منگل, ستمبر 14, 2021
بلااجازت عمرہ اداکرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا
بلااجازت عمرہ اداکرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگاریاض،۱۴؍ستمبر-سعودی عرب نے بلااجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر2666 ڈالر (10 ہزار ریال) جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی قومی سلامتی ٹیم نے ٹویٹر پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی حدود میں بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 266 ڈالر (1000 ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ان کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمرے کے دوران میں تمام تدابیر اوراحتیاطی قوانین پرعمل کیا جائے۔ المسجد الحرام میں داخلے کا اجازت نامہ اسلام کے مقدس ترین شہر میں عمرہ کے لیے جانے کے خواہش مندافراد کو مسجد حرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ سعودی عرب کی کووِڈ-19 کی ٹریکنگ ایپس توکلنااوراعتمرناکے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے جمعرات 9 ستمبر سے روزانہ 70 ہزارافراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔وزارت نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا تھاکہ مجازحکام کے ساتھ مل کر روزانہ عمرہ کرنے والے عازمین کی گنجائش 70 ہزارتک بڑھائی جارہی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے 9 اگست سے مختلف ممالک سے بتدریج عمرہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کردی تھی۔نیزوزارتِ حج وعمرہ بتدریج ماہانہ 20 لاکھ تک عازمین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کے لییاقدامات کررہی ہے۔ وزارت نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 12سے 18 سال کی عمر کے زائرین کو گھریلوعمرہ پرمٹ جاری کیا جائے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ انھوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں