Powered By Blogger

بدھ, اگست 04, 2021

سدا بہار جوان رہنے کیلئے کیسا ناشتہ ضروری

(اردو اخبار دنیا)صبح کا ناشتہ طبی لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر روز مرہ زندگی کی افراتفری کے دوران اکثر لوگ یا تو ناشتہ نہیں کرتے یا پھر صحت کے لیے مفید ناشتہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔اکثر افراد صبح کا ناشتہ یا تو گھر سے باہر دفتر میں کرتے ہیں یا گھر میں ہی مضرِ صحت غذاؤں، تیل سے نچڑتے پراٹھے کھانے سے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں، دونوں صورتیں ہی صحت کے لیے بے حد خطرناک ہیں۔

 

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ صبح کا ناشتہ کیئے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے اور اگر گھر میں بنا ہوا عین حفظانِ صحت کے مطابق صحت بخش غذاؤں سے ناشتہ کیا جائے تو یہ دن کی پہلی غذا سارا دن جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو برسہا برس آپ کو تندرست و جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔فٹنس ایکسپرٹس بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بڑھتی عمر اگرچہ ایک قدرتی عمل ہے مگر اس کا 80 فیصد تعلق آپ کے طرزِ زندگی اور غذا سے ہوتا ہے، انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے اور بالوں پر ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔

 

مرد اور خواتین ان اثرات کو زائل کرنے کے لیے مختلف جتن کرتے ہیں، ناشتہ چونکہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے، لہٰذا اس میں اگر ضروری اور متوازن غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال جاری رکھا جائے تو با آسانی جھریوں اور بوڑھے دکھنے سے بچا جاسکتا ہے۔غذائی و طبی ماہرین کی جانب سے عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے تجویز کی گئی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں:

تخمِ بالنگا

تخمِ بالنگا کا استعمال عموماً مشروبات میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے بیج بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں، تخمِ بالنگا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں پایا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے اور جِلد کو ہائیڈریٹ اور موئسچرائز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تخم بالنگا کے بیج ذائقے دار نہیں ہوتے اسی لیے انہیں صبح ناشتے کے وقت پانی میں یا پڈنگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، تخم بالنگا کے بیجوں کی پڈنگ بنانے کے لیے بادام، کاجو، بیری اور چیری کا استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔

 

جَو کا دلیہ:مختلف تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جَو کا دلیہ کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے، جَو کے دلیئے میں پلانٹ فائبر (جسم میں جَلد جذب ہو جانے والا)، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چینی اور فیٹس کی معمولی مقدار کے علاوہ نشاستہ بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے تندرست بناتا ہے۔جو کا دلیہ موٹاپے کے خلاف مزاحمت کے علاوہ بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی حامل ہوتا ہے، یہ اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کی مرمت کرنے، جِلد کی رونق بڑھانے اور جھریوں کو ختم کرنے کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔

سبز چائے:مختلف اقسام کی چائے میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے والے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں تاہم دیگر اقسام کی چائے کی نسبت سبز چائے میں اینٹی ایجنگ خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق یہ خصوصیات عمر بڑھنے کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتی ہیں اور جِلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔سبز چائے کا استعمال جِلد کے کینسر سمیت معدے اور آنتوں کے کینسر کے خلاف بھی مزاحمت پیدا کرتا ہے۔جِلد کو جھریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سبز چائے پینے سمیت اس چائے میں ایک ٹشو پیپر ڈبوئیں اور چہرے پر لگائیں۔اسی طرح آنکھوں کے نچلے حصے میں اگر سوجن آجائے تو وہاں بھی سبز چائے کے گیلے ٹی بیگز رکھنا مفید ثابت ہوتا ہے۔

پپیتا:پپیتا مختلف اقسام کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، معدنیات اور حیاتین پر مشتمل ہوتا ہے۔پپیتے میں موجود خصوصی انزائمز (پاپین، بیٹاکیروٹین اور لائیکوپین) کی موجودگی اسے صحت اور جِلد کے لیے متعدد فوائد کا حامل بناتی ہے۔پپیتے کو نہ صرف کھانے سے بہت سے فوائد حاصل کیئے جا سکتے ہیں بلکہ اسے جِلد پر لگا کر بھی اسے نکھار دیا جا سکتا ہے۔لہٰذا دن کا آغاز پپیتے جیسے ذائقے دار پھل سے بھی کیا جا سکتا ہے، یہ پیٹ کی صفائی اور میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔پپیتے کو مزید غذائیت بخش بنانے کے لیے لیموں اور چٹکی بھر نمک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بلیو بیریز:اگرچہ بلیو بیریز دکھنے میں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن یہ چھوٹا سا پھل انسانی جسم میں جاکر بیش بہا فوائد کا باعث بنتا ہے۔بلیو بیریز اینٹی ایجنگ خصوصیت سیت متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت کا کام کرتی ہیں، بلو بیریز کے استعمال سے طویل عرصے تک چاق و چوبند اور جوان رہا جا سکتا ہے۔وٹامنز اور فائبر سے بھرپور یہ پھل چہرے کی سرخی بڑھانے اور جِلد کی رنگت سنوارنے کا کام بھی کرتا ہے۔بلیو بیری میں موجود وٹامن سی اور ای کے باعث جِلد کی شادابی اور جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند کرنے والے سیاہ حلقوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔

 

ایواکاڈو:ایواکاڈو کو سیلیبرٹی فوڈ کہا جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایواکاڈو ہر سیلیبرٹی کے ڈائٹ پلان میں کسی نہ کسی صورت لازمی طور پر شامل ہوتا ہے۔ناشتے میں ایواکاڈو کا استعمال بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں معاون ہوتا ہے، ایواکاڈو میں وافر مقدار میں وٹامن بی اور ای موجود ہوتا ہے جو اسے اینٹی ایجنگ خصوصیات کا حامل بناتے ہیں۔وٹامن ای مردوں میں عمر بڑھنے کی رفتار کو کم کرتے ہوئے ان کی وجاہت میں اضافہ کرتا ہے۔دوسری جانب ایواکاڈو میں وٹامن ای، پوٹاشیم، لیثیتھن (Lecithin) سمیت دوسرے غذائی اجزاء خواتین کی جِلد کی نشوونما اور اسے موئسچرائز کرنے کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں

دنیا کی قیمتی ترین پنکھ والی بطخ

(اردو اخبار دنیا)ہر سال موسم گرما میں تقریباً چار سو شکاری شمالی یورپی ملک آئس لینڈ کے ایک چھوٹے اور دور دراز جزیرے کا رخ کرتے ہیں جو کہ خلیج بریزفورزو میں واقع ہے۔

یہ شکاری ایک غیر معمولی خزانے کی تلاش میں دنیا کے اس دور دراز اور انتہائی سرد خطے میں آتے ہیں، لیکن سونے یا ہیروں کی کان کی تلاش نہیں کررہے ہوتے ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی قیمتی پنکھ یا پروں کی تلاش میں آتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ لگ بھگ گزشتہ ایک ہزار برس سے یہ سلسلہ جاری ہے، اور یہ لوگ ایڈر ڈاؤن، جو کہ ایک ایڈر پولر بطخ (برفانی سمندری بطخ) کے پر ہوتے ہیں۔ اسے تلاش کرتے ہیں۔

 

یہ پر جو کہ نہایت قیمتی ہوتے ہیں اور ایک طویل عرصے سے انکا شمار کرہ ارض پر موجود گرم ترین قدرتی فائبرز میں ہوتا ہے، اور آج کل ان سے بہترین قسم کی رضائی اور کمبل تیار کیے جاتے ہیں۔ایڈر ڈاؤن پروں کے ایک کلوگرام وزن کی قیمت ہزاروں ڈالرز کے مساوی ہوتی ہے، کیونکہ اس سے لگژری اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

یہ قطبی بطخ اپنے ان پروں کو اپنے سینے کے قریب کے حصے سے جھاڑ کر گراتے ہیں اور پھر انھیں اپنی افزائش نسل کے دوران اپنے گھونسلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور یہ شکاری انہی گھونسلوں کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔

کھانے بنانے والا روبوٹ تیار

(اردو اخبار دنیا)حال ہی میں ماہرین نے ایسا روبوٹ بھی تیار کرلیا جو گھر کا کھانا بنا سکتا ہے۔یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا روبوٹ نہیں بلکہ ایک اسمارٹ آلہ ہے جو 3 آسان مراحل میں کام کرتا ہے۔اس میں ایک ذہین باورچی چھپا ہے جو مزیدار کھانے، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے۔

 

اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے۔کھانا بننے کے بعد اسے کھولنا، بند کرنا اور دھونا بہت آسان ہے کیونکہ اس کے اندر چمچہ اور ہانڈی بھی یہی روبوٹ ہے۔

راج کندرا کی گرفتاری، بیٹے کی پہلی پوسٹ سے والد ہی غائب

(اردو اخبار دنیا)نامور کاروباری شخصیت راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے ویان کندرا کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ منظر عام پر آگئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار کڈ ویان کندرا نے چند تصویریں پوسٹ کیں۔

 

والدہ کے ساتھ شیئر کی گئی ان تصاویر میں ویان اور شلپا شیٹی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم انھوں نے ان تصاویر کے ساتھ کوئی عنوان تحریر نہیں کیا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ویان کندرا کی ان تصاویر میں صرف ماں شلپا اور بیٹا ویان ہی ہے، جبکہ ان میں والد راج کندرا موجود نہیں ہیں۔تصاویر دیکھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ راج کندرا کی گرفتاری سے پہلے لی گئی ہوں۔

 

خیال رہے کہ 20 جولائی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ کے ذریعے ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا سے متعلق واضح ثبوت موجود ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کی پروڈکشن کا کیس زیرِ سماعت ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یوپی: ’لو جہاد‘ معاملہ میں مغل بادشاہ اکبر اور ان کی بیوی جودھا بائی کی انٹری

(اردو اخبار دنیا)الٰہ آباد:اتر پردیش میں ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون بننے کے بعد بھلے ہی بڑی تعداد میں لو جہاد کو لے کر کیسز درج کیے گئے ہوں، لیکن بیشتر معاملے فرضی ہی ثابت ہوئے ہیں اور دو الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کی بات کہی ہے۔ اس کے باوجود ’لو جہاد‘ کو لے کر ہنگامہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایٹہ کا ایک معاملہ بھی سامنے آیا جس میں شادی کے لیے دھوکے سے مذہب تبدیل کرائے جانے کا الزام لگایا گیا۔ اس تعلق سے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی بھی داخل کی گئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے مغل بادشاہ اکبر اور ان کی بیوی جودھا بائی کی مثال لوگوں کے سامنے رکھی گئی۔

دراصل ایٹہ لو جہاد معاملہ پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محض شادی کے لیے ڈر، دھوکہ، لالچ اور دباؤ میں کی گئی مذہب تبدیلی قطعاً درست نہیں۔ ایسے مذہب تبدیلی میں عبادت کا طریقہ تو بدل جاتا ہے، لیکن اس خاص مذہب کے تئیں کوئی عقیدت نہیں ہوتی۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح کی مذہب تبدیلی میں متعلقہ افراد کے ساتھ ہی ملک و سماج پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح لفظوں میں کہا کہ شادی کرنے کے لیے لڑکیوں کا مذہب بدلوانا پوری طرح غلط ہے، کیونکہ مذہب بدلے بغیر بھی شادی کی جا سکتی ہے، رشتے نبھائے جا سکتے ہیں، ایک دوسرے کے مذہب اور اس کے طریقۂ عبادت کی عزت کر رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ الگ مذاہب کے لوگوں میں شادی اور رشتوں کو بہتر طریقے سے نبھانے میں مغل بادشاہ اکبر اور ان کی ہندو بیوی جودھا بائی کی شادی سے بہتر کوئی دوسری مثال نہیں ہو سکتی ہے۔ جودھا-اکبر کی یہ مثال عدالت نے ایٹہ ضلع کے جاوید عرف جابد انصاری کی ضمانت عرضی پر سنائے گئے فیصلہ میں دیا ہے۔

دراصل جاوید کے خلاف ایٹہ کے جلیسر تھانہ میں ایک ہندو لڑکی کو بہلا پھسلا کر بھگانے اور دھوکے سے مذہب تبدیل کرا کر اس کے ساتھ نکاح کرنے کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ جاوید نے سادے کاغذات اور اردو میں لکھے گئے دستاویزوں پر دستخط کرا کر دھوکے سے اس کا مذہب تبدیل کرا دیا۔ اس کے بعد پہلے سے شادی شدہ ہونے کی جانکاری چھپا کر دباؤ ڈال رک اس سے نکاح کر لیا۔ وہ جاوید کے ساتھ قطعی نہیں رہنا چاہتی۔ اس معاملے میں جاوید جیل میں ہے اور خود کو جیل سے رہا کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر الٰہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جسے آج خارج کر دیا گیا۔الٰہ آباد ہائی کورٹ کے مذکورہ فیصلہ پر ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس شیکھر کمار یادو کی سنگل بنچ نے ملزم جاوید کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے اور اسے جیل سے رہا کیے جانے کا حکم دیے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مذہب عقیدت کا موضوع ہوتا ہے، یہ بہتر طرز زندگی کے بارے میں بتاتا ہے۔ ایشور کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کسی بھی طریقہ عبادت کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ عقیدت کے لیے کسی خاص مذہب کی عبادت کا ہونا قطعی ضروری نہیں ہوتا۔ کسی بھی شخص کو اپنی پسند کے مذہب کو اختیار کر کے اس کا طریقۂ عبادت اپنانے کا پورا حق ہوتا ہے۔ جہاں مذہب کے تئیں اعتماد اور خودسپردگی نہیں ہوتی، وہاں تبدیلیٔ مذہب کسی لالچ، ڈر، دباؤ اور دھوکے کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ایسی مذہب تبدیلی صفر ہے، اور اس کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں۔

ناندیڑ:گواوری ندی میں ڈوبنے سے نوجوان محمد یونس کا انتقال

ناندیڑ:گواوری ندی میں ڈوبنے سے نوجوان محمد یونس کا انتقال
 اگست 3, 2021

ناندیڑ:3اگست(اردو اخبار دنیا)ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ کے ساکن عبدالغنی شطاری القادری کے سب سے چھوٹے بھائی عبدالمبین کے بڑے فرزند نوجوان محمدیونس عمر 19 سال کی آج 3 اگست کو سہ پہرتین بجے گوداوری ندی میں تیراکی کے دوران ڈوب کر دردناک موت ہوگئی ۔


 
بتایاجا تا ہے کہ یونس آج سہ پہر عیدگاہ علاقہ میں اپنے نانی کے گھر گیاتھا۔اس وقت اسکے کچھ دوست اسی علاقہ میں گوداوری ندی میں تیراکی کررہے تھے انھوں نے یونس کوموبائل کرکے تیراکی کیلئے بلایا ا سلئے وہ بھی ندی پر پہنچ گیا ۔تیراکی کیلئے جیسے ہی ندی میںچھلانگ لگائی وہ ریت کیلئے کھودے گئے گہرے گڑھے میں چلاگیااور واپس اوپر نہیں آیا ۔

دوست کو ڈوبتا دیکھ کر دوسرے دوستوں نے اسے بچانے کی کافی کوشش کی لیکن ریت کی غیرقانونی نکاسی کیلئے کئے گئے گہرے گڑھے کی وجہہ سے وہ ڈوب گیا۔اسکی تلاش کیلئے فی الفور دیگر ماہرتیراک بھی گوداوری ندی کود پڑے اور یونس کی تلاش شروع کردی ۔تقریبا نصف گھنٹہ بعد اسکی نعش ہی انکے ہاتھ لگی ۔جیسے ہی گھر والوں کو یہ المناک خبر ملی اُن پر جیسے غم کاپہاڑٹوٹ پڑا ۔


 
یونس گھر کا بڑا لڑکاتھااور کچھ سالوںسے ائیرکنڈیشن کا کام کررہاتھااور ہرکوئی اسکے کام اور ایمانداری کی تعریف کرتاتھا ۔جب بھی کسی سے ملتا بہت خلوص و اخلاق سے ملتا۔یونس کے والدا ور والدہ کے علاوہ تمام افراد خاندان شدید صدمے میں ہے ۔آج شب تقریبا نو بجے یونس کی نماز جنازہ عیدگاہ علاقہ میں ادا کی گئی اور تدفین شب دس بجے مکہ مسجد چوک بازار سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ یونس کے گناہوں کامعاف فرمائے ‘لواحقین کوصبرجمیل دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے آمین

منگل, اگست 03, 2021

دہلی کابینہ نے ایم ایل اے کے تنخواہ ،بھتے میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی

دہلی کابینہ نے ایم ایل اے کے تنخواہ ،بھتے میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی

Aravind-kejriwal-Delhi-cm
نئی دہلی،03؍اگست:(اردواخباردنیا)دہلی کے اروند #کیجریوال کابینہ نے ایم ایل اے کی تنخواہ اور بھتے بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی۔ دہلی کابینہ کی تجویز کے مطابق اب دہلی کے ایم ایل اے کو 54ہزار سے 90ہزار؍ ماہانہ #تنخواہ ملے گی، جبکہ ابھی دہلی کے ایم ایل اے کو 54ہزار تنخواہ کے علاہ 12000 ماہانہ بھتہ بھی دیا جاتا تھا ۔ منگل کو دہلی کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں ایم ایل اے کو تنخواہ اور دیگر الاؤنس سمیت کل 90،000 ؍ ماہانہ ملے گا، جبکہ اس وقت ایم ایل اے کی تنخواہ 54000 ماہانہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سال 2015 میں دہلی حکومت نے دہلی اسمبلی سے ایم ایل اے کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ایک قانون پاس کر کے مرکزی حکومت کو بھیجا تھا جسے مرکز نے مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے ممبران اسمبلی کی #تنخواہ اور #الاؤنس کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دی گئی تجویز پر #دہلی کابینہ نے نئی تجویز پر مہر ثبت کردی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 کے بعد یعنی دس سال تک دہلی کے ایم ایل اے کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ دہلی #کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی نئی تجویز اب مرکزی حکومت کی منظوری کے لیے بھیجی جائے گی اور مرکز کی منظوری کے بعد دہلی حکومت دہلی اسمبلی میں دوبارہ بل لائے گی۔دہلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی اب بھی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جو اپنے ایم ایل اے کو سب سے کم تنخواہ اور الاؤنس دیتی ہے۔
بی جے پی، کانگریس اور علاقائی جماعتوں کے زیر اقتدار ریاستیں اپنے ایم ایل اے کو بہت زیادہ تنخواہ فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ #دہلی میں رہنے کی قیمت ہندوستان کے بیشتر حصوں کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے، بہت سی ریاستیں اپنے ایم ایل اے کو بہت سی دوسری سہولیات اور #الاؤنس مہیا کرتی ہیں، جو دہلی حکومت فراہم نہیں کرتی۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...