کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جوابنئی دہلی : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں دئے ایک جواب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ معاوضہ کی یہ رقم ریاستیں اپنے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے متاثرین کے اہل خانہ کو دیں گی ۔ مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی یعنی این ڈی آر ایف نے آج سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کورونا سے وابستہ اموات پر معاوضہ کی رقم اور پروسیس کے بارے میں جانکاری دی ۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے ۔ قوانین کے مطابق قدرتی آفات سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے ، لیکن جس تعداد میں کورونا سے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد مرکزی حکومت نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔
مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا بڑا معاوضہ دینے سے سرکار کو بھاری نقصان ہوگا ، لیکن سپریم کورٹ کے دباو کے بعد آج این ڈی آر ایف نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔
لیکن یہ پیسہ ریاستی سرکاروں کے ماتحت کام کرنے والی ایس ڈی آر ایف دے گی ۔ اس کیلئے اہل خانہ کو ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر میں درخواست دینی ہوگی ۔ درخواست کے ساتھ کورونا سے ہوئی موت کا ثبوت یعنی میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات کے سلسلہ میں معاوضہ کا پروسیس جاری رکھا جائے گا ۔
بدھ, ستمبر 22, 2021
کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جواب
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں