Powered By Blogger

پیر, اگست 02, 2021

ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرونز جیسی کوئی

(اردو اخبار دنیا)سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرونز جیسی کوئی شئی گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔

ٹوکیو اولمپکس: خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضا میں سرخ روشنی والی کچھ چیزوں کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ غالباً ڈرونز تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ ضلع سانبہ میں محض تین روز قبل ہی تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں کوئی اڑنے والی شئی غالباً ڈرونز گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

بابل سپریو: بڑے بے آبرو ہوکر... اعظم شہاب


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...