پیر, جون 13, 2022
وطن کی فکر کرو لوگو___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
دہلی : راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کا مارچ ، ٹریفک پولیس ان راستوں کو کیا بند
دہلی : راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کا مارچ ، ٹریفک پولیس ان راستوں کو کیا بندنئی دہلی: دہلی کی سڑکوں پر کانگریس کارکنان اپنے ہیڈکوارٹر سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر تک مارچ نکالنے جا رہے ہیں، جہاں سینئر لیڈر راہل گاندھی پیش ہونے والے ہیں۔ مارچ کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے خصوصی تیاریاں کی ہیں اور پیر کے روز ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ کچھ مخصوص راستوں پر جانے سے گریز کریں۔
دہلی پولیس ٹریفک پولیس نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موتی لال نہرو روڈ، اکبر روڈ، جن پتھ اور مان سنگھ روڈ پر جانے سے اجتناب کریں۔ خصوصی انتظامات کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک بند رہے گا۔ اس دوران لوگوں سے گول میتھی جنکشن، تغلق روڈ جنکشن، کلیریجز جنکشن، کیو پوائنٹ جنکشن، سنہری مسجد جنکشن، مولانا آزاد روڈ جنکشن اور مان سنگھ روڈ جنکشن سے گریز کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا، ''ٹریفک کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے نئی دہلی میں گول ڈاک خانہ جنکشن، پٹیل چوک، ونڈسر پلیس، تین مورتی چوک، پرتھوی راج روڈ سے آگے بسوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔'' اس دوران موتی لال نہرو مارگ، اکبر روڈ، ادیوگ بھون روڈ سمیت کئی سڑکوں کو پولیس نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ لوگوں کو ان سڑکوں پر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی اور پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے ساتھ کانگریس کے کئی لیڈروں کو 23 جون کو طلب کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ راہل گاندھی جس وقت پیش ہونے کے لئے جائیں گے تو پارٹی لیڈران پارٹی ہیڈکوارٹر سے ای ڈی دفتر تک مارچ نکالیں گے، تاہم پولیس نے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈران کی جانب سے ملک کی کئی شہروں میں واقع ای ڈی دفتر کے سامنے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اتوار, جون 12, 2022
نوپور شرما کا سر قلم کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سری نگر میں یوٹیوبر گرفتار
نوپور شرما کا سر قلم کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سری نگر میں یوٹیوبر گرفتارایک کشمیری یوٹیوبر، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بی جے پی کی معطل ترجمان نپرشرما کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، کو عوامی سکون کو خراب کرنے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کے الزام میں ہفتہ کو یہاں گرفتار کیا گیا۔ حالانکہ نوجوان نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اس کے لیے معافی بھی مانگی ہے۔ اپنی گرفتاری سے پہلے اس نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے کہا کہ اس کا لوگوں یا کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یوٹیوبر فیصل وانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ایک مجرمانہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو کہ عوامی امن کے خلاف ہے اور اس نے عام لوگوں میں خوف اور خطرے کی گھنٹی پھیلائی ہے۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 505 اور 506 کے تحت درج کی گئی ہے۔ صفا کدل پولیس اسٹیشن نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وانی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے وائرل ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا اور اپنے یوٹیوب چینل "ڈیپ پیئن فٹنس" پر پوسٹ کی گئی ایک نئی ویڈیو میں معافی مانگی۔"میں نے کل رات نوپور شرما کے بارے میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ یہ ایک VFX ویڈیو تھا جو پورے ہندوستان میں وائرل ہوا اور مجھ جیسا ایک بے قصور شخص اس میں پھنس گیا۔ میرا کبھی کسی دوسرے مذہب کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ اسلام ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا'۔
اس نے کہا کہ "میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔ ہاں، میں نے وہ ویڈیو بنائی تھی، لیکن میرا کسی چیز کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں نے کل رات ہی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا تھا، لیکن میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں"۔ اس نے مزید کہا کہ اگر اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اپنے آپ کو ایک سادہ شخص کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وانی نے امید ظاہر کی کہ دوسرا ویڈیو بھی وائرل ہو جائے گا "تاکہ میری معذرت سب تک پہنچ جائے۔ اس نے کہا کہ میں ایک بے قصور شخص ہوں اور اس میں ملوث نہیں ہونا چاہتا۔ وانی کی اب ڈیلیٹ کی گئی اس کے چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ننگے جسم والے یوٹیوبر کو تلوار چلاتے اور شرما کی تصویر کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح ہو کہ نوپور شرما کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے معطل کر دیا تھا جبکہ ایک اور رہنما نوین جندل کو پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے متنازعہ ریمارکس پر نکال دیا گیا تھا۔ ان تبصروں پر کئی اسلامی ممالک میں شدید ردعمل سامنے آیا اور ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک کے کئی شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں، جب کہ شرما کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اترپردیش پولیس نے جمعہ کو ہونے والے تشدد کے الزام میں 304 لوگوں کو گرفتار کیا
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
الہ آباد تشدد : کلیدی ملزم کے گھر بلڈوزر سے انہدامی کارروائی ، مین گیٹ مسمار ، بھاری فورس تعینات
الہ آباد تشدد : کلیدی ملزم کے گھر بلڈوزر سے انہدامی کارروائی ، مین گیٹ مسمار ، بھاری فورس تعیناتالہ آباد: توہین رسالتؐ کے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں الہ آباد میں بلڈوزر کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامہ کے لوگ معاملہ کے مبینہ 'ماسٹر مائنڈ' جاوید پمپ کے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔ 'آج تک' کی رپورٹ کے مطابق جاوید کے گھر کے مین گیٹ کو توڑ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، پی ڈی اے (پریاگراج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے جاوید پمپ کے مکان پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس گھر کو صبح 11 بجے تک خالی کر دیا جائے تاکہ اتھارٹی انہدامی کارروائی انجام دے سکے۔ دریں اثنا، پولیس نے جاوید کے گھر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سب سے پہلے جاوید کے گھر کا مین گیٹ توڑ گیا اور اس کے بعد باؤنڈری وال بھی گرا دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ موقع سے ہٹ جائیں۔ تاہم جاوید کا گھر اندر سے بند ہے۔
آج تک کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار جاوید کے گھر میں داخل ہو گئے اور سامان باہر نکال دیا۔ پولیس اہلکاروں نے مکان کی پہلی منزل پر پہنچ کر کرسیاں اور دیگر سامان نیچے پھینکا۔ جاوید کا گھر اندر سے بند ہے اور صبح سے کوئی رکن باہر نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ اگر دروازہ نہیں کھولا جاتا تو اسے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا جائے۔ موقع پر خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں تاکہ خواتین مخالفت کریں تو انہیں قابو میں کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ پی ڈے کی جانب سے رات گئے جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 12 جون کو صبح 11 بجے تک گھر خالی کر دیا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ گھر کا تمام سامان باہر نکال لیں، تاکہ اتھارٹی اپنی کارروائی انجام دے سکے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
گستاخِ رسول کا عبرتناک انجام ___ ✍️شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مودی جی کی حکمرانی کے آٹھ سال___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
