(اردو اخبار دنیا)لکھنؤ:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اسکیمات کے نفاذ میں یوپی سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے اپوزیشن خائف ہے لہذا اپوزیشن کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے کی تیاریاں شروع کردینی چاہئے۔امت شاہ آج ریاستی راجدھانی لکھنؤکے سروجنی نگر علاقے میں یوپی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فورنسک سائنس(یوپی ایس آئی ایف ایس) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے لئے مرکز کی سبھی 44بڑی اسکیمات کے نفاذ میں اترپردیش اول مقام پر ہے۔
انہوں نے اپنے حریفوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں جن لوگوں کو حکومت بنانے کے سپنے آرہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بی جے پی کسی ایک خاص ذات، خاندان،برادری کے لئے کام نہیں کرتی ہے بلکہ آخری پائیدان پر کھڑے غریب سے غریب تر آدمی کے لئے کام کرتی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بات کرتیہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے گاندھی نگر میں واقع فورنسک انسٹی ٹیوٹ سے ملحق ہوگا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ ریاستی راجدھانی میں بننے والے اس فورنسک انسٹی ٹیوٹ سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید ا ہونگے بلکہ اس سے بہتر نظم ونسق کے قیام میں مکمل تعاون ملے گا۔یوپی اسٹیٹ فارنسک سائنس انسٹی ٹیوٹ جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کرائم انوسٹی گیشن کا سائنٹفک سنٹر ہوگا۔یہ انسٹی ٹیوٹ فورنسک سائنس،سول اور کرائم لا کے شعبے میں ریسورس سنٹر کی طرح کام کرے گا۔
اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے مجرمانہ معاملات میں سزا کی شرح میں اضافہ ہوگا کیونکہ اس ضمن میں انوسٹی گیشن مزید پروفیشنل اور سائنٹفک ہوگا جس سے کرائم ریٹ میں خود بخود گراوٹ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گزرتے دنوں میں پولیسنگ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔پولیس ٹیم کو بہتر ٹریننگ اور ہمیں شفاف انوسٹی گیشن کے لئے اسپیشل افرادی قوت کی ضرورت ہے۔قابل ذکر ہے کہ راجدھانی کی سروجنی نگر علاقے میں 50ایکڑ زمین پر بننے والے یوپی اسٹیٹ فارنسک سائنس انسٹی ٹیوٹ جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کرائم انوسٹی گیشن کا سائنٹفک سنٹر ہوگا۔یہ انسٹی ٹیوٹ فورنسک سائنس،سول اور کرائم لا کے شعبے میں ریسورس سنٹر کی طرح کام کرے گا۔
انسٹی ٹیوٹ نہ صرف یہ کہ کرائم میں تفتیش میں معاونت فراہم کرے گا بلکہ تعلیم اور روزگار کے لئے ریاست کے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرے گا۔سینئر پولیس افسر کی قیادت میں چلنے والے اس انسٹی ٹیوٹ میں سائنس اور آئی ٹی کے طلبہ مختلف قسم کے کورس کرسکیں گے۔انسٹی ٹیوٹ میں فورنسک لیب میں کام کرنے والے فورنسک سائنسدانوں اور پولیس کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔اور ایسے پروفیشنل کو تیار کیا جائے گا جو کرائم کی گتھی کو جلد از جلد سلجھا سکیں ۔
اتوار, اگست 01, 2021
لکھنؤ:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اسکیمات کے نفاذ میں
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)*
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)* حضرت مولانا سید محمد علی صاحب نے اپنی پوری زندگی بڑی مسجد باسنی میں *امامت، دینی تعلیم، نما...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
(اردودنیانیوز۷۲) Urduduniyanews72 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضے ۔ مضمون نگار :محمد ضیاء العظیم قاسمی، استاذ چک غلام الدین ہائی اسکو...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں