جمعرات, ستمبر 23, 2021
سپریم کورٹ نے مسلم بی ایس ایف نوجوان کی ضمانت منظور کردی
سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج یہاں پاکستان کے لیئے مبینہ جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار ایک مسلم فوجی نوجوان کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بارڈر سیکوریٹی فورسیز (بی ایس ایف) میں برسر روزگار مہاراشٹر کے لاتور شہر کے ایک مسلم فوجی ریاض الدین شیخ کوضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، ملزم کو
ڈھائی سال قبل پڑوسی ملک پاکستان کے لیئے جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔
ملزم ریاض الدین کے دفاع میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیئے ضروری اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر ہی نہیں ہے اس کے باوجود ملزم کو ڈھائی سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کرکے رکھا گیا ہے نیز ملزم برادر نسبتی کے اکاؤنٹ میں پاکستان سے کوئی بھی پیسہ نہیں آیا جیسا کہ استغاثہ نے الزام عائد کیاہے۔
ایڈوکیٹ گورو اگرول نے عدالت کو مزید بتایا کہ آفیشیل سیکریسی ایکٹ کے اطلاق کے لیئے ضروری اجازت نامہ (سینکشن) کی غیر موجودگی میں ملزم کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی لیکن ٹرائل کورٹ نے اس اہم بنیاد کو نظر انداز کرتے ہوئے چارج فریم کردیا جو غیر قانونی ہے۔
ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ عدالت میں داخل کی جاچکی ہے اور اگر چارج شیٹ کو من و عن صحیح مان بھی لیا جائے تو ملزم کے خلاف عائد الزاما ت ثابت نہیں ہوتے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دفاعی وکلاء گورو اگروال اور مجاہد احمد کے دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا نے ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔
اس ضمن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزم ریاض الدین شیخ جو ہندوستانی فوج کے شعبہ بی ایس ایف میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا کو نومبر 2018 میں پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل میں قید کیاگیا اور اس کے بعد اسے ملازمت سے فوراًمعطل کردیا گیا تھا۔
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے اس کی ضمانت پر رہائی کی بہت کوشش کی لیکن انہیں کامیانی نہیں ملی جس کے بعد نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر حافظ محمد ذاکر صدیقی کے توسط سے ملزم کے اہل خانہ نے ریاستی جمعیۃ علماء سے رابطہ قائم کرکے ان سے قانونی امداد طلب کی اور کہا کہ ریاض الدین بے قصور ہے اور اس نے پاکستان کے لیئے کوئی جاسوسی نہیں کی ہے اور وہ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ وہ ایک ایماندار فوجی ہے۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ابھی تو ملزم کو ضمانت ملی ہے لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ ملزم جاسوسی کے الزامات سے باعزت بری ہوگا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹ پر ایڈمن گرفتار
واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹ پر ایڈمن گرفتار
کولکاتا ، 23 ستمبر کولکاتا پولیس کی ٹیم نے میٹروپولیٹن کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن سے قبل واٹس ایپ گروپ بنانے ، انتخابات سے متعلق فرقہ وارانہ پوسٹس کرنے اور اس میں فحش تبصرے کرنے پر ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کا نام پرم رائے چودھری ہے۔ وہ بنیادی طور پر بیربھوم ضلع کے نانور تھانے کے تحت گھرکل گاؤں کا رہائشی ہے۔ کولکاتا پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلیدھر شرما نے جمعرات کی صبح اس بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات دیر گئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی کہ وہ اور اس کے ساتھی واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹیں کر رہے ہیں۔ کولکاتا پولیس کے سائبر سیل سے شکایت موصول ہونے کے بعد ، پولیس تفتیش میں مصروف تھی اور اب اسے پکڑ لیا ہے۔ گروپ میں پوسٹ کرنے والے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بہار پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ( ترانس جینڈر ) کانسٹیبل کی بحالی
بہار پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ( ترانس جینڈر ) کانسٹیبل کی بحالی
بہار پولیس نے پہلی بار ایک خواجہ سرا شخص کو کانسٹیبل کے طور پر بحال کیا ہے۔خبر کے مطابق ، رچیت راج کامور ضلع میں ایس پی آفس کی خفیہ شاخ میں تعینات ہونے والے پہلے ٹرانس جینڈر کانسٹیبل بن گئے ہیں۔رچیت راج (23) ، جو پہلے رچنا کے نام سے جانا جاتا تھا ، نے کہا کہ لڑکی کے طور پر پیدا ہونے کے باوجود اسے کبھی بھی عورتوں کے کپڑے پہننے کا احساس نہیں ہوا۔
راج نے کہا کہ''جب میں 17 سال کا تھا ، میں لڑکوں کی بجائے لڑکیوں کی طرف راغب ہوا۔ ایک ٹرانس جینڈر کی شناخت قائم کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جب میں بازار گیا تو لوگوں نے تبصرے کیے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایک لڑکی لڑکے کی طرح چل رہی ہے''۔
راج نے مزید کہا کہ''تمام سماجی رکاوٹوں کے باوجود ، میں نے عدالت میں ایک حلف نامہ پیش کیا تھا تاکہ ایک ٹرانس جینڈر کے طور پر پہچانا جائے۔ اپنی جسمانی شناخت کو عورت سے مرد میں تبدیل کرنا انتہائی مشکل تھا۔ میں نے بطور مرد کانسٹیبل کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی اور میں اس سال منتخب کیا گیا ہے۔
مزید کہا کہ ''ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ ، 2019 کے مطابق ، کوئی بھی ٹرانس جینڈر اپنی شناخت ظاہر کر سکتا ہے۔ بہار میں ، ٹرانس جینڈر سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، میں اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹ میں اپنی جسمانی شناخت تبدیل کرنے سے قاصر ہوں۔ صنفی کالم میں ، میری جنس کو سرٹیفکیٹ میں خاتون کے طور پر رکھا گیا ہے۔''
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
وزیر اعظم مودی کے استقبال میں کس طرح دیکھے ہندوستانی ؟ کچھ ایسا ہوا واشنگٹن پہنچنے پر والہانہ استقبال
وزیر اعظم مودی کے استقبال میں کس طرح دیکھے ہندوستانی ؟ کچھ ایسا ہوا واشنگٹن پہنچنے پر والہانہ استقبال
نئی دہلی، 23 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا اور اپنے پرتپاک استقبال پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر وہاں موجودہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔
ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے امریکی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی پی ایم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ، وہ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ان کے دورے میں 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کے دوطرفہ مذاکرات شامل ہوں گے۔ وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ جمعیت علماء ہند لڑے گی : مولانا محمود مدنی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

اردو دنیا نیوز۷۲، نئی دہلی
وزارت تعلیم،حکومت ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو قومی نصابی خاکہ تیار کرنے سے متعلق نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔
کے۔ کستوری رنگن سابق سربراہ اسرو اور خلائی سائنس داں کی صدارت میں بارہ رکنی کمیٹی چار قومی نصابی خاکہ تیار کرے گی یعنی اسکولی نظامِ تعلیم کے لیے قومی نصابی خاکہ، قومی خاکہ برائے اطفال نگہداشت و تعلیم،اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق قومی نصاب کا خاکہ اور تعلیم بالغاں کے لیے قومی نصاب کا خاکہ۔
یہ کمیٹی نصابی اصلاحات کے متعلق قومی نصاب تعلیم 2020 کی سفارشات کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اسکولی نظام تعلیم، تعلیم برائے اطفال نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) تربیت اساتذہ اور تعلیم بالغاں کے مختلف و متنوع پہلوؤں پر تبادلہ ئ خیالات کرے گی۔
مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر قومی فوکس گروپ کی حتمی آرا پر بھی یہ کمیٹی تبادلہئ خیال کرے گی۔
مذکورہ کمیٹی قومی نصابی خاکہ کے لیے ریاستوں کی جانب سے ٹکنالوجی پلیٹ فارم پر موصول نصابی خاکوں کی اطلاعات اور معلومات کو بھی نگاہ میں رکھے گی۔ مستقبل کے لیے جملہ قومی نصابی خاکوں میں کوڈ۔19 جیسے وبائی بحران کے حالات بھی زیر بحث ہوں گے۔
جملہ شراکت داروں یعنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز مجلس منتظمہ (ای سی) اور جنرل باڈی میٹنگ این سی ای آر ٹی اور مرکزی مشاورتی بورڈ برائے تعلیم(سی اے بی ای) سے موصول مشوروں کو بھی کمیٹی دھیان میں رکھ کر قومی نصابی خاکہ تیارکرے گی۔
(پریس ریلیز جامعہ)
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مانو:کورسز میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ
مانو:کورسز میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں میرٹ کی اساس پر ایم اے ، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیئے جارہے ہیں۔
پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ داخلے اور ای پراسپکٹس کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔
انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔
جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو
admissionsregular@manuu.edu.in
پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات
9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434
سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
