئی ویڈیوکلپ وفوٹوز پرمبنی شواہد بھی پیش کئے۔

نواب ملک نے کہا کہ این سی بی نے ۳؍اکتوبر کو ممبئی گووا کروزپر چھاپہ مارکر کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا جن میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان وکئی دیگرلوگ شامل تھے۔ لیکن آرین خان کو گرفتارکرتے ہوئے جس شخص کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس شخص کا نام کے پی گوسوامی ہے جس کے بارے میں خود این سی بی نے وضاحت کی ہے کہ این سی بی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ارباز مرچنٹ کو گرفتار کرکے این سی بی کے دفتر میں لے جانے والے شخص کا نام منیش بھانوشالی ہے، اس کے بارے میں بھی یہ معلومات سامنے آئی ہے کہ اس کا بھی این سی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ بی جے پی کا نائب صدر ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ان دونوں کا تعلق این سی بی سے نہیں ہے تو انہوں نے کس قانون واختیار کے تحت ان ہائی پروفائل لوگوں کو گرفتار کیا ہے؟ اس کا جواب این سی بی کو دینا چاہئے۔

نواب ملک نے کہا کہ ۳؍ اکتوبر کی کارروائی کے بعد این سی بی نے خود کرائم رپورٹرز کو کارروائی کی ویڈیو دی تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر مذکورہ بالا دوانوں افراد گرفتاری کی کارروائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔کے پی گوسوامی نے گرفتاری کے بعد آرین خان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جو خوب وائرل ہوئی۔ اس کے بعد این سی بی نے ٹوویٹ کیا کہ کے پی گوسوامی ان کا کوئی اہلکار نہیں ہے۔کے پی گوسوامی پر پونے میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج ہے۔اپنے فیس بک پیج پر وہ خود کو پرائیویٹ جاسوس بتاتاہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ہاتھوں میں ریوالور لے کر تصویریں پوسٹ کرتا ہے اور خود کوکوالالمپور ملیشیا کا رہنے والا بتاتا ہے۔نواب ملک نے مطالبہ کیا کہ کے پی گوسوامی کا این سی بی سے تعلق کی نوعیت سامنے آنی چاہئے کہ جب وہ این سی بی کا کوئی اہلکار نہیں ہے جس کی وضاحت خود این سی بی نے کیا ہے تو پھر وہ اس کارروائی میں کیسے شامل ہوا؟ اسی طرح ارباز مرچنٹ کو گرفتار کرنے والا منیش بھانوشالی اپنے فیس بک پر خود کو بی جے پی کا نائب صدر بتاتا ہے۔ اس نے اپنے فیس بک پر وزیراعظم مودی، بی جے پی کے صدرجے پی نڈا، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، سابق وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس، مرکزی وزیرریلوے راؤ صصاحب دانوے ومہاراشٹر بی جے پی ایم ایل اے آشیش شیلار وغیرہ کے ساتھ تصویر یں پوسٹ کررکھی ہیں۔ اس شخص کا این سی بی سے کیا تعلق ہے؟ این سی بی کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔فی الوقت کے پی گوسوامی ومنیش بھانوشالی کا فیس بک پیج لاک ہے لیکن بھانوشالی کے پورے کوائف ہم نے تلاش کرلی ہیں۔

این سی پی کے قومی ترجمان نے مزید کہا کہ بھانوشالی نے 21و22؍ستمبر کے درمیان گجرات میں وہاں کے کچھ وزراء سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ 21ستمبر کو اڈانی پورٹ پر افغانستان سے آیا ہوا ہزاروں کروڑ روپئے کا منشیات برآمد ہوا تھا۔ اس کے بعد 28تاریخ کو بھانوشالی ایک بار پھر گجرات جاکر وہاں کے منترالیہ میں گجرات کے کابینی وزیر کریٹ سنگھ رانا  نامی وزیر سے ملا۔اس کے بعد 3؍اکتوبر کو ممبئی میں این سی بی کی کارروائی میں بھانوشالی کیسے شامل ہوا؟اس کا گجرات میں اڈانی پورٹ پر برآمد ہوئے منشیات سے کیا تعلق ہے؟ نیز وہ بی جے پی کا نائب صدر کیسے ہے؟ ان سوالوں کے جواب این سی بی وبی جے پی کو دینا چاہئے۔ اس کے علاوہ سمندری جہاز پرمنشیات کی برآمدگی کا جو دعویٰ کیا جارہا ہے اس کی تصویر بھی این سی بی ممبئی کے ریجنل دفتر میں لی گئی ہے۔این ڈی پی ایس قانون کے مطابق منشیات کی برآمدگی کی جگہ پر ہی اس کا پنچ نامہ ہونا چاہئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر سمندری جہاز پر منشیات کی برآمدگی کے بعد ان کی تصویر یا ویڈیو کیوں نہیں بنائی گئیں؟

بریکنگ نیوزماحولیاتی تبدیلی کوروکنے کے لئے مسلم یونیورسٹی بھی دے گی اپنی تجویز

ماحولیاتی تبدیلی کوروکنے کے لئے مسلم یونیورسٹی بھی دے گی اپنی تجویز

ماحولیاتی تبدیلی کوروکنے کے لئے مسلم یونیورسٹی بھی دے گی اپنی تجویز
ماحولیاتی تبدیلی کوروکنے کے لئے مسلم یونیورسٹی بھی دے گی اپنی تجویز

 

علی گڑھ: ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی کوششوں میں اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔ ان سائنسدانوں کی گراں قدر رائے کو زمین کی آب و ہوا کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں بھی شامل کیا جائے گا۔

۔ 8 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک آن لائن پروگرام ہوگا جس میں اے ایم یوکے سینئر پروفیسر ، وائلڈ لائف سائنسداں ڈاکٹرعفیف اللہ بھی خطاب کریں گے۔ وہ اے ایم یو کی جانب ست بتائیں گے کہ زمین کے ماحول کو بچانے کے کیاکیا طریقے اپنائے جاسکتے ہیں جو ابھی تک نہیں اپنائے جا رہے۔

مرکزی حکومت بھی ان تجاویز پر غور کرے گی۔ ملک وبیرون ملک کے ماحولیاتی ماہرین اے ایم یو کے وائلڈ لائف سائنسدان کے اس خطاب کو سنیں گے۔ پروگرام کے بارے میں پروفیسر عفیف اللہ نے کہا کہ سال 2020 سے 2030 تک ، ماحولیاتی نظام کی بحالی کی دہائی منائی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنا چارٹر دیا ہے۔ اسی مناسبت سے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے وائلڈ لائف سائنس کے شعبہ کا کردار یہ ہے کہ ہم بتائیں گے کہ وہ کون سے اقدامات ہیں جو ابھی تک اختیار نہیں کیے گئے۔

اگر انہیں زمین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں شامل کیا جائے تو اس کے اثرات کیا ہوں گے۔ اس سلسلے میں پروفیسر عفیف اللہ کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی تنوع بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کچھ جانور ایسے ہیں جو صدیوں سے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں، انہیں جنگل میں نہیں چھوڑ سکتے۔ اس کے علاوہ زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔

فضا میں خطرناک کیمیکلز اور گیسوں کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مستقبل میں زمین پر انسانوں کے رہنے کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔


بریکنگ نیوزاب جیو کا نیٹورک ہوا ڈاؤن، ٹوئٹر پر سامنے آ رہا لوگوں کا غصہ

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ ڈاؤن ہونے کے دو دن بعد اب ریلائنس جیو کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے کئی حصوں سے صارفین جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ جیو نیٹورک کے ڈاؤن کی وجہ سے صارفین کو کالنگ اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ اپنی پریشانی کا بیان لوگوں نے سوشل میڈیا پر کرنا شروع کر دیا ہے۔ سروس متاثر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کچھ ہی منٹوں میں ہیش ٹیگ جیو ڈاؤن ٹرینڈ کرنے لگا۔

 

اس دوران ہزاروں صارفین نے جیو نیٹورک ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ جیو کا نیٹورک کئی گھنٹوں سے کام نہیں کر رہا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے بعد اب جیو کا نیٹورک بھی ڈاؤن ہو گیا ہے۔ ریلائنس جیو کا آفیشیل کسٹمر کیئر ہینڈل @JioCare صارفین کی شکایت سے بھری پڑی ہے۔ اس تعلق سے جیو کسٹمر افسران صارفین کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے اور کچھ گھنٹے میں اسے درست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت سب سے پہلے آج صبح 9.30 بجے کے آس پاس درج کی گئی۔ اس کے بعد جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ جیو نیٹورک میں آئی اس گڑبڑی کے سبب ٹوئٹر پر بھی #JioDown ٹرینڈ کرنے لگا۔

خبروں کے مطابق یہ دقت جیو صارفین کے ساتھ دہلی، ممبئی، بنگلورو، اندور اور رائے پور میں آ رہی ہے۔ اس تعلق سے کمپنی نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ کمپنی کا ٹوئٹر ہینڈل صارف کو بتا رہا ہے کہ کنکٹیویٹی میں دقت آ رہی ہے

بریکنگ نیوزغیر سبسیڈی گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر 15 روپے کا اضافہ

بریکنگ نیوزغیر سبسیڈی گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر 15 روپے کا اضافہنئی دہلی،پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے شکار عام لوگوں کو آج ایک اورجھٹکا تب لگا جب بغیر سبسڈی والے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔
ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل 17 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اس اضافے کے بعد ملک کے چار میٹرو میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتیں درج ذیل ہیں:
میٹروسٹیز ...پرانی قیمت .. .. نئی قیمت (روپے فی سلنڈر)
دہلی ...........884.50............ .. .. 899.50
کولکتہ ............ 911.00 ...... ...... 926.00
ممبئی ........... 884.50 ..... ....... .. 899.50
چنئی ............. 900.50 ..... ....... .. 915.50

بریکینگ نیوز: مہاراشٹر کے اس ضلع کے مزید آٹھ دیہاتوں میں دس دن کا لاک ڈاؤن نافذ

احمد نگر:6. اکتوبر(اردو دنیا نیوز۷۲) احمد نگر ضلع میں جہاں پر کورونا مریضوں کی تعداد دس سے زیادہ ہے وہاں کے مزید آٹھ دیہات میں دس دن کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجندر بھوسلے نے لیا ہے۔

ان کے بقول ، پارنر تعلقہ میں چار گاؤں ہیں ، ایک نواسا تعلقہ میں ، تین سنگمنیر تعلقہ میں اور شیگاؤں تعلقہ کے ایک دیہات لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔اب ضلع میں بند دیہاتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

کلکٹر کے حکم کے مطابق 5/ اکتوبر کی آدھی رات سے 14 اکتوبر کی آدھی رات تک یعنی دس دن تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اسکول ، مذہبی مقامات ، دکانیں ، دکانیں ، خدمات بند رہیں گی۔

شہریوں کو گاؤں میں داخل ہونے اور باہر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ تاہم ضروری خدمات جاری رہیں گی۔ ڈویژنل کمشنر آج یہاں آرہے ہیں اور ایک میٹنگ ہوگی۔

بریکنگ نیوزگوگل آپ کی ہر حرکت کو کر رہا ہے ٹریک ! آپ اسے کیسے روک سکتے ہیں ؟ جانیے مکمل تفصیلات

گوگل آپ کی ہر حرکت کو کر رہا ہے ٹریک ! آپ اسے کیسے روک سکتے ہیں ؟ جانیے مکمل تفصیلاتگوگل Google ہماری زندگی کے تقریبا ہر حصے میں اپنی اہمیت منوالیا ہے۔ وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ایپلی کیشنز اور سروسز کے نیٹ ورک کو جمع کرتے ہیں۔ اسی بنیاد پر وہ ہمارے بارے میں ذاتی معلومات کو حاصل کرتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر گوگل ہماری سرچنگ کی تاریخ کو ریکارڈ کرتا ہے۔ نیز ہمارے موبائل آلہ کی پوزیشن اور اشتہار کے ریکارڈ کو بھی محفوظ کرتا ہے۔ جو ویڈیوز ہم دیکھتے ہیں اور دیگر معلومات کو ریکارڈ کرتے ہیں، وہ سب اس کی سرچ ہسٹری میں محفوظ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ سیٹنگ کرتے ہیں تو آپ گوگل کو اپنی نگرانی بند کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں، لیکن اس کے نتیجے میں آپ گوگل کی تمام حسب ضرورت سائٹس تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔ ویب پر آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں سرگرمی کنٹرول کا صفحہ گوگل کے مانیٹرنگ کے طریقوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مثالی مقام ہے۔ اگر آپ پہلے ہی اپنے براؤزر پر گوگل میں لاگ ان ہیں تو وہ لنک آپ کو وہیں لے جائے گا۔ آپ کے بارے میں گوگل کی معلومات کو چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آپ اسکرین پر ٹوگل بٹنوں کا استعمال کرکے ان میں سے کسی پر بھی ٹریکنگ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔ پہلی دو اقسام ویب اور ایپ سرگرمی اور مقام کی تاریخ سب سے اہم ہیں۔ ویب اور ایپ سرگرمی میں جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے، کروم میں سائن ان ہونے پر آپ ویب پر جو کچھ بھی کرتے ہیں ، گوگل میں سائن ان ہونے کے دوران آپ جو کچھ بھی تلاش کرتے ہیں اور جو کچھ آپ گوگل کی ایپس میں کرتے ہیں وہ سب کچھ شامل ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ گوگل کے ریکارڈ کتنے تفصیلی ہیں۔ ویب اور ایپ سرگرمی کے تحت سرگرمی کا نظم کریں کے آپشن پر کلک کریں۔ اس مانیٹرنگ میں شامل تمام ایپلی کیشنز کو دیکھنے کے لیے اوپر جائیں اور تاریخ اور پروڈکٹ کے لحاظ سے فلٹر کا انتخاب کریں۔ آپ فلٹر لگانے کے بعد تمام مماثل اندراجات کو ختم کر سکتے ہیں۔ ریکارڈ میں انفرادی اندراجات کو اندراج کے پہلو میں تین نقطوں پر کلک کرکے اور حذف کو منتخب کرکے حذف کیا جاسکتا ہے۔ ہر چیز کو ہٹانے کے لیے بائیں طرف جائیں اور لنک کے ذریعے سرگرمی حذف کریں پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ اس ویب اور ایپ سرگرمی کے زمرے میں گوگل کے بارے میں ہر چیز کو تاریخ کی حد اور تمام مصنوعات کو بطور فلٹر منتخب کرکے مٹا سکتے ہیں۔ ایک اور حال ہی میں دستیاب آپشن یہ ہے کہ گوگل خود بخود تین ماہ یا 18 ماہ سے زیادہ پرانی کوئی بھی چیز حذف کر دے۔ اگر آپ سرگرمی کی فہرست کے اوپری حصے میں خودکار طور پر ہٹانے کے لیے بٹن منتخب کرتے ہیں تو آپ کو یہ انتخاب ظاہر ہوتے نظر آئیں گے۔ گوگل اسسٹنٹ کبھی کبھار بغیر کسی آرڈر یا درخواست کے متحرک ہو جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ نہیں چاہتے کہ گوگل اسسٹنٹ ہمیشہ آپ کی بات سنے، آپ اسے اپنے اینڈرائڈ فون پر نیچے دیے گئے آسان مرحلہ وار طریقہ پر عمل کرکے اسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اپنے فون یا ٹیبلٹ پر Hey Google, open Assistant settings کہیں۔ اگلا تمام اختیارات کے تحت جنرل کو منتخب کریں۔ آخر میں گوگل اسسٹنٹ کو آن یا آف ٹوگل کریں۔ اپنی گوگل ایپ کھولیں اور پھر مزید دبائیں، جو نیچے ٹول بار میں تین نقطوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ "گوگل اسسٹنٹ" کو منتخب کریں اور اسسٹنٹ ایریا پر جائیں۔ "اسسٹنٹ ڈیوائسز" کی فہرست سے "فون" منتخب کریں۔ آخر میں گوگل اسسٹنٹ کو غیر فعال کرنے کے لیے ٹوگل آئیکن کو چھوئیں۔ جب آپ یہ کریں گے تو آپ کو ایک پاپ اپ ملے گا جو آپ کو ان خصوصیات کے بارے میں مطلع کرے گا جو اب کام نہیں کریں گی۔ پیغام کے آگے 'ٹرن آف' بٹن پر ٹیپ کریں۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...