بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار
ممبئی، 09 اکتوبر- ممبئی میں چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون لکھنو سے ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس ٹرین میں سوار تھی۔ اس معاملے میں اب تک چار ملزمین کو گرفتارکیا گیا ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ٹرین میں پہلے خاتون کا سامان لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ اگت پوری اسٹیشن سے تقریباً 8 لوگ ایک سلیپر کوچ میں سوار ہوئے۔ ان سب نے سب سے پہلے 15 سے 20 مسافروں سے لوٹ پاٹ کی۔ اس کے بعد ٹرین میں سفر کر رہی ایک 20 سال کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ممبئی جی آر پی کے مطابق، کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن پر اس سانحہ پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ ملزم لکھنو - ممبئی پشپک ایکسپریس میں اگت پوری سے سلیپر کے کوچ نمبر ڈی-2 میں سوار ہوئے تھے۔ ریلوے پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی 395, 397, 376(ڈی ), 354, 354(بی) کے تحت اور انڈین ریلوے ایکٹ 37 اور 153 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔پورے ملک میں آبروریزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو دن پہلے تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں 30 سال کے ایک شخص کو اپنی دو بچیوں سے مبینہ طور پر آبروریزی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے درج معاملے کی بنیاد پر بتایا کہ ملزم دو اکتوبر کو گھر کے باہر کھیل رہیں 8 اور 10 سال کی ان لڑکیوں کو چاکلیٹ دلانے کی لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا، جہاں اس نے یہ یہ گھناونا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو حادثہ کی جانکاری دی، جس کے بعد انہوں نے شکایت درج کرائی۔ بچوں کے جنسی جرائم تحفظ ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہفتہ, اکتوبر 09, 2021
بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں