Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

حکومت کی ہدایت کے بعد شروع ہوا تعلیمی نظام

حکومت کی ہدایت کے بعد شروع ہوا تعلیمی نظامگائیڈ لائن کے مطابق مرحلہ وار شروع کیا جارہاہے تعلیم کاآغاز
دیوبند،23؍(اردو اخبار دنیا) اگست(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اترپردیش میں حکومت کے احکامات کے مطابق پرائمری درجات کے اسکولوں میں یکم ستمبر سے آف لائن کاسیں شروع ہونگی،حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں گائڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔واضح ہو کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولے جانے کے تحت 16؍اگست سے سے درجہ 9؍سے درجہ 12؍تک کی کلاسز کا آغاز کیا گیا، بعد ازاں 23؍اگست سے جونیر کلاسز درجہ6؍ سے درجہ 8؍ تک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی اور اب آخری مرحلہ کے تحت یکم ستمبر سے درجہ ایک تا درجہ پنجم یعنی پرائمری درجات کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔اس سلسلہ میں حکومت وانتظامیہ کی جانب سے گائڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے۔کورونا انفیکشن کے معاملات میں واضح کمی آنے کے بعد ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ یوپی بورڈ کے سیکنڈری،جونیر اور پرائمری تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا تاکہ تدریسی امور بہتر طریقہ سے انجام دیئے جاسکیں۔ٹیم9کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ریاستی وزیر اعلی نے رکشا بندھن کے تہوار کے بعد تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے نظام کو یقینی بنائے جانے کے احکامات اور اس سے متعلق ہدایات دی تھیں۔اس سلسلہ میں ریاستی سطح کے ہیلتھ اسپیشلسٹ مشورہ کار کمیٹی کی صلاح اور مشورہ کے مطابق سینئر سیکنڈری،جونیئر اور پرائمری درجات کے تعلیمی سلسلہ کے آغاز کے ساتھ تکنیکی اور پروفیشنل تعلیمی اداروں کو بھی 50؍فیصد طلبہ کی تعداد کے ساتھ تعلیم شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔دیوبند اور اس کے قرب وجوار میں سیکنڈری،سینئیر سیکنڈری اور جونیر سطح کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں میں تدریسی امور شروع کرادیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی عمارتوں،کلاسز اور فرنیچر کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔طلبہ وطالبات کو تھرمل اسکیننگ،فیس ماسک اور ہاتھوں پر سینیٹائزیشن کے بعد ہی کلاسز میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کراتے ہوئے بیٹھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...