واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹ پر ایڈمن گرفتار
کولکاتا ، 23 ستمبر کولکاتا پولیس کی ٹیم نے میٹروپولیٹن کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن سے قبل واٹس ایپ گروپ بنانے ، انتخابات سے متعلق فرقہ وارانہ پوسٹس کرنے اور اس میں فحش تبصرے کرنے پر ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کا نام پرم رائے چودھری ہے۔ وہ بنیادی طور پر بیربھوم ضلع کے نانور تھانے کے تحت گھرکل گاؤں کا رہائشی ہے۔ کولکاتا پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلیدھر شرما نے جمعرات کی صبح اس بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات دیر گئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی کہ وہ اور اس کے ساتھی واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹیں کر رہے ہیں۔ کولکاتا پولیس کے سائبر سیل سے شکایت موصول ہونے کے بعد ، پولیس تفتیش میں مصروف تھی اور اب اسے پکڑ لیا ہے۔ گروپ میں پوسٹ کرنے والے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جمعرات, ستمبر 23, 2021
واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پوسٹ پر ایڈمن گرفتار
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)*
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)* حضرت مولانا سید محمد علی صاحب نے اپنی پوری زندگی بڑی مسجد باسنی میں *امامت، دینی تعلیم، نما...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
(اردودنیانیوز۷۲) Urduduniyanews72 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضے ۔ مضمون نگار :محمد ضیاء العظیم قاسمی، استاذ چک غلام الدین ہائی اسکو...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں