ہندوستان سے نیپال پہنچی پہلی نجی کارگو ٹرینکھٹمنڈو: نیپال انڈیا ریلوے سروس معاہدے میں ترمیم کے دو ماہ بعد ، نجی شعبے کی مال بردار ٹرین بدھ کو پہلی بار بھارت سے نیپال پہنچی۔ نیپال اور بھارت کے درمیان 9 جولائی کو ریل سروسز معاہدے میں ترمیم کے بعد 17 سال کے وقفے کے بعد بھارتی کنٹینرز کی اجارہ داری ٹوٹ گئی ہے۔ نیپال انٹر موڈل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے مطابق ، ہند ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایک ریک کارگو ٹرین صبح 10 بجے بیرگنج کی ڈرائی پورٹ پر پہنچی۔
17 سال پرانے ریلوے سروسز معاہدے میں ترمیم نے ان رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے جن کا نیپال طویل عرصے سے سامنا کر رہا تھا۔ خاص طور پر اسے انڈین ریلوے کو مال بردار خدمات کے ذریعےسامان کی درآمد اور برآمد کے حوالے سے مشکلات کا سامناکرنا پڑھ رہا تھا۔ بتادیں کہ بھارت اور نیپال کے درمیان ریل رابطے کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے تمام پرائیویٹ کارگو ٹرین آپریٹرز اب ایک دوسرے کے ریل نیٹ ورک کا استعمال کر سکیں گے۔ اب تک یہ کام صرف سرکاری کمپنی کونکور ہی کرتی تھی۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کسی تیسرے ملک میں سامان کی برآمد یا درآمد کے لیے ریل نیٹ ورک کا استعمال بھی کر سکیں گے۔
نیپالی برآمد کنندگان نجی ٹرینوں کے ذریعے اپنا سامان بھارتی بندرگاہوں تک پہنچا سکیں گے۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان ریل رابطے کا معاہدہ 2004 میں ہوا تھا ، لیکن اس کے بعد اس میں کئی مواقع پر ترمیم کی گئی ہے۔ معاہدے میں ہر پانچ سال بعد نظرثانی کی گنجائش ہے ، تاکہ ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔ توقع ہے کہ تازہ معاہدہ دونوں ممالک کے ریل نیٹ ورک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا اور اس میں نجی شعبے کی بھی شرکت ہوگی۔
جمعرات, ستمبر 16, 2021
ہندوستان سے نیپال پہنچی پہلی نجی کارگو ٹرین
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)*
*بڑی مسجد باسنی، ناگور (راجستھان)* حضرت مولانا سید محمد علی صاحب نے اپنی پوری زندگی بڑی مسجد باسنی میں *امامت، دینی تعلیم، نما...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
(اردودنیانیوز۷۲) Urduduniyanews72 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضے ۔ مضمون نگار :محمد ضیاء العظیم قاسمی، استاذ چک غلام الدین ہائی اسکو...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں