Powered By Blogger

جمعرات, اکتوبر 21, 2021

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی
سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

 

ابوظبی: مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اہم میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا، لیکن آئرش ٹیم 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،۔

جہاں سری لنکن بلے باز ابتدا میں لڑکھڑائے اور 3 وکٹیں گنوا بیٹھے، تاہم بعد میں ہراسنگا ڈی سلوا کے 71 اور پتھم نسانکا کے 61 رنز نے ٹیم کو بحران سے نکال کر بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ اختتامی لمحات میں کپتان دسن شناکا نے 21 رنز بنا کر سری لنکا کو 171 کے مجموعے پر پہنچادیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ مارک اڈائر نے 2 اور پال اسٹرلنگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار سری لنکا نے آئرلینڈ کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسے صرف 101 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کپتان اینڈی بلبیرنی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کسی بیٹسمین نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے جبکہ چمیکا کرونارنتے، لہیرو کمارا نے 2، 2، اور دشمنتھا چمیرا، ہسارانگا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا جبکہ اب گروپ اے میں نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی۔


کورونا کیسز میں اضافہ، اس ملک میں تنخواہ کیساتھ ایک ہفتےکی چھٹیوں کا اعلان۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافےکے پیشِ نظر کابینہ کی جانب سے دی گئی تجویزکو قبول کرتے ہوئے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جب کہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی ۔

روسی کورونا ٹاسک فورس کے مطابق بدھ کے روز ملک میں کورونا کے باعث 1 ہزار 28 اموات ریکارڈ کی گئیں جوکہ وبا شروع ہونے سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے علاوہ روس میں اب تک کورونا وبا سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 26 ہزار 353 اموات ہوچکی ہیں جو کہ یورپ میں سب سے زیادہ ہیں۔

21ویں صدی کا بڑا سائنسی منصوبہ: تیس برسوں میں تیار ہونے والی خلائی دوربین مشن کے لیے تیار

انجنیئرؤں نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو مدار میں بھیجنے کے لیے تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو فرنچ گیانا میں کورو سے اٹھارہ دسمبر کو مدار میں روانہ کیا جائے گا۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ ہبل ٹیلی سکوپ کی جگہ لے گی جسے 1990 میں ناسا نے خلا میں بھیجا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ایک ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو جسے امریکہ میں تیار کیا گیا کنٹینر سے اتار کر سیدھا کھڑا کر دیا گیا ہے اور مدار میں روانگی سے پہلے اس کے ضروری چیک کیے جا رہے ہیں۔جمیز ویب اکیسویں صدی کا ایک بڑا سائنسی پراجیکٹ ہے۔

آریان فائیو راکٹ جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو زمین سے پندرہ لاکھ میل دور خلا میں چھوڑے گا جہاں سے وہ کائنات کے ان حصوں کی دیکھنے کی کوشش کرئے گی جہاں تک ہبل ٹیلی سکوپ نہیں پہنچ سکی ہے۔جمیز ویب ٹیلی سکوپ کا شیشہ ہبل ٹیلی سکوپ کے مقابلے تین گنا بڑا ہو گا اور وہ انفراریڈ سے مطابقت رکھے گا۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ٹیلی سکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔جمیز ویب ٹیلی سکوپ امریکی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین خلائی ادارے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس کے ابتدائی خیال سے لے کر اس کی تیاری میں تین عشرے لگے ہیں۔ رواں برس اگست میں اس کو آخری بار کیلیفورنیا ریڈانڈو ساحل پر قائم نارتھروپ گرومین فیکٹری میں جوڑا گیا جس کے بعد اسے فرانسیسی گیانا روانہ کیا گیا جہاں پہنچنے میں اسے سولہ دن لگے ہیں۔2500 کلو میٹر لمبے سفر کے دوران جیمز ویب ٹیلی سکوپ پاناما نہر سے گزری ہے۔

یورپ کی سپیس پورٹ پر ماہرین یہ جائزہ لیں گے کہ دوران سفر ٹیلی سکوپ کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے۔اس کے بعد ٹیلی سکوپ میں ایندھن بھرا جائے گا اور اس آریان فائیو کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔حالیہ ہفتوں میں فرنچ گویانا میں کارگو جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا جن میں ٹیلی سکوپ پر کام کرنے کے ضروری آلات کو لایا جا رہا تھا۔

رواں ہفتے آریان فائیو راکٹ دو ٹیلی کمیونیکیشن سٹیلائٹس کو خلا میں پہنچانے کے لیے روانہ ہوگا۔

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو لانچ کرنے کے لیے جگہ خالی کرانا ضروری ہے۔

بدھ, اکتوبر 20, 2021

امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں،تمام مسلمانوں کی ہے:فیصل رحمانی

مونگیر20اکتوبر(یو این آئی)امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں، تمام مسلمانوں کی ہے۔آپ سب کومل جل کرامارت شرعیہ کوآگے بڑھاناہوگا،تب ہی امارت کی ترقی واستحکام ممکن ہوسکے گا۔یہ بات امیرشریعت ثامن مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے یہاں منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں کہی۔


انہوں نے کہاکہ آپ کسی بھی ملی جماعت سے جڑے ہوں،کوئی بات نہیں،جڑے رہیں،امارت آپ سب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب مجھ سے چندباتوں کاعہدکیجیے کہ تعلیم میں آنے والی مسلسل گراوٹ کوہم سب دورکریں گے اوراپنی تعلیمی شرح کوبہتربنائیں گے،اس لیے کہ تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہے۔ جہیز لینا دینا بند کریں گے،اس لیے کہ اس کی کثرت نے اسلام کے آسان نکاح کومشکل تربنادیاہے۔سودکے بڑھتے رواج کومعاشرہ میں کم کریں گے۔اس لیے کہ ہمارے معاشرہ میں طرح طرح کی برائیاں اوربے برکتی اسی سودکی عمومیت کاسبب ہے۔


انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے امارت شرعیہ کوخون جگرسے سینچاہے،اورجگہ جگہ دارالقضاء کاجال بچھایاہے تاکہ ہم اپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرائیں۔آپ سبھوں کواپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرانے کاپا بند بننا چاہیے۔یہ آسا ن بھی ہے،اس میں وقت کی بربادی اورپیسہ کاضیاع دونوں نہیں ہوتاہے۔


اس سے قبل نائب امیرشریعت حضرت مولاناشمشادرحمانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہم سبھوں کوجواں سال امیرعطاکیاہے۔ان کی سوچ اعلیٰ اور بلند ہے۔ امت اورملت کابڑابڑاکام ان شاء اللہ انجام پائے گا۔ہمیشہ نوجوانوں کی جماعتوں نے انقلاب برپاکیاہے۔قاضی شریعت مولاناانظارعالم قاسمی نے کہاکہ امیرکااصل استقبالیہ یہ ہے کہ امیرکے ہرجائزحکموں پرلبیک کہیں،امیرشریعت کے حکموں کی تکمیل میں دیرنہ کریں،یہی ان کوبہترین استقبالیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے آپ کواپنی پسندکاامیردیاہے،اب آپ اللہ کی پسندکواپنی پسندبنائیں اورامیرکی اطاعت کواپنی زندگی کالازمی حصہ بنائیں۔قائم مقام ناظم مولاناشبلی القاسمی نے کہاکہ ہمارے امیرکاتعلق خانوادۂ رسول سے ہے،آپ میں نبوت کامزاج ہے،آپ سنت کے بڑے متبع اورپابندہیں،کئی موقعوں پرمیں نے آپ کودیکھاکہ آپ سنت نبوی کے مطابق کام کرتے ہیں۔نائب ناظم مولانامفتی سہراب ندوی نے تفصیل سے امارت کے تحت ہورہے کاموں کوشمارکراتے ہوئے کہاکہ امیرشریعت رابعؒ نے جس طرح امارت کوبام عروج پرپہونچایا،امیدہے ان کے دورمیں بھی امارت اسی طرح ترقی کرے گی اوران کادوربھی امارت کادورزریں کہلائے گا۔


اس موقعہ پرقاضی شریعت مونگیرقاضی رضی احمدندوی نے بیعت امارت کرائی۔مونگیرشہر کے ممتازسماجی کارکن مولانامشیرالدین رحمانی نے حضرت کے لیے مفکرملت کالقب استعمال کرنے کی تجویزپیش کی جس کی ہاتھ اٹھاکرتمام لوگوں نے اورمفتی سہراب صاحب ندوی نے زبانی تائیدکی۔

عید میلادالنبی پر کئی اضلاع میں ہنگامہ، دھار کے بعد جبل پور اور بڑوانی میں حالات کشیدہ

بھوپال:مدھیہ پردیش میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی اضلاع میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کئی مقامات پر شرپسندوں نے پتھراؤ بھی کیا جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں تو فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔ ریاست میں کورونا وبا کے سبب عوامی انعقاد کو طے تعداد کے ساتھ انتظامیہ اجازت دے رہا ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر انعقادوں کو امن کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کے لیے جبل پور میں تعینات پولیس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔

یہ واقعہ کوتوالی تھانہ حلقہ کے گوہل پور مارگ واقع مچھلی بازار علاقہ میں ہوا۔ یہاں پٹاخے پھوڑ رہے لوگوں نے پولیس پر ہی پتھراؤ کر دیا۔ پتھراؤ کر رہی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔ اس پتھراؤ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بھگدڑ مچنے سے بڑی تعداد میں لوگ جوتے اور چپل چھوڑ کر بھاگے۔

اسی طرح بڑوانی کے راج پور علاقے میں نکل رہے جلوس کے دوران تنازعہ ہو گیا۔ یہاں بغیر اجازت کے جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک فریق کے ذریعہ متنازعہ گانا بجائے جانے پر دو فریق آمنے سامنے آ گئے اور خوب پتھراؤ ہوا۔ اس پتھراؤ میں کئی دکانوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک دیگر واقعہ دھار ضلع میں پیش اایا۔ یہاں بھی عید میلاد النبی کے جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ یہاں نکل رہا جلوس اُٹاود دروازہ علاقہ میں پہنچا تبھی کچھ لوگوں نے پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈس کو ہٹانے کی کوشش کی۔ ان لوگوں کو پولیس نے طاقت کے زور پر روکا، اس کے بعد بھی کچھ لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔

پیر, اکتوبر 18, 2021

قتل معاملہ میں گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا

پنچکولہ، 18اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ میں پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کی انتظامی کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ قتل کے تقریباً 19برس پرانے معاملہ میں ڈیرا پرمکھ گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

سی بی آئی کے خصوصی جج ڈاکٹر سشیل گرگ نے قید کی سزا کے ساتھ ڈیرا پرمکھ کو 31لاکھ روپے اور چار دیگر قصورواروں کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی سنایا۔ عدالت میں ڈرا پرمکھ کو ویڈیو کانفرنسنگ سے جبکہ چار دیگر قصورواروں کرشن کمار، اتوار، جسویر اور سب دل کو ذاتی طورپر پیش کیا گیا۔اس دوران عدالت کمپلکس اور باہر اور شہر کے دیگر حساس علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کرنے کے ساتھ ہی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اور دیگر سلامتی دستے تعینات کئے گئے تھے۔

اس سے پہلے اسی عدالت نے پانچوں کو گزشتہ آٹھ اکتوبر کو اس معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کے لئے 12اکتور کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اس دن ڈیرا پرمکھ کی طرف سے ان کے اور ڈیرا کی طرف سے کئے جارہے سماجی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کرکے سزامیں رحم کی اپیل کی گئی تھی۔ اس عدالت نے اس پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا پر فیصلہ 18اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم اندرسین کی موت ہوچکی ہے۔


بریکنگ نیوزفورجی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری

فورجی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری

فور جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری
فور جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری


اردو دنیا نیوز۷۲،ئی دہلی

فور(4) جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری ہے کیونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ بڑھ رہی ہےملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈافون۔آئیڈیا) کو ایک بار پھر بڑے فرق سے مات دی ہے۔

یہ جانکاری یہاں کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس ، جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.5 ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔

 اگست کے مقابلے جیو کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے پچھلے ماہ اسپیڈ18.2 ایم تھی۔ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں لگاتار نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔ ریلائنس جیو نے اپنے حریفوں سے بڑا فاصلہ بنائے رکھا ستمبر کے مہینہ میں ایئر ٹیل، ریلائنس جیو سے9 ایم بی پی ایس پچھڑ گیا۔ ایئر ٹیل نے 11.9 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ درج کی۔

اگست کے مقابلے اس بڑھوتری کے باوجود ایئر ٹیل مسلسل گذشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ۔ الگ دکھاتا تھا۔

مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ووڈافون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبرماہ میں کمپنی کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں 5.4 ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی۔ ستمبر میں وی۔

آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 14.4 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور قریب 6.5 ایم بی پی ایس سے پیچھے چھوٹ گئی۔ ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔

دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 6.2 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر ٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔

کمپنی کی ستمبر ماہ کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 4.5 ایم بی پی ایستھی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...