حضرت نظام الدین درگاه پھر بند ، کورونا کے پیش نظر درگاہ کمیٹی کا فیصلہ
حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے احتیاطاً 30 ستمبر سے آئندہ حکم تک کے لیے درگاہ کو بند کر دیا ہے۔درگاہ کمیٹی نے حال ہی میں ایک میٹنگ کی تھی جس میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ درگاہ میں لوگوں کی تعداد ہر دن بڑھتی جا رہی ہے جسے روکنا مشکل ہے۔ 5 اکتوبر کو نظام الدین اولیا کا یوم پیدائش بھی ہے، ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ درگاہ میں زبردست بھیڑ جمع ہو سکتی ہے جس سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔ اسی خدشہ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔درگاہ کمیٹی کے سربراہ فرید نظامی نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ درگاہ کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیٗے گئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس بڑی عجیب ہے کہ آپ درگاہ کھول دیں، لیکن عقیدت مند نہیں آ سکیں گے۔5 اکتوبر کی شب حضرت نظام الدین کا یوم پیدائش ہے۔ جمعہ اور اتوار تک بہت زیادہ بھیڑ ہو جائے گی۔ اس اندیشہ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ اگلے حکم تک درگاہ کو بند کر دیا جائے۔ یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ پر قوالی ہوتی ہے جو پوری رات چلتی ہے۔ ایسے میں لوگ جمع ہوں گے جس سے کورونا ضابطوں کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ اس لیے اب رسمیں درگاہ سے جڑے لوگ ہی پورا کریں گے اور عام لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ممبئی:30.ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲)خلیج بنگال میں سمندری طوفان گلاب نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تاہم اب یہ کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ چونکہ یہ کم دباؤ والا علاقہ اب بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے ، بدھ کی صبح ممبئی میں شدید بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ شاہین نامی سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے کی توقع ہے۔ ممبئی میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔
۔ 30 ستمبر کو کونکن اور گوا میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ شمالی مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ ودربھ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کا امکان ہے۔
یکم اکتوبر: مراٹھواڑہ اور ودربھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 2 اکتوبر: کونکن ، گوا ، وسطی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں کم جگہوں پر موسلا دھار بارش ہوگی۔
3 اکتوبر: کونکن ، گوا ، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں موسلا دھار بارش ہوگی
گلاب سائیکلون کے کم دباؤ والے علاقے کی باقیات خلیج گجرات اور کھمبھٹ میں ہیں۔ 30 ستمبر کو یہ زیادہ شدید پریشر زون میں تبدیل ہو جائے گا۔ جمعہ کو یہ سمندری طوفان شاہین میں تبدیل ہو جائے گا۔ سمندری طوفان پاکستان کی طرف بڑھے گا

.webp)
