امارت شرعیہ ملت کا ایک عظیم سرمایہ ہے، اس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ملت کی فلاح وبہبود اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مختلف جہتوں سے جو کوششیں کی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، اس وقت بھی امارت شرعیہ حالات اور ملت کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ سرگرم سفر ہے، اس وقت کے موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی سربراہی میں امارت شرعیہ کے تمام شعبوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام جاری ہے خاص طور پر حضرت امیر شریعت کی توجہ تعلیم وارا لقضاء کے نظام کو وسعت دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ تینوں صوبوں کے اندر تعلیمی اور دارالقضاء کے نظام کو پھیلانے کی عملی جدوجہد جاری ہے، اس وقت رانی گنج میں میری حاضری اسی مناسبت سے ہوئ ہے امید ہے کہ علاقہ کے تعاون سے اور امارت شرعیہ کی فکر مندی سے یہاں جلد ہی اسکول کا قیام عمل میں آۓ گا، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے مورخہ 8 نومبر 2021 کو شہر رانی گنج ضلع ارریہ میں اسکول کے تعلق سے منعقد علاقہ کے خواص کے درمیان کیا، انہوں نے موجودہ امیر شریعت کے تعلیمی تجربات اور ہمہ جہت سوچ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ علاقہ کے مسلمان مستعد رہیں تو ان شاء اللہ کام بہت جلد آگے بڑھے گا، موصوف نے اس موقع پر مؤثر دعاء فرمائ اس میٹنگ میں امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد سہراب ندوی، قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ مفتی محمد عتیق اللہ رحمانی، قاری ارشاد رحمانی کے علاوہ شہر رانی گنج اور اطراف کی آبادی ڈومریا، رام پور، حسن پور، ڈاک بنگلہ، جگتہ وغیرہ کے معززین نے شرکت کی،مفتی نعیم، مکھیا توحید، اکبر علی، مولانا شفیع، قاری حسیب، مفتی دلشاداحمد، مفتی جمشید، مفتی مشرف، مولانا مجاہد، علی انور اسکول،وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں
پیر, نومبر 08, 2021
#تعلیمی ترقی اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا امارت شرعیہ کی اولین ترجیحات مولانا محمد شمشاد رحمانی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں