جامعہ ملیہ:سول سروسز کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

(اردو دنیا نیوز۷۲) نئی دہلی
سول سروسز امیدوار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقامتی کوچنگ اکیڈمی میں مؤرخہ 6 ستمبر2021 تک درخواست دے سکتے ہیں۔
سول سروسز کوچنگ پروگرام۔2021 کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ مؤرخہ 18ستمبر2021(بروز سنیچر) کو آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ کرائے گا۔
یہ اہم پروگرام سینٹر فار کوچنگ اکیڈمی اینڈ کیرئیر پلاننگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام اقامتی کوچنگ اکیڈمی کراتی ہے۔
اقلیتی طبقہ، ایس سی /ایس ٹی اور خواتین امیدواروں کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی ہاسٹل کے ساتھ مفت کوچنگ کی سہولت بھی مہیا کراتی ہے۔
آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ ستمبر 2021,6ہے۔
خواہش مند طلبا جامعہ ملیہ اسلامیہ کی درج ذیل ویب سائٹ پر جاکر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں:
https://jmi.ucanapply.com/univer/public/secure?app_id=UElZMDAwMDAzOQ=
سول سروسز میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ ملک میں دس مقامات یعنی دہلی،جمو،سری نگر،لکھنؤ،گوہاٹی، مالپورم (کیرالا) بنگالورو، ممبئی، حیدرآباد اور پٹنہ میں ہوں گے۔
انٹرنس ٹسٹ میں دو پرچے ہوں گے۔(60)MCQنمبرات اور مضمون نگاری (60)نمبرات کے اس کے بعد (30) نمبرکا انٹرویو ہوگا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقامتی کوچنگ سینٹر نے گزشتہ دس برسوں میں غیر معمولی مظاہرہ کیا ہے۔
مرکزی سطح پر دو سو پچاس سے زیادہ سول سروس اہلکار یہاں سے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ریاستی سطح پر تین سوسے زیادہ سول سروس اہلکار کامیاب ہوئے ہیں۔
جامعہ سول سروسز کوچنگ کی کچھ اہم خوبیوں میں مقابلہ جاتی ماحول،دار الاقامہ کی سہولت،چوبیس گھنٹے کتب خانہ،آن لائن اور آف لائن تدریس،ٹسٹ سریز، ماک انٹرویو،ادارے کے سابق کامیاب طلبا سے ملاقات اور ساتھیوں و احباب کے ساتھ پڑھنے کا ماحول قابل ذکر ہیں۔
جامعہ سول سروسزکوچنگ سینٹر کی ان خوبیوں نے یہاں کے طلبا کو اپنی خوابوں کا جہاں تعمیر کرنے میں مدد بہم پہنچائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں