پربھنی ضلع میں ایک اسکول کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے تین ہفتوں کے لیے بند ہے۔ پورنا تعلقہ کے گور گاؤں کے ایک اسکول کے 69 طلباء اور اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ کیاگی۔ جس میں آٹھویں کاایک طالب علم کورونا مثبت پایا گیا۔ جس کے محکمہ تعلیمات نے اس اسکول کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا ہے۔
ہفتہ, اکتوبر 09, 2021
امارت شریعہ کی تمام تیاریاں مکمل ، 8 ویں امیر کا آج پٹنہ میں ہوگا انتخاب
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
لکھیم پور کیس : اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی
_(1).webp)
لکھیم پور: لکھیم پور تشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش آج کرائم برانچ کے سامنے پیش ۔ وہ 11 بجے کے مقررہ وقت سے تقریبا 20 منٹ پہلے پہنچ گئے تھے۔اس کو کرائم برانچ کے پچھلے دروازے سے اندر لے جایا گیا۔ پولیس والے اسے میڈیا سے بچاتے ہوئے دفتر لے گئے۔ اب اس سے پوچھ گچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی ، ایس پی وجے کمار دھول خود موقع پر موجود ہیں۔
لکھیم پور پولیس نے آشیش کو ہفتے کے روز یعنی آج 11 بجے دوبارہ وزیر کے گھر پر نوٹس چسپاں کرکے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے جمعرات کو ایک نوٹس لگا کر جمعہ کو رات 10 بجے پیش ہونے کا کہا تھا ، لیکن آشیش نہیں پہنچا۔ بعد میں ، آشیش نے ایک خط لکھا تھا کہ وہ بیمار تھا ، اس لیے وہ 9 اکتوبر کو پولیس کے سامنے پیش ہوگا۔
آشیش سے پوچھ گچھ کے لیے تقریبا 40 سوالات کی ایک طویل فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس سے پوچھا جائے گا کہ تشدد کے وقت وہ کہاں تھا؟
لکھیم پور میں پولیس لائن کے سامنے بہت بڑا ہجوم ہے۔ آشیش کے قانونی مشیر اودھیش کمار نے کہا تھا کہ ہم نوٹس کا احترام کریں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔وزیر اجے مشرا لکھیم پور میں اپنے دفتر میں ہیں۔ دفتر میں بہت ہلچل ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ اعلان براۓ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اکتوبر میں اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے ہوا مہنگا
اکتوبر میں اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے ہوا مہنگا
نئی دہلی،بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں کل رہی تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز مسلسل پانچویں دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول کے دام 109.83 روپے اور ڈیزل 100.29 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد ، اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے نو دنوں میں پٹرول 2.65 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 14 دنوں میں 3.85 روپے فی لیٹربڑھ گئے ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ اوپیک ممالک کی میٹنگ میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل میں اضافے کے بعد ، امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ، اس نے خام تیل کی برآمد روکنے کا بھی اشارہ کیا ، جس کی وجہ سے خام تیل کے دام میں پھر سےتیزی آنے لگی ہے۔کل کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 82.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.05 ڈالر اضافے کے ساتھ 79.35 ڈالر فی بیرل رہا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا
آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا

محمد اکرم، حیدرآباد
دنیا کا بہترین کام کسی بھوکے انسان کو کھانا کھلانا ہے اور اس کی بھوک مٹانا ہے۔ تمام مذاہب نے اپنے پیروکاروں کو یہی سکھایا ہے، تاہم ہندوستان میں بہت سے لوگوں کو کھانا نہیں مل پاتا اور وہ بھوک سے مر جاتے ہیں۔
گذشتہ سال اکتوبر 2020 کے تیسرے ہفتے میں جاری ہونے والی گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں 190 ملین افراد روزانہ بھوکے سوتے ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔
حیدرآباد کے ایک سماجی کارکن آصف گذشتہ پانچ سالوں سے سینکڑوں لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جب آصف نے دنیا میں شعور کی آنکھ کھولی تو ملک کے کئی حصوں میں بھوک کی اذیت دیکھی۔ اسی وقت سے انہوں نے بھوکے افراد کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا۔
فی الوقت آصف کی ٹیم میں سو سے زائد نوجوان ہیں جو ہمیشہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ حتی کہ کورونا وائرس کی وبا کے دور میں ریاستی حکومت کے کچھ افسران نے ان سے کھانا لے کرلوگوں میں تقسیم کیا تھا۔
خیال رہے کہ وہ یہ کام کسی ایوارڈ یا شہرت کی لالچ میں نہیں بلکہ انسانیت کے خدمت کے لیے کرتے ہیں۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقے ٹولی چوکی کا رہائشی محمد آصف حسین روزانہ دو بجے سے تین بجے کے درمیان اپنے گھر کے قریب بے سہارا لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یومیہ مزدوری کرنے والوں کو بھی مفت میں کھانا کھلاتےہیں۔

انہوں نے اپنے گھر کے باہر ایک بورڈ لگا رکھا ہے، جس پر لکھا ہے کہ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ سال کے بارہ مہینے یعنی روزانہ ہمارے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں۔
وہیں انہوں نے بورڈ میں یہ بھی لکھ رکھا ہے کہ یہاں کسی بھی قسم کا کوئی عطیہ قبول نہیں کیا جاتا ہے۔
محمد آصف حسین نے آواز دی وائس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کام برسوں سے کر رہے ہیں ، ہم نے دس سال قبل مرحوم والد اور بیٹی کی یاد میں سکینہ فاؤنڈیشن شروع کیا تھا۔ شروع میں ہم نے صرف سو افراد کے لیے کھانا تیار کیا۔ تاہم اب ہم روزانہ ہزاروں لوگوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں اور اسے کئی علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آصف کے یہاں کسی کی کوئی قید نہیں ہے، یہاں تمام مذاہب کے افراد کھانا کھانے کے لیےآتے ہیں اور انہیں دعائیں دے کر جاتے ہیں۔
آصف نے بتایا کہ لوگوں میں کھانا کھلانے کا یہ کام نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی جاری ہےاور آئندہ بھی انشا اللہ جاری رہے گا۔
وہ مزید بتاتے ہیں کہ میں نے ملک کے کئی شہروں میں کام کیا ہے، جہاں میں نے لوگوں کے درد اور تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے، لوگوں کو بھوک کی وجہ سے تکلیف میں دیکھا ہے۔
اس کے بعد ان میں انسانیت کا جذبہ بیدار ہوا اور انہوں نے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس سلسلے میں کسی سے کوئی مالی مدد نہیں لیتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی خرچ سے یہ سب کام کر رہے ہیں۔
آصف نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں انہوں نے تقریباً نو لاکھ لوگوں کو کھانا کھلایا ہے ، لوگوں کو آکسیجن بھی فراہم کی گئی ہے ، سرکاری محکموں کے افسران نے بھی ان سے کھانا لیےاور لوگوں میں تقسیم کرائے۔
آصف کو ان کی سماجی خدمت کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد دفعہ ایوارڈ دینے کی بھی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اس کو لینے سے انکار کردیا۔
وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے آپ کوکسی ایوارڈ کا مستحق نہیں سمجھتا ، یہ میرا ملک ہے اور اس کی خدمت کرنا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
.webp)
ان کے ساتھ بہت سے دیگر نوجوان بھی ان کی تنظیم سکینہ فاونڈیشن سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فی سبیل للہ کام کرتے ہیں۔ سبھی کچھ یہ نوجوان خود کرتے ہیں۔ خود کھانا پکاتے ہیں اور لوگوں میں تقسیم بھی کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ روزانہ یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
آصف نے اپنی گفتگو کےآخر میں کہا کہ بھوک کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جس کو بھی موقع ملے وہ بھوکے انسان کو ضرور کھانا کھلائے۔یہ کام انسانیت کے لیے کیجئے، اپنے ملک کے لیے کیجئے، کھانا ایک عظیم نعمت ہے، ضرورت مندوں اوربھوکھے لوگوں کو ضرورکھانا کھلائے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بریکنگ نیوزاسکول شروع ہونے کے بعد طالب علم کورونا پازیٹیو۔تین ہفتوں کیلئے اسکول بند

https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مٹی سے بننے والے شہر کے لیے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری
مٹی سے بننے والے شہر کے لیے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری

یہ اینٹیں الدرعیہ میں مٹی سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی تعمیر کرنے میں استعمال ہوں گی۔ٹیمز نے بتایا کہ ’الدرعیہ گیٹ وے‘ کی تعمیر کا کام جاری ہے جو ہاتھوں سے تیار کردہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا جا رہا ہے۔
یہ ویسے ہی بنایا جا رہا ہے جیسے کہ مملکت میں 300 برس قبل بنایا گیا تھا۔ یہ گیٹ وے دنیا میں مٹی کے سب سے بڑے شہر کا مرکزی دروازہ ہو گا۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق ٹیمز نے مزید بتایا کہ الدرعیہ میں کُل 38 ہوٹلز ہوں گے جن میں سے 25 ہوٹلز گیٹ وے کے منصوبے میں شامل ہیں۔ان کی تعمیر کا کام 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ الدرعیہ میں 6 مرکزی عجائب گھر بھی ہوں گے۔
گیٹ وے کے منصوبے میں ’الدرعیہ اسکوائر‘ پر ریٹیل کاروبار کے لیے ایک مرکزی منصوبہ، ایجوکیشن اکیڈمی، کنگ سلمان یونیورسٹی اور دیگر منصوبے اور ملحقہ تنصیبات بھی کی جائیں گی۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
