Powered By Blogger

ہفتہ, جولائی 31, 2021

(اردو اخبار دنیا)جاپانی حکومت نے جمعہ کے روز ملک ‏

(اردو اخبار دنیا)جاپانی حکومت نے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کا 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور مغربی صوبہ اوساکا میں ہنگامی حالت میں توسیع کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوکائیڈو، اشیکاوا، ہیوگو، کیوٹو اور فوکوکا صوبوں میں ہلکے محدود اقدامات کے ساتھ نیم ایمرجنسی کی حالت بھی نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال 2 سے 31 اگست تک موثر رہے گی۔

ایک جانب جہاں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیوں میں دنیا کا سب سے بڑا کھیل میلا یعنی اولمپکس جاری ہے دوسری طرف کورونا کے بڑھتے معاملوں نے ملک میں تشویش بھی پیدا کر دی ہے۔ ادھر اولمپک میں شرکت کرنے گئے کھلاڑیوں میں بھی تشویش ہے ۔

واضح رہے کئی ممالک میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انڈونیشیا، برطانیہ وغیرہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں ۔ اس نئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ہی جاپانی حکومت نے یہ اقدام لئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)*

*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)*   حضرت مولانا سید محمد علی صاحب نے اپنی پوری زندگی بڑی مسجد باسنی میں *امامت، دینی تعلیم، نما...