منگل, جنوری 04, 2022
ہندوستان میں اس ہفتے لانچ ہوسکتی ہے کووڈ کی سب سے سستی دوا ، 35 روپئے گولی ہے قیمت
ہندوستان میں اس ہفتے لانچ ہوسکتی ہے کووڈ کی سب سے سستی دوا ، 35 روپئے گولی ہے قیمتنئی دہلی: مینکائنڈ فارما (Mankind Pharma) اس ہفتے سب سے سستی 35 روپئے فی کیپسول کی کووڈ-19 اینٹی وائرل دو مولنپرویر (Covid-19 Antiviral Drug Molnupiravir) لانچ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ یہ جانکاری کمپنی کے چیئرمین نے دی ہے۔ انگریزی ویب سائٹ دی اکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، مینکائنڈ فارما کے چیئرمین آر سی جونیجا (RC Juneja, chairman of Mankind Pharma) نے بتایا کہ مولولائف کے پورے علاج پر 1,400 روپئے خرچ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے بازار میں برانڈ کے آنے کی امید ہے۔ ایک مریض کے لئے مولنوپرویر پانچ دن تک ہر دن میں دو بار 800 ملی گرام ریکمینڈ کی گئی ہے۔ ایسے میں ایک مریض کو 200 ملی گرام خوراک کے طور پر 40 کیپسول لینے کی ضرورت ہے۔ اورل پل کی مینوفیکچرنگ 13 ہندوستانی دوا کمپنیوں کے ذریعہ کیا جائے گا، جن میں ٹورنٹ، سپلا، سن فارما، ڈاکٹر ریڈیز، نیٹکو، مائیلان اور ہیٹیرو شامل ہو۔ واضح رہے کہ مینکائنڈ فارما ملک مین کووڈ -19 کی دوا مولو لائف (مالنوپریور) کی پیشکش کے لئے بی ڈی آر فارمااسیوٹکلس کے ساتھ شراکت کی ہے۔ گزشتہ دنوں کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس شراکت کے تحت بی ڈی آر فارما کے ذریعہ پیداوار کیا جائے گا، جبکہ وپنن، فروخت، تشہیر، تقسیم مینکائنڈ فارما کرے گی۔ ڈی سی جی آئی نے ملک میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری مینکائنڈ فارما کے سینئر صدر (فروخت اور مارکیٹنگ) سنجے کول نے کہا تھا کہ کمپنی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھائے گی اور اس ضمن میں مولو لائف کو ہرجگہ دستیاب کرایا جائے گا۔ انڈین ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے کووڈ-19 کے علاج میں ملک میں مفید اینٹی وائرل دوا مولنوپرویر کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ مولنوپرویر کی سیکورٹی کا اندازہ کرنے کے لئے 1,000 مریضوں پر اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ہندوستان کے ڈرگ ریگولیٹر کی طرف سے جاری دوا کی تعمیر اور مارکیٹنگ کی اجازت والے خط میں کہا گیا کہ تین ماہ کے اندر کلینیکل ٹرائل کی اپڈیٹ ڈیٹیل دینی ہوگی۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں