Powered By Blogger

ہفتہ, اکتوبر 09, 2021

بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار

بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار

ممبئی، 09 اکتوبر- ممبئی میں چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون لکھنو سے ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس ٹرین میں سوار تھی۔ اس معاملے میں اب تک چار ملزمین کو گرفتارکیا گیا ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ٹرین میں پہلے خاتون کا سامان لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ اگت پوری اسٹیشن سے تقریباً 8 لوگ ایک سلیپر کوچ میں سوار ہوئے۔ ان سب نے سب سے پہلے 15 سے 20 مسافروں سے لوٹ پاٹ کی۔ اس کے بعد ٹرین میں سفر کر رہی ایک 20 سال کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ممبئی جی آر پی کے مطابق، کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن پر اس سانحہ پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ ملزم لکھنو - ممبئی پشپک ایکسپریس میں اگت پوری سے سلیپر کے کوچ نمبر ڈی-2 میں سوار ہوئے تھے۔ ریلوے پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی 395, 397, 376(ڈی ), 354, 354(بی) کے تحت اور انڈین ریلوے ایکٹ 37 اور 153 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔پورے ملک میں آبروریزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو دن پہلے تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں 30 سال کے ایک شخص کو اپنی دو بچیوں سے مبینہ طور پر آبروریزی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے درج معاملے کی بنیاد پر بتایا کہ ملزم دو اکتوبر کو گھر کے باہر کھیل رہیں 8 اور 10 سال کی ان لڑکیوں کو چاکلیٹ دلانے کی لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا، جہاں اس نے یہ یہ گھناونا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو حادثہ کی جانکاری دی، جس کے بعد انہوں نے شکایت درج کرائی۔ بچوں کے جنسی جرائم تحفظ ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


امارت شریعہ کی تمام تیاریاں مکمل ، 8 ویں امیر کا آج پٹنہ میں ہوگا انتخاب

امارت شریعہ کی تمام تیاریاں مکمل ، 8 ویں امیر کا آج پٹنہ میں ہوگا انتخابامارت شریعہ کے 8 ویں امیر شریعت سے متعلق آج پٹنہ میں انتخاب ہوگا۔ امارت شریعہ کے تینوں امیدوار پروگرام میں موجود ہیں۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا احمد فیصل رحمانی موجود ہیں۔ اگر کسی ایک امیدوار پر اتفاق رائے نہیں بن سکا تو پھر ووٹنگ کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ مولانا محمد ولی رحمانی کے انتقال کی وجہ سے یہ عہدہ خالی ہے۔ اس تقریب میں میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

لکھیم پور کیس : اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی

لکھیم پور کیس : اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی

 اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی
اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی

 

لکھیم پور: لکھیم پور تشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش آج کرائم برانچ کے سامنے پیش ۔ وہ 11 بجے کے مقررہ وقت سے تقریبا 20 منٹ پہلے پہنچ گئے تھے۔اس کو کرائم برانچ کے پچھلے دروازے سے اندر لے جایا گیا۔ پولیس والے اسے میڈیا سے بچاتے ہوئے دفتر لے گئے۔ اب اس سے پوچھ گچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی ، ایس پی وجے کمار دھول خود موقع پر موجود ہیں۔

لکھیم پور پولیس نے آشیش کو ہفتے کے روز یعنی آج 11 بجے دوبارہ وزیر کے گھر پر نوٹس چسپاں کرکے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے جمعرات کو ایک نوٹس لگا کر جمعہ کو رات 10 بجے پیش ہونے کا کہا تھا ، لیکن آشیش نہیں پہنچا۔ بعد میں ، آشیش نے ایک خط لکھا تھا کہ وہ بیمار تھا ، اس لیے وہ 9 اکتوبر کو پولیس کے سامنے پیش ہوگا۔

 آشیش سے پوچھ گچھ کے لیے تقریبا 40 سوالات کی ایک طویل فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس سے پوچھا جائے گا کہ تشدد کے وقت وہ کہاں تھا؟

 لکھیم پور میں پولیس لائن کے سامنے بہت بڑا ہجوم ہے۔ آشیش کے قانونی مشیر اودھیش کمار نے کہا تھا کہ ہم نوٹس کا احترام کریں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔وزیر اجے مشرا لکھیم پور میں اپنے دفتر میں ہیں۔ دفتر میں بہت ہلچل ہے۔


بریکنگ نیوزبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ اعلان براۓ

بریکنگ نیوزبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ اعلان براۓبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ اعلان براۓ امتحان فارم سال ۔2022 تمام ماحقہ مدارس کے پرنسپل رصدر مدرس مطلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ در جہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات کا امتحان فارم مورخہ 09 اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک آن لائن بھرا جاۓ گا۔فوقانی امتحان فارم بھر نے کیلئے 750 روپے بطور امتحان فیں فی امیدوار اور درجہ مولوی کا امتحان فارم بھر نے کیلئے 850 روپے فی امید وار آن لائن ہی ادا کئے جائیں گے ۔ تمام امیدوار لازمی طور پر اس مدت میں اپنا امتحان فارم بھر لیں تا کہ سال ۔ 2022 میں منعقد ہونے والے امتحانات میں شامل ہوسکیں ۔ بحکم چینرمین اگر آن لائن درخواست دینے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوتو ( محمد سعید انصاری ) لی ۔ای۔ایس درج ذیل نمبرات پر رابطہ قائم کر میں : ۔ , 9801234812 8581832260 ۔ سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ

اکتوبر میں اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے ہوا مہنگا

اکتوبر میں اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے ہوا مہنگا

نئی دہلی،بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں کل رہی تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز مسلسل پانچویں دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول کے دام 109.83 روپے اور ڈیزل 100.29 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد ، اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے نو دنوں میں پٹرول 2.65 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 14 دنوں میں 3.85 روپے فی لیٹربڑھ گئے ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ اوپیک ممالک کی میٹنگ میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل میں اضافے کے بعد ، امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ، اس نے خام تیل کی برآمد روکنے کا بھی اشارہ کیا ، جس کی وجہ سے خام تیل کے دام میں پھر سےتیزی آنے لگی ہے۔کل کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 82.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.05 ڈالر اضافے کے ساتھ 79.35 ڈالر فی بیرل رہا۔


آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا

آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا

آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا
آصف بھوکے لوگوں کے ہیں مسیحا

  •  
  •   

 

محمد اکرم، حیدرآباد

دنیا کا بہترین کام کسی بھوکے انسان کو کھانا کھلانا ہے اور اس کی بھوک مٹانا ہے۔ تمام مذاہب نے اپنے پیروکاروں کو یہی سکھایا ہے، تاہم ہندوستان میں بہت سے لوگوں کو کھانا نہیں مل پاتا اور وہ بھوک سے مر جاتے ہیں۔

گذشتہ سال اکتوبر 2020 کے تیسرے ہفتے میں جاری ہونے والی گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں 190 ملین افراد روزانہ بھوکے سوتے ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

حیدرآباد کے ایک سماجی کارکن آصف گذشتہ  پانچ سالوں سے  سینکڑوں لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جب آصف نے دنیا میں شعور کی آنکھ  کھولی تو ملک کے کئی حصوں میں بھوک کی اذیت دیکھی۔ اسی وقت سے انہوں نے بھوکے افراد کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا۔

فی الوقت آصف کی ٹیم میں سو سے زائد نوجوان ہیں جو ہمیشہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ حتی کہ کورونا وائرس کی وبا کے دور میں  ریاستی حکومت کے کچھ افسران نے ان سے کھانا لے کرلوگوں میں تقسیم کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ وہ یہ کام کسی ایوارڈ یا شہرت کی لالچ میں نہیں بلکہ انسانیت کے خدمت کے لیے کرتے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقے ٹولی چوکی کا رہائشی محمد آصف حسین روزانہ دو بجے سے تین بجے کے درمیان اپنے گھر کے قریب بے سہارا لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یومیہ مزدوری کرنے والوں کو بھی مفت میں کھانا کھلاتےہیں۔

awaz

انہوں نے اپنے گھر کے باہر ایک بورڈ لگا رکھا ہے، جس پر لکھا ہے کہ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ سال کے بارہ مہینے یعنی روزانہ ہمارے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں۔

وہیں انہوں نے بورڈ میں یہ بھی لکھ رکھا ہے کہ  یہاں کسی بھی قسم کا کوئی عطیہ قبول نہیں کیا جاتا ہے۔

 محمد آصف حسین نے آواز دی وائس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کام برسوں سے کر رہے ہیں ، ہم نے دس سال قبل مرحوم والد اور بیٹی کی یاد میں سکینہ فاؤنڈیشن شروع کیا تھا۔ شروع میں ہم نے صرف سو افراد کے لیے کھانا تیار کیا۔ تاہم اب ہم  روزانہ ہزاروں لوگوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں اور اسے کئی علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آصف کے یہاں کسی کی کوئی قید نہیں ہے، یہاں تمام مذاہب کے افراد کھانا کھانے کے  لیےآتے ہیں اور انہیں دعائیں دے کر جاتے ہیں۔ 

آصف نے بتایا کہ لوگوں میں کھانا کھلانے کا یہ کام نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی جاری ہےاور آئندہ بھی انشا اللہ جاری رہے گا۔

وہ مزید بتاتے ہیں کہ میں نے ملک کے کئی شہروں میں کام کیا ہے،  جہاں میں نے لوگوں کے درد اور تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے، لوگوں کو بھوک کی وجہ سے تکلیف میں دیکھا ہے۔

اس کے بعد ان میں انسانیت کا جذبہ بیدار ہوا اور انہوں نے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس سلسلے میں کسی سے کوئی مالی مدد نہیں لیتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی خرچ سے یہ سب کام کر رہے ہیں۔

آصف نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں انہوں نے تقریباً نو لاکھ لوگوں کو کھانا کھلایا ہے ، لوگوں کو آکسیجن بھی فراہم کی گئی ہے ، سرکاری محکموں کے افسران نے بھی ان سے کھانا لیےاور لوگوں میں تقسیم کرائے۔

آصف کو ان کی سماجی خدمت کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد دفعہ ایوارڈ دینے کی بھی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اس کو لینے سے انکار کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے آپ کوکسی ایوارڈ کا مستحق نہیں سمجھتا ، یہ میرا ملک ہے اور اس کی خدمت کرنا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

awaz

ان کے ساتھ بہت سے دیگر نوجوان بھی ان کی تنظیم سکینہ فاونڈیشن سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فی سبیل للہ کام کرتے ہیں۔ سبھی کچھ یہ نوجوان خود کرتے ہیں۔ خود کھانا پکاتے ہیں اور لوگوں میں تقسیم بھی کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ روزانہ یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

آصف نے اپنی گفتگو کےآخر میں کہا کہ بھوک کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جس کو بھی موقع ملے وہ بھوکے انسان کو ضرور کھانا کھلائے۔یہ کام انسانیت کے لیے کیجئے، اپنے ملک کے لیے کیجئے، کھانا ایک عظیم نعمت ہے، ضرورت مندوں اوربھوکھے  لوگوں کو ضرورکھانا کھلائے۔

بریکنگ نیوزاسکول شروع ہونے کے بعد طالب علم کورونا پازیٹیو۔تین ہفتوں کیلئے اسکول بند

پربھنی:9. اکتوبر(اردو دنیا نیوز۷۲) کورونا کے کم معالات کی وجہ سے ا سکول شروع کیے گئے ہیں۔ مندر اور مساجد بھی شروع ہو چکے ہیں۔ دیوالی کے بعد کالج شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم احتیاط کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ کورونا کا خطرہ دوبارہ بڑھ رہا ہے۔ دریں اثنا ، اسکول شروع ہونے کے چند دن بعد ایک طالب علم کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے اس وجہ سے اسکول تین ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا۔

پربھنی ضلع میں ایک اسکول کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے تین ہفتوں کے لیے بند ہے۔ پورنا تعلقہ کے گور گاؤں کے ایک اسکول کے 69 طلباء اور اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ کیاگی۔ جس میں آٹھویں کاایک طالب علم کورونا مثبت پایا گیا۔ جس کے محکمہ تعلیمات نے اس اسکول کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...