Powered By Blogger

اتوار, ستمبر 26, 2021

عادل آباد میں جماعت اسلامی ہند اور سیام سوسائٹی کے اشتراک سے طلباء و طالبات کے لئے ٹیلنٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

عادل آباد میں جماعت اسلامی ہند اور سیام سوسائٹی کے اشتراک سے طلباء و طالبات کے لئے ٹیلنٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقادضلع عادل آباد کے ضرورت مند ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کراتے ہوئے ان کے مستقبل کو تابناک بنانا صیام(siam) سوسائٹی کا مقصد ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم ضلع عادل آباد جماعت اسلامی ہند محمد تنویر احمد نے شہر مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں جماعت اسلامی ہند اور سوسائٹی آف انڈین امریکن مسلم (صیام سوسائٹی) کے زیراہتمام اہتمام مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے منعقدہ ٹائیلنٹ ٹیسٹ (Talent Test) کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔تنویر احمد نے مزید بتایا کہ صیام سوسائٹی گذشتہ پانچ سالوں سے آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے ٹائیلنٹ ٹیسٹ منعقد کرتے آرہی ہے۔ٹائیلنٹ ٹیسٹ کے ذریعہ آٹھویں جماعت سے 30 اور نویں جماعت کے 30 ہونہار طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے دسویں جماعت تک مکمل تعلیمی اخراجات کے لئے اسکالرشپ دیجاتی ہے۔اس کے علاوہ اسکولی اوقات کے علاوہ دفتر جماعت اسلامی ہند پر باصلاحیت اساتذہ کی رہنمائی میں تربیت بھی دیجاتی ہے۔اس موقع پر مختلف مقامات سے 12 اسکولس کے طلبہ نے شرکت کی۔آٹھویں جماعت کے 165 اور نویں جماعت کے 156 جملہ 321 طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے تعلیمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر صدر صیام سوسائٹی سید یعقوب، کوآرڈینیٹر سید مبارک،ایس آئی او ممبر عبدالقدیر،عبدالسمیع،انتخاب عالم،شاہد اور دیگر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...