پٹنہ ۱۳/جون (پریس ریلیز) امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مرکزی دفتر پھلواری شریف، پٹنہ میں پرفیسر آفتاب عالم قاسمی کی کتاب مناسک حج و عمرہ مع چہل حدیث کا اجراء امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کے ہاتھوں عمل میں آیا، حضرت نے کتاب کی ستائش کی مؤلف سے مبارکبادی کے الفاظ کہے۔تقریب میں مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی، نایب ناظم مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی مدیر ہفت روزہ نقیب مولانا فاروق رحمانی مونگیری، اور مولانا شمیم اکرم رحمانی نے بھی تقریب میں شرکت کی، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے فرمایا کہ مؤلف نے اس کتاب کی تالیف میں محنت اور عرق ریزی سے کام لیا ہے، نیز قرآن حکیم اور احادیث سے بھرپور استفادہ کیا ہے، کتاب کی زبان آسان اور سہل ہے اور یہ عوام و خواص سب کے لیے یکساں مفید ہے، امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے فرمایا کہ یہ کتاب عازمین کی ضرورت پوری کرے گی، یہ نہ بہت طویل ہے اور نہ بہت ہی مختصر، مطالعہ آسان اور اس پر عمل آسان تر ہے، انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں حج سے متعلق آیات و احادیث کو جس طرح جمع کیا گیا ہے ایک نئی چیز ہے، اس ترتیب سے آیات اور موضوع سے متعلق چہل احادیث کا مجموعہ میری نظر سے نہیں گذرا، مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی نے عازم سفر ہونے پر مولانا کو مبارکباد دیا اور اپنے لیے دعا کی درخواست کی ۔مولانا محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری استاد حدیث سبیل السلام حیدر آباد نے پروفیسر آفتاب عالم قاسمی کی باضابطہ اس پہلی تالیف کو اپنے موضوع پر مرتب دلنشین اور معلومات افزا قرار دیا ہے
پیر, جون 13, 2022
پروفیسر آفتاب عالم قاسمی کی کتاب مناسک حج و عمرہ کا اجراء
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں