ارریہ میں ٹرک نے آٹورکشا کو ٹکر ماری ، 5 افراد ہلاک ، 6 زخمیارریہ(اردو اخبار دنیا):بہار کے ارریہ ضلع کے تھانہ علاقے میں ٹرک اور آٹو رکشا کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آٹو رکشا پر کچھ لوگ جا رہے تھے کہ تبھی ارریہ- پورنیا روڈ پر کسیارگاں بیل چوک پٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں آٹو رکشا پر سوار پانچ افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو ارریہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
Dailyhunt

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں