جمعہ, اکتوبر 08, 2021
بریکنگ نیوزطلبہ آن لائن گیمس کے غلام بن کر نفسیاتی امراض مبتلا میں
ماہرین نفسیات اور پولیس کا والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( اردو دنیا نیوز۷۲) : آن لائن گیمس کی وجہ سے طلبہ ذہنی طور پر متاثر ہورہے ہیں ۔ ماہرین ڈاکٹرس نے والدین کو طلبہ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ایک 16 سالہ نا بالغ لڑکے نے چار دن قبل ' ہاک آئی ' ایپ کے ذریعہ پولیس کو شکایت کی ہے کہ میرے والد مجھے ہراساں کررہے ہیں اور میرے والد سے مجھے بچائیے ۔ صبح 6 بجے شکایت کرنے والے لڑکے نے 10 بجے تک انتظار کیا ۔ پولیس سے کوئی ردعمل حاصل نہ ہونے پر پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کیا ۔ اعلیٰ عہدیدار کی ہدایت پر پرانے شہر کی پولیس لڑکے کے گھر پہونچکر وہاں کے حالت دیکھ کر چونک گئی ۔ اس لڑکے کا والد ناسازی صحت سے متاثر ہے ۔ پولیس نے جب لڑکے سے استفسار کیا کہ جن کی صحت ٹھیک نہیں ہے ان سے کیا خطرہ ہے ۔ تب لڑکے نے جواب دیا وہ جب بھی فون پوچھتا ہے ان کے والد نہیں دے رہے ہیں ۔ بچہ کے جواب پر پولیس ملازمین حیرت زدہ ہوگئے ۔ جب اس مسئلہ پر والد سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ایک ہی اسمارٹ فون ہے جس میں ان کا بیٹا پب جی اور دوسرے گیمس ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے رات بھر گیمس کھیل رہا ہے ۔ فون چھین لینے پر خود کشی کرلینے کی دھمکی دے رہا ہے ۔ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں اس لڑکے نے ہاک آئی ایپ کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ ہمیشہ پولیس عہدیداروں کے نام لے کر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی پولیس نے نشاندہی کی ہے ۔ اپنے والد کے ایک دوست کے خلاف بھی اس لڑکے نے شکایت کی ہے ۔ ایک اور کیس کے معاملے میں پرانے شہر کے رہنے والے انجینئرنگ تھرڈ ایر میں زیر تعلیم ایک نوجوان نے پیشہ طب سے وابستہ اپنے والد کے خلاف پولیس میں شکایت کی ہے ۔ پولیس نے والد کے ساتھ اس نوجوان کو پولیس اسٹیشن طلب کیا ۔ اس نوجوان کی حالت بھی 16 سالہ لڑکے جیسی ہی تھی جو آن لائن گیمس کا غلام بن گیا تھا ۔ پولیس نے محسوس کیا کہ اس کا ذہنی توازن بگڑ رہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے دونوں باپ بیٹے کو کونسلنگ کی گئی جس پر نوجوان پولیس پر ہی بھڑک اٹھا ۔ جس کے بعد پولیس نے ماہرین نفسیات سے رجوع کیا جس پر ماہرین نفسیات نے پولیس کو بتایا کہ مسلسل آن لائن گیمز کھیلنے کی وجہ سے اس نوجوان کے ذہنی نفسیات پر اثر پڑا ہے ۔ آن لائن تعلیم کے لیے بچوں کو اسمارٹ فون دیا جارہا ہے ۔ جس سے وہ آن لائن گیمس کے غلام بن رہے ہیں ۔ ماہرین نفسیات نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں ۔ گھنٹوں بچوں کو فون پر نہ رکھیں ۔ انہیں دوستوں سے کھیلنے کودنے کے لیے گھر سے باہر روانہ کریں ۔۔ ن
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزبلوچستان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے ' 22 افراد جاں بحق
بریکنگ نیوزبلوچستان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے ' 22 افراد جاں بحق
اسلام آباد :پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کل اعلی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں22افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔زلزلہ کے باعث متعدد گھر تباہ ہوگئے جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوج اور ریسکیو عہدیدار امدادی کارروائیوں میں مصروف دیکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ڑوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ بتا یا گیا ہے ۔زلزلہ سے متاثرہ کئی خاندان کھلے آسمان تلے رات گذارنے پر مجبور ہوگئے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آئی پی ایل : کولکتہ کی شاندار جیت

دبئی: آئی پی ایل فیز 2 میں ، دن کا دوسرا میچ جمعرات کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں کے کے آر نے شاندار کھیل دکھایا اور یک طرفہ انداز میں 86 رنز سے میچ جیت لیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے کولکتہ نے 171/4 اسکور کیا اور 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر آر نے بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم صرف 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جیت کے ساتھ ، کے کے آر کے 14 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں اور ٹیم نے پلے آف میں اپنی جگہ تقریبا کنفرم کر لی ہے۔ ممبئی اب صرف ایک پہلو میں ٹاپ 4 میں جگہ بنا سکتا ہے۔ اگر اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200+ رنز بنائے اور جواب میں حیدر آباد کے خلاف میچ 170+ رنز سے جیت لیا۔
راجستھان نے کیا مایوس
ہدف کے تعاقب میں آر آر کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اننگز کی دوسری گیند پر شکیب الحسن نے یاشوی جیسوال (0) کو کے کے آر کو پہلی بریک تھرو دی۔ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ، شیوم مانی نے سنجو سیمسن (1) کو آؤٹ کرکے آر آر کو دوسرا نقصان پہنچایا۔ رائلز ابھی ان دو دھکوں سے باز نہیں آئی تھی کہ لاکی فرگوسن نے لیام لیونگ اسٹون (6) اور انوج راوت (0) کو تین گیندوں کے اندر آؤٹ کرکے ٹیم کی کمر توڑ دی۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزہندوستان میں قتل کا نیا ہتھیار ، زہریلے سانپ
بریکنگ نیوزہندوستان میں قتل کا نیا ہتھیار ، زہریلے سانپ
بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ زہریلے سانپوں کے ذریعہ اپنے 'دشمنوں' کو موت کے گھاٹ اتار دینے کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنّا کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز ایک منفرد کیس کی سماعت کے دوران اس بہو کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا، جس نے محبت کی راہ میں اڑچن بننے والی اپنی بزرگ ساس کو راستے سے ہٹانے کے لیے زہریلے سانپ سے ڈسوا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا،"یہ ایک نیا رجحان ہے اور بالخصوص راجستھان میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ سنپیروں سے زہریلی سانپ خرید رہے ہیں۔"
معاملہ کیا تھا؟
بھارتی صوبے راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے ایک گاؤں کا یہ واقعہ سن 2019 میں کافی سرخیوں میں رہا تھا کہ ایک بہو نے اپنی ساس کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا۔ قتل کی وجہ یہ تھی کہ الپنا نامی خاتون نے جے پور کے رہنے والے منیش کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم کر رکھے تھے، جس سے اس کی ساس سبودھ دیوی ناراض تھیں اور دونوں کی 'محبت' میں حائل ہو رہی تھیں۔
الپنا کے شوہر سچن بھارتی آرمی میں ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں اکثر گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے۔سبودھ دیوی کے شوہر یعنی الپنا کے خسر بھی اپنی ملازمت کی وجہ سے گھر سے دور رہتے ہیں۔
سچن اور الپنا کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی۔ لیکن اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں انہوں نے منیش نامی ایک نوجوان سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لیے تھے۔ یہ دونوں اکثر فون پر باتیں بھی کرتے تھے۔تاہم جب الپنا کی ساس کو اس کا پتہ چلا تو انہوں نے اپنے بہو کی سرزنش کی، جس کے بعد الپنا نے اپنے عاشق منیش کے ساتھ مل کر سبودھ دیوی کو قتل کرنے کا ایک ایسا منصوبہ بنایا کہ 'سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔'
منصوبہ ناکام کیسے ہو گیا؟
جون 2019 میں سبودھ دیوی کے رشتہ داروں کو پتہ چلا کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ تاہم ان کی موت کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد گھر والوں کو کچھ شبہ ہوا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔انہوں نے کچھ ثبوت بھی فراہم کیے اور الپنا اور منیش کے فو ن نمبر بھی پولیس کو دے دیے۔
پولیس کے مطابق گو کہ راجستھان میں سانپ کے کاٹنے سے اموات کے واقعات عام ہیں لیکن جب انہوں نے اس کیس کی جانچ شروع کی تو پتہ چلا کہ 2 جو ن کو جس دن مبینہ طور پر سانپ کے کاٹنے سے سبودھ دیوی کی موت ہوئی اس دن الپنا اور منیش کے درمیان 124 مرتبہ فون پر بات ہوئی تھی۔ الپنا نے کرشن کمار نامی ایک شخص کو بھی 19 کالز کی تھیں۔ پولیس نے جب ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو سارا معاملہ واضع ہو گیا۔ ان تینوں ملزمین کو جنوری 2020 کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا۔
پولیس نے بعد میں اس سپیرے کا بھی پتہ لگا لیا، جس سے'آلہ قتل' زہریلا سانپ خریدا گیا تھا۔ سپیرا وعدہ معاف گواہ بن گیا اور اس نے بتایا کہ سانپ اسی سے خریدا گیا تھا۔
وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ الپنا بے گناہ ہے،''کمرے میں صرف سانپ رکھ دینے سے کوئی مجرم نہیں ہو جاتا۔ آخر سانپ کو یہ کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ اسے کس کو ڈسنا ہے۔"
سانپ کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات بھارت میں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال سانپ کے کاٹنے کے 50 لاکھ واقعات پیش آتے ہیں، جن سے ایک لاکھ لوگوں کی موت ہو جاتی ہے۔ ان میں سے نصف تعداد بھارت میں ہلا ک ہونے والوں کی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ میں سانپوں پر تحقیقاتی پروگرام کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیتا مہالے کا کہنا ہے کہ بھارت میں سانپوں کے کاٹنے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے معلومات میں کمی، طبی سہولیات کی کمی،علاج میں تاخیر، تربیت یافتہ افراد کی قلت اتنی بڑی تعداد میں اموات کے اہم اسباب ہیں۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزلکھیم پور تشدد کیس ، یو پی حکومت کی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ
لکھیم پور تشدد کیس ، یو پی حکومت کی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ
تشدد میں ملوث 2 افراد گرفتار ، مرکزی وزیر کا بیٹا ہنوز لاپتہ ، کانگریس کا احتجاجی مارچنئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ سے متعلق موقف رپورٹ پیش کرنے کی اترپردیش حکومت کو ہدایت دی ہے ۔یو پی حکومت جمعہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ لکھیم پور تشدد کیس میں خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ؟ ملزمین کون ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں ۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آیا انہیں گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں ؟ قبل ازیں عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے لکھیم پور ضلع میں 8 افراد کی ہلاکت سے متعلق سماعت مفاد عامہ کی درخواست کے طور پر ہوگی ۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی سماعت ''ازخود نوٹس'' کے تحت نہیں کی جائے گی بلکہ ''مفاد عامہ کی عرضی'' کے طور پر کی جائے گی۔ چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے سماعت شروع کرتے ہی کہا کہ رجسٹری آفس کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کی خامیوں کی وجہ سے لکھیم پور کھیری تشدد کیس 'ازخود نوٹس' معاملے کے طور پر سماعت کے لیے درج ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو تشدد کے معاملے میں دو وکلا کے خطوط کے ذریعے اطلاع ملی تھی۔ اس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ انہوں نے اس معاملے کو مفاد عامہ کی عرضی کے طور پر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ چہارشنبہ کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تین اکتوبر کو ہوئے تشدد کے معاملے میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا مرکزی وزیر اجئے شرما کے لکھیم پور کھیری میں پروگرام کے دوران احتجاجی کسانوں پر گاڑی چڑھادی گئی تھی جس کے نتیجہ میں 3 کسانوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس موقع پر تشدد میں جملہ 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک علحدہ اطلاع کے مطابق لکھیم پور تشدد کے ضمن میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی لوکش رانا اور آشیش پانڈے کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ لکھیم پور پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دونوں مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے قریبی ساتھی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر ملزمین کی گرفتار کیلئے بڑے پیمانے پر دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ اسی دوران کانگریس قائدین اور کارکنوں نے لکھیم پور تشدد واقعہ کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ۔ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کی تاہم سدھو کو پنجاب کے وزراء اور دیگر قائدین کے ساتھ یو پی کی سرحد پر حراست میں لے لیا گیا جہاں وہ دھر نے پر بیٹھ گئے۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
مرکزی وزیر اجئے مشرا کے گھر پر نوٹس ، بیٹے کی طلبی
اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے دباؤ کے نتیجہ میں یو پی پولیس نے مرکزی وزیر اجئے مشرا کے گھر پر نوٹس چسپاں کردی ۔ اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پوچھ تاچھ کیلئے جمعہ کی صبح کھیری میں پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
جمعرات, اکتوبر 07, 2021
بریکنگ نیوز مولانا کلیم صدیقی کے ایک اور ساتھی سرفراز علی جعفری بھی گرفتار
بریکنگ نیوز مولانا کلیم صدیقی کے ایک اور ساتھی سرفراز علی جعفری بھی گرفتار
لکھنو _ اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جمعرات کو مبینہ تبدیلی مذہب معاملہ میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہےاس سلسلے میں اے ٹی ایس نے سرفراز علی جعفری کو ضلع امروہہ سے گرفتار کیا ۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ جعفری ، مولانا کلیم صدیقی کے ساتھ کام تھے اور 2016 سے غیر قانونی طور پر تبدیلی مذہب کے معاملات ملوث تھے
آئی جی ، اے ٹی ایس ، جی کے گوسوامی نے کہا کہ انہیں مولانا کلیم سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا جنہیں 22 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں 26 ستمبر کو ان کے تین ساتھی ادریس قریشی ، سلیم اور کنال اشوک کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایک دھیرج جگتاپ عرف دھیرج دیشمکھ کو یکم اکتوبر کو کانپور سے گرفتار کیا گیا۔جعفری ، مولانا کلیم صدیقی کے گلوبل پیس سنٹر میں کام کرتے تھے ۔
اس سے قبل جون میں اے ٹی ایس نے مولانا عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کو گرفتار کیا تھا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزمزید چھ ماہ تک ٹرین ، اسٹیشن پر ماسک پہننا لازمی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
