Powered By Blogger

پیر, اکتوبر 11, 2021

انجینئر کی چھٹی کے لئے عجیب و غریب چٹھی، ’اویسی بچپن کے دوست ہیں اور موہن بھاگوت ماما!‘

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع مالوا میں اتوار کے روز چھٹی پانے کے لئے ایک انجینئر نے عجیب و غریب خط لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں اپنے گزشتہ جنم کا احساس ہوا ہے، جس میں اسد الدین اویسی ان کے بال سکھا (بچپن کے دوست) تھے، جبکہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت ان کے ’شکونی ماما‘ تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افسر نے بھی انجینئر کی چٹھی کا انہی کی زبان میں جواب دیتے ہوئے انہیں ہر اتوار ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔

دراصل، سونسیر ضلع کے انجینئر راج کمار یادو نے اپنے خط میں لکھا کہ اتوار کے روز وہ ضلع کے کسی کام کے لئے حاضر نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ آتما امر ہوتی ہے۔ نیز گزشتہ جنم میں اسد الدین اویسی ان کے بچپن کے دوست تھے اور موہن بھاگوت ان کے شکونی ماما، لہذا اپنی زندگی کو جاننے کے لئے گیتا کا ورد کرنا چاہتا ہوں۔ ساتھ ہی اپنے اندر کے تکبر کو مٹانے کے لئے بھیک مانگوں گا۔ چونکہ ان کی آتما کا سوال ہے اس لئے انہیں چھٹی دے دی جائے۔

ضلع پنچایت سونسیر کے آفیشیل گروپ پر خط ڈالنے کے بعد ضلع پنچایت کے سی ای او پراگ پنتھی نے بھی انجینئر کو انہی کی زبان میں جواب لکھ دیا۔ انہوں نے لکھا، ’’پیارے انجینئر، آپ اپنا تکبر مٹانا چاہتے ہیں تو خوشی کی بات ہے۔ ہر شخص اکثر اتوار کا دن اپنی مرضی سے گزارنا چاہتا ہے۔ اس تکبر کو ختم کرنا آپ کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ لہذا آپ کی روحانی ترقی کی خواہش کے پیش نظر آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ ہر اتوار کو دفتر میں حاضر رہ کر کام کریں تاکہ آپ کے تکبر کا خاتمہ ہو سکے۔‘‘

اٹلی میں کورونا ویکسی نیشن لازمی کرنے کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اٹلی کے دارالحکومت روم میں گرین پاس اور کورونا ویکسی نیشن لازمی کرنے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیکیورٹی فورسز پر پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکیں۔

پولیس نے مظاہرین کو پانی کی گن(واٹر کینن) اور آنسو گیس شیلنگ سے منتشر کیا، جبکہ پولیس نے بارہ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔


قیامت سے پہلے ایک بیماری ایسی آئےگی جس میں انسان یوں مریں گے کہ ۔۔۔!

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں ایک شخص آ کر کہنے لگا یاعلی قیامت سے پہلے انسانوں کا وہ کونسا عمل ہوگا جو اللہ کی ناراضگی کا سب سے بڑا سبب بنے گا بس جیسے ہی یہ پو چھا گیا تو امام علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا اے خدا کے بندے یاد رکھنا کہ قیامت سے پہلے انسان انسان کو بیمار کرنا شروع ہو جائے گا وہ انسان کہنے لگا یا علی یہ کیسے ؟حضرت علی نے فرمایا اے شخص آخری زمانے کے لوگ نفرت حسد اور منافقت میں اتنے آگے بڑھ جائیں گے کہ وہ انسانوں سے رہنے کے لئے تلوار کبھی استعمال نہیں کریں گے بلکہ وہ عجیب عجیب بیماریوں کو پیدا کریں گے . مختلف شہروں اور علاقوں میں ان بیماریوں کو پھیلانے کی کوشش کریں گے .

تاکہ ان بیماریوں کی وجہ سے لوگ گھٹ گھٹ کر مر جائیں اور کسی کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ ان لوگوں کو کس نے مارا . یہ وہ عمل ہوگا جو اللہ کے نزدیک ناراضگی کا سب سے بڑا سبب بنے گا . وہ شخص کہنے لگا تو یا علی ان بیماریوں سے بچنے کے لئے وہ انسان اس دور میں کیا کرے گا .

اس نے حضرت علی نے کہا کہ اگر وہ دور کے لوگ اپنے اردگرد صفائی رکھیں صفائی کا خیال رکھیں اور مٹی کے برتنوں میں پانی پینا شروع کر دیں . رکھا ہوا کھانا اس کو کھانا کم کردیں اور خالص اور تازہ غذائیں کھائیں تو اللہ تعالی ان کو ان ہزاروں بیماریوں سے محفوظ رکھے گا . . .(بہ شکریہ روزنامہ قدرت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرائز منی کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز( یعنی 12 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز یعنی (13 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپےسے زائد) کی انعامی رقم دی جائے گی، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی ۔

پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے ، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونےوالی ٹیموں کو40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے،یوں مجموعی طور پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

اگر سپر 12 کے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے کوئی ٹیم ورلڈ کپ جیتتی ہے تو اس کے اکاؤنٹ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 32 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوجائے گی

مہاراشٹربند کے لیے مسلم کونسل کی مسلم تنظیموں اورکاروباریوں سے اپیل

ممبئی،10،اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے شہرلکھیم پور کھیری میں ہوئی بربریت اور کسانوں کے خلاف بڑھتے مظالم کے خلاف مہاراشٹر وکاس اگھا ڑی میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں اور ریاست بھر کی درجنوں سماجی تنظیموں کی جانب سے 11 اکتوبر 2021 کو مہاراشٹر بند کے اعلان کیا گیا ہے۔مہاراشٹر مسلم کونسل نے ساتھی تنظیموں ، اپنے ممبران اور ریاست کی دیگر تمام تنظیموں اور تاجروں سے بند میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کونسل کے اہم اراکین پروفیسر جاوید پاشا، سلیم الوار ے اور اشفاق عمر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اس بات کو دہرایا ہے کے ملک بھر میں ہو رہی انارکی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا نہایت ہی ضروری ہے ورنہ مذہبی جنونیت کے سبب حیوانیت کی ساری حدیں پار ہو جائینگی اور ملک سے انصاف ختم ہو جائے گا۔

معروف شاعرقاری مزمل حیات نے کافی ووٹوں سے کیاجیت حاصل

معروف شاعرقاری مزمل حیات نے کافی ووٹوں سے کیاجیت حاصلسیتا کی بستی سیتامڑھی کے بوکھرا پنچایت سے شہرت یافتہ عزیز شاعر،عالی جناب قاری مزمل حیات صاحب کی والدہ ماجدہ کی ہوئی مکھیا عہدہ پر شاندار جیت سے،دل کی ممکنہ گہرائی سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات اللہ تبارک وتعالی سرزمین بوکھرا میں قیام پذیر مسلمانوں کو جزائے خیر عطا فرمائے,اور اس فتح کو خیر کا ذریعہ بنائے آمین,وہیں مولانا رضاء اللہ صاحب قاسمی کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شب و روز کی انتھک محنت اور محبت و لگن سے بھائی مزمل حیات کو جیت کا سہرا پہنایا اور ان کے رفیق کار کو بھی بہت بہت مبارک باد,اللہ تبارک وتعالی نو منتخب مکھیا کو اس عہدے کی حفاظت اور اس کی پاسداری کرنے والا بنائے,آمین


عبدالخالق قاسمی مظفرپوری


معروف شاعرقاری مزمل حیات کو جناب مجاہد حسین حبیبی کی مبارک باد
دوستو آپ سب کو یہ خبر دیتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ رفیق محترم معروف شاعرقاری مزمل حیات نے بوکھرا پنچایت سے مکھیا پد سے کافی ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے بکھرا پنچایت کے سبھی احباب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اچھی شخصیت کا انتخاب کیا ہے


اتوار, اکتوبر 10, 2021

حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کو امیر شریعت ثامن منتخب ہونے پر دلی مبار کہاد : الحاج اکرام الدین ارریہ

حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کو امیر شریعت ثامن منتخب ہونے پر دلی مبار کہاد : الحاج اکرام الدین ارریہ ۱۰ ؍ اکتوبر (پریس ریلیز) امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ وجھارکھنڈکے نو منتخب آٹھویں امیرشریعت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب کو اس عظیم اور بابرکت عہدہ کیلئے منتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہو ئے امارت شرعیہ کی مجلس شوریٰ وٹرسٹ کے فعال وسرگرم اورسماجی خدمت گار جناب الحاج اکرام الحق صاحب ارریہ نے کہاکہ اس وقت امارت شرعیہ جس بحرانی دورسے گزررہاتھااس پر بریک لگ گیا اورضرورت تھی کہ ایک صاحب علم وفضیلت اور صاحب بصیرت و بصارت نوجوان منتخب ہو،پروردگارنے ایسے سرگرم اورملت کادردرکھنے والے کو منتخب فرمایا جو ان شاء اللہ اپنے والد اورداداجان علیہ الرحمہ کے خوابوں کو پوراکرتے ہو ئے پورے مسلمانوں کی کامیاب قیادت فرمائیں گیاوراس ملت کی فلاح وبہبودکیلئے اہم کام انجام دیں گے۔

حاجی صاحب نے نائب امیرشریعت وقائم مقام ناظم،جملہ ارکان شوری وٹرسٹ اورجملہ ذمہ داران وکارکنان امارت شرعیہ کو اس مشکل وقت میں صبر وتحمل کیساتھ کامیاب نظم ونسق کے لئے دلی مبارکباد پیش کی،اورانہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہم تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ امارت شرعیہ کی ترقی واستحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورامارت شرعیہ کے کاموں کو آگے بڑھانے میں دل کھول کر کر مدد کریں۔


اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...