Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

آسام میں زلزلہ آیا ہے

آسام میں زلزلہگوہاٹی23اگست(اردو اخبار دنیا )
پیرکوآسام میں ریکٹراسکیل پر چارکی شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ کے قومی مرکز کے مطابق ، زلزلہ دوپہر 1:13 بجے آیا ، اس کا مرکز مغربی آسام کے کوکراہار میں 10 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع ہے۔ مقام میگھالیہ میں تورا سے 90 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔مغربی آسام اور شمالی مغربی بنگال کے اضلاع میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے۔ حکام نے بتایاہے کہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔شمال مشرق ایک بلند زلزلہ زدہ علاقے میں ہے ، جس کی وجہ سے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

حکومت کی ہدایت کے بعد شروع ہوا تعلیمی نظام

حکومت کی ہدایت کے بعد شروع ہوا تعلیمی نظامگائیڈ لائن کے مطابق مرحلہ وار شروع کیا جارہاہے تعلیم کاآغاز
دیوبند،23؍(اردو اخبار دنیا) اگست(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اترپردیش میں حکومت کے احکامات کے مطابق پرائمری درجات کے اسکولوں میں یکم ستمبر سے آف لائن کاسیں شروع ہونگی،حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں گائڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔واضح ہو کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولے جانے کے تحت 16؍اگست سے سے درجہ 9؍سے درجہ 12؍تک کی کلاسز کا آغاز کیا گیا، بعد ازاں 23؍اگست سے جونیر کلاسز درجہ6؍ سے درجہ 8؍ تک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی اور اب آخری مرحلہ کے تحت یکم ستمبر سے درجہ ایک تا درجہ پنجم یعنی پرائمری درجات کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔اس سلسلہ میں حکومت وانتظامیہ کی جانب سے گائڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے۔کورونا انفیکشن کے معاملات میں واضح کمی آنے کے بعد ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ یوپی بورڈ کے سیکنڈری،جونیر اور پرائمری تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا تاکہ تدریسی امور بہتر طریقہ سے انجام دیئے جاسکیں۔ٹیم9کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ریاستی وزیر اعلی نے رکشا بندھن کے تہوار کے بعد تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے نظام کو یقینی بنائے جانے کے احکامات اور اس سے متعلق ہدایات دی تھیں۔اس سلسلہ میں ریاستی سطح کے ہیلتھ اسپیشلسٹ مشورہ کار کمیٹی کی صلاح اور مشورہ کے مطابق سینئر سیکنڈری،جونیئر اور پرائمری درجات کے تعلیمی سلسلہ کے آغاز کے ساتھ تکنیکی اور پروفیشنل تعلیمی اداروں کو بھی 50؍فیصد طلبہ کی تعداد کے ساتھ تعلیم شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔دیوبند اور اس کے قرب وجوار میں سیکنڈری،سینئیر سیکنڈری اور جونیر سطح کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں میں تدریسی امور شروع کرادیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی عمارتوں،کلاسز اور فرنیچر کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔طلبہ وطالبات کو تھرمل اسکیننگ،فیس ماسک اور ہاتھوں پر سینیٹائزیشن کے بعد ہی کلاسز میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کراتے ہوئے بیٹھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

تحفظ شریعت کی جانب سے دس روزہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

تحفظ شریعت کی جانب سے دس روزہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر
(اردو اخبار دنیا)
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ محرم الحرام میں اس ماہ کے فضائل و مسائل اور خرافات و بدعات کے عنوان سے مسلسل دس روز تک مختلف علاقوں کے مساجد میں تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی کے زیر اہتمام پروگرام کئے گئے. جس کا لب لباب یہی تھا کہ خصوصاً ان نوجوانوں اور مسلمانوں کو مخاطب کیا جائے جو جہالت کا شکار ہو گئے ہیں. اور ناعلمی میں ان امور کو انجام دینے کی غلطی کرتے ہیں جس کا تعلق مذہب اسلام سے قطعاً نہیں ہے. پروگرام کی ترتیب ذوالحجۃ کے ماہ میں ہی ترتیب دے دی گئی تھی. تحفظ شریعت کے سکریٹری جناب مولانا عبدالوارث مظاہری نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں غلط رسومات اپنی مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ہم نے عزم مصمم کیا ہے. ہم تحفظ شریعت کے بینر سے ہمیشہ سماج میں بیداری مہم چلاتے رہتے ہیں تاکہ عوام الناس تک حق اور سچ پہنچا کر باطل کو کمزور اور نامراد کر سکیں، اس موقع سے تحفظ شریعت کے سرگرم رکن اور ترجمان مولانا عبدالسلام عادل ندوی نے بتایا کہ ہم نے تحفظ شریعت کا پلیٹ فارم آج علاقے کی ضرورت بن چکا ہے یہاں سے عوام کے تمام شرعی، دینی اور دنیاوی مسائل حل کئے جاتے ہیں. اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ علاقے کے تقریباً تمام معزز علماء کرام اور رہبران قوم اس پلیٹ فارم سے منسلک ہیں . ہر لمحہ ان کی رہنمائی ہمارے ساتھ رہتی ہے. اس پورے مہم کو بہترین انجام تک پہنچانے میں پیش رہنے والے تمام کارکنان قابل تحسین و مبارکباد ہیں. معروف عالم دین ، خطیب ہند حضرت مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی، حضرت مولانا مفتی اطہر حسین صاحب قاسمی،
مفتی محمد ارشد صاحب مظاہری قاری امتیاز صاحب، قاری منظور صاحب مفتی محمد جنید صاحب قاسمی مولانا محمد توحید صاحب مظاہری مولانا محمد کونین صاحب مظاہری مولانا محمد صادق صاحب مفتی محمد نعمان صاحب اور دیگر علماء کرام نے دس روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا.

‎دہلی خواتین کمیشن نے تین لڑکیوں کو جسم فروشی سے کرایا بازیاب

 دہلی خواتین کمیشن نے تین لڑکیوں کو جسم فروشی سے کرایا بازیاب 

Delhi Womens Commission rescues three girls from prostitution
 نئی دہلی ، ۲۳؍اگست:(اردواخباردنیا)دہلی کمیشن برائے خواتین نے ’نریلا‘ کے علاقہ میں رہنے والی تین لڑکیوں کو #جسم #فروشی اور انسانی #اسمگلنگ کے ریکیٹ سے آزاد کرایا ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے پیر کو کہا کہ ہماری ٹیم نے اس معاملہ میں جلد بازی دکھائی اور #لڑکیوں کو باز یاب کرانے میں کامیابی حاصل کی،چھوٹی بچیوں کو پیسوں کے لالچ میں #جنسی پرستی پر مجبور کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دہلی کمیشن برائے خواتین اس تیزی کے ساتھ خواتین اور بچوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔تین لڑکیوں میں سے ایک نے 181 پر فون کرکے بتایا کہ حلیمہ نامی خاتون جو گانجہ کے کاروبار میں تھی ، نے اسے دھوکہ دے کرکام دلانے کے بہانے اسے #سیکس #ریکیٹ کی دلدل میں پھینک دیا۔
متأثرہ #لڑکی نے بتایا کہ ایک دن حلیمہ اسے بہانے جنگل میں لے گئی اور وہاں زبردستی کچھ لڑکوں کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کرنے کو کہا،اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے انکار کیا تو اسے جان سے ماردیا جائے گا۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر اس معاملہ میں کارروائی شروع کی۔ لڑکیوں نے بتایا کہ ایک لڑکی کی عمر 15 سال ہے اور ان میں سے دو کی عمر 14 سال ہے۔
#کمیشن کی ٹیم نے اے سی پی کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی بتائی گئی جگہ پر چھاپہ مارا ،لیکن جب تک ٹیم وہاں پہنچتی، تب تک ملزم حلیمہ وہاں سے فرار ہو چکی تھی۔ کمیشن کی ٹیم نے لڑکیوں کو #چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جس کے بعد کمیٹی نے انہیں شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ سواتی مالیوال نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مرکزنظام الدین : دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو رہائشی حصے کی چابیاں سونپنے کی ہدایت دی

مرکزنظام الدین : دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو رہائشی حصے کی چابیاں سونپنے کی ہدایت دی

Nizamuddin-markaz-masjid

نئی دہلی23اگست:(اردو اخبار دنیا)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو سٹی #پولیس کو #نظام الدین مرکز کے رہائشی حصے کی چابیاں وہاں کے مکینوں کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ پچھلے سال اسے حکام نے #تبلیغی #جماعت سے متعلق ایف آئی آر کے تناظر میں بند کر دیا تھا۔جسٹس یوگیش کھنہ نے جماعت کے رہنما مولانا سعد کی والدہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چابیاں دو دن کے اندر ان کے حوالے کر دی جائیں اور واضح کیاہے کہ ابھی تک وہاں کے مکین کسی بھی غیر رہائشی حصے میں داخل نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے یہ نوٹس ایک عرضی پر جاری کیا جس میں ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا کہ درخواست گزار ، ایک بزرگ شہری کو اس کی رہائش تک رسائی سے انکار کر دیاگیاہے۔ نیز رہائشی احاطے کو بند کرنے کے کسی بھی حکم کی موجودگی پر پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی۔ جج نے کہا ہے کہ دریں اثنا ، آج سے دو دن کے اندر رہائشی احاطے کی چابیاں فراہم کریں۔

درخواست گزار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک مرکز #کمپلیکس کے کسی دوسرے حصے میں داخل نہ ہو۔عدالت نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ احاطے کو سیل کرنے کا کوئی حکم نہیں ہے اور رہائشی احاطے کو یکم اپریل 2020 سے لاک کردیا گیا ہے۔

مغربی بنگال اہلیتی ٹسٹ (سیٹ)میں عربی کا مضمون بھی شامل

کلکتہ23اگست (اردو اخبار دنیا) مغربی بنگال کالج سروس کمیشن نے ریاستی اہلیتی ٹسٹ کے امتحان میں عربی کے مضمون کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی سائنس اور ایم بی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ریاستی اہلیتی ٹسٹ میں عربی کوشامل کرنے کیلئے حالیہ دنوں میں بنگال کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے عربی شعبہ میں پڑھنے والے طلبا نے مہم چلا ئی تھی اور کالج سروس کمیشن کو میمورنڈم بھی دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ مغربی بنگال کالج اور یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے نیٹ، جی آر ایف یا پھر ریاستی اہلتی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔دوسری جانب سیٹ کے امتحانات کے سوالات بنگالی زبان میں لیا جائے گا۔مغربی بنگال سروس کمیشن گزشتہ 27سالوں ریاستی اہلیتی ٹسٹ کے امتحان کا انعقاد کررہا ہے۔کالج سروس کمیشن نے 1994 سے اب تک 22 امتحانات لیے ہیں۔ اتنے عرصے سے سیٹ کے سوالیہ پرچے انگریزی میں لئے جاتے تھے۔ لیکن طلباایک عرصے سے مطالبہ کررہے تھے بنگالی زبان میں سوالیہ پرچہ بنایا جائے۔

کالج سروس کمیشن نے ریاستی اہلیت ٹسٹ یا سیٹ لینے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔ کالج سروس کمیشن اگلے سال 9 جنوری کو سیٹ لے گا۔ کالج سروس کمیشن نے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن ذرائع کے مطابق اس سال نیوز سیٹ کے تحت مزید تین مضامیان شامل کیے گئے ہیں۔ اس سال سیٹ کے تحت ماحولیاتی سائنس، ایم بی اے، عربی مضامین نئے شامل کیے گئے ہیں۔ ؎

کمیشن کے انتظامیہ کے مطابق سیٹ کے امتحان میں عربی کو شامل کرنے کیلئے ایک عرصے سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس سال مجموعی طور پر تین مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔کالج سروس کمیشن کے مطابق، تاریخ، فلسفہ، تعلیم جیسے مضامین کے سوالات بنگالی میں ہونگے۔دوسری جانب اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کے لیے تقریبا 32 ہزار درخواستیں کالج سروس کمیشن میں جمع ہوئی ہے۔ کمیشن ذرائع کے حالات نارمل ہونے کے بعد ہی انٹرویو کا عمل شروع کیا جائے گا۔کمیشن نے درخواستوں کی جانچ شروع کردی ہے۔
اس و قت لوکل ٹرینیں نہیں چل رہی ہے اسی وجہ سے کالج سروس کمیشن نے انٹرو یو نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ سال ریاستی اہلیت ٹسٹ یا سیٹ کے لیے تقریبا75,000درخواستیں جمع کی گئی تھی۔امید ہے کہ اس سال مزید درخواستیں جمع کی جائیں گی۔نوٹی فیکشن کے مطابق 15ستمبر تک جمع کرائی جائے گی۔

ناندیڑ:جواں سال کامران شہزاد کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال

ناندیڑ:23اگست۔ (اردو اخبار دنیا) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹرامین الدین صدیقی ساکن وساوا نگرناندیڑ کے جواںسال فرزند کامران شہزاد کاشف احمد کاآج علی الصبح دل کادورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا ۔

22 سالہ مرحوم انجینئرئنگ ڈگری کورس کے سال آخر کے طالب علم تھے ۔وہ معروف ماہر تعلیم جناب کمال الدین صدیقی کے حقیقی بھتیجے تھے۔ادارہ ورق تازہ پروردگارعالم رب العزت سے دعا گو ہےکہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ لواحقین کوصبروتحمل عطا ءکرے

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...