Powered By Blogger

منگل, جولائی 27, 2021

اردو اخبار دنیابسوراج بومّئی کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
 جولائی 27, 2021

405
Shares

بنگلور 27 جولائی (یواین آئی) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کے استعفیٰ کے ایک روزبعد منگل کو مسٹربسوراج بومئی کوریاست کانیاوزیراعلیٰ مقررکیاگیا۔مسٹربومئی کوآج متفقہ طورپرکرناٹک بھارتیہ جنتاپرٹی (بی جے پی) قانون ساز پارٹی کالیڈرمنتخب کرلیاگیا۔ وہ بدھ کی صبح 10 بجے راج بھون میں وزیراعلیٰ کے عہدے کاحلف لیں گے۔


 
اکسٹھ سالہ مسٹربومئی کوپارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کالیڈرمنتخب کیا گیا، جس میں کرناٹک یونٹ کے انچارج ارون سنگھ، مرکزی مبصر دھرمیندر پردھان اورجی کشن ریڈی نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں سبکدوش وزیراعلیٰ یدیورپا اوربی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار قتیل بھی شامل ہوئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں صرف مسٹربومئی کے نام کی تجویز رکھی گئی تھی۔

نیالیڈر منتخب کرنےکاعمل کچھ ہی منٹ تک چلا۔مسٹربومئی کومسٹریدیورپا کاقریبی ماناجاتاہے اورانہوں نے داخلہ، کوآپریشن، آبی وسائل اورقانون و پارلیمانی امور سمیت مختلف محکموں کے وزیرکی حیثیت سے کام کیا ہے۔مسٹربومئی ایک سیاسی خاندان سے آتے ہیں۔ ان کے والد ایس آربومئی سابق مرکزی وزیررہے اور انہوں نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بھی کام کیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...