آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی
آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگینئی دہلی،14؍ ستمبر-آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں دو نئی ٹیمیں کھیلتی نظر آئیں گی۔ اس کے لیے نیلامی کا عمل 17 اکتوبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیلامی کی تاریخ اور جگہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، تاہم اس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔ اس کی تکمیل کے دو دن بعد ہی نیلامی کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیلامی کی تاریخ تقریبا 17 اکتوبر مقرر ہے اور نیلامی کے حوالے سے کوئی بھی وضاحت 21 ستمبر تک لی جا سکتی ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے نئی ٹیموں کی بولی کے لیے 31 اگست کو ٹینڈر جاری کیا تھا۔ یہ نیلامی متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے دو دن بعد ہو سکتی ہے، اس لیے یہ پروگرام دبئی یا مسقط میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر نیلامی کی نوعیت کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ اب یہ تقریبا واضح ہوچکا ہے کہ کوئی ای ۔نیلامی نہیں ہوگی۔بی سی سی آئی نے ابھی تک کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے قواعد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مزید یہ کہ میگا نیلامی کی تفصیلات نومبر 2021 میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے اور نیلامی کی تاریخ جنوری 2022 مقرر کی جا سکتی ہے۔ دو ٹیموں کے اضافے کے بعد ہر ٹیم کے میچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک ہر ٹیم گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 14 ہوم میچ کھیلتی ہے اور سات میچ دوسرے مقامات پر۔منگل, ستمبر 14, 2021
آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں