منگل, نومبر 16, 2021
الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان ہوئی چھڑپ : جانیں پورا معاملہ
الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان ہوئی چھڑپ : جانیں پورا معاملہالہ آباد۔ مرکزی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے این ایس یو آئی کے طلبا اور مقامی پولیس کے درمیان چھڑپ ہو گئی ۔ الہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کے باہر این ایس یو آئی سے وابستہ طلبا نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔ احتجاج کے دوران طلبہ نے مرکزی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے طلبا کو احتجاج سے باز رکھنے اور پتلا جلانے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ۔ اس درمیان کافی دیر تک این ایس یو آئی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی جاری رہی ۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود احتجاجی طلبہ مرکزی حکومت کا علاتی پتلا نذر آتش کرنے میں کامیاب رہے ۔ این ایس یو آئی کے ریاستی ترجمان بی ۔ چند شیکھر کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف پورے ملک میں اس طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے محکموں میں بڑی تعداد میں نوکریاں موجود ہیں لیکن اس با وجود خالی جگہوں پر تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے قابل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ این ایس یو آئی نے حکومت پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سرکاری تقرریوں میں بڑے پیمانے پر دھاندی کی جا رہی ہے ۔اس پہلے این ایس یو آئی نے الہ آباد یونیورسٹی کیمپس میں واقع ہاسٹلوں میں طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ یو پی چناؤ سے پہلے پرینکا گاندھی کی غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں سے کانگریس کی ذیلی تنظیموں میں بھی نیا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں