Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 29, 2021

آئی پی ایل کے آخری دو لیگ مقابلے 8 اکتوبر کو ایک ہی وقت پر کھیلے جائیں گے

آئی پی ایل کے آخری دو لیگ مقابلے 8 اکتوبر کو ایک ہی وقت پر کھیلے جائیں گےدوبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ دو لیگ میچ ایک ہی تاریخ کو ایک ہی وقت پر کھیلیں جائیں گے اس سے قبل آئی پی یال 2021 کے لیگ میچ ڈبل ہیڈر کے ساتھ آٹھ اکتوبر کو ختم ہونے والے تھےجہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) اور سابقہ فاتح ممبئی انڈینس (ایم آئی) کا مقابلہ ابو ظہبی میں ہونا تھا جبکہ یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجے رائلس چیلنجرس بینگلور (آر سی بی) کا مقابلہ دلی کیپیٹل (ڈی سی) کے خلاف ہونا تھا۔
لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر کو ہی دونوں میچ یو اے ای وقت کے مطابق 6 بجے سے (ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے)کھیلے جائیں گے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے منگل کو پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی، اگرچہ اس نے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن ای ایس پی این کرک انفو کو اطلاع ملی ہے کہ اس کے انعقاد کے لئے آئی پی ایل کے براڈ کاسٹر اسٹار نے صلاح دی ہے تاکہ اگلے سال یعنی 2022 میں دس ٹیموں کی شرکت والے اس مقابلے کے لئے تیاری کرسکے۔

مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی

مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی

منت نگر مسجد کی توسیع کا حضرت سجادہ نشیں کے ہاتھوں سنگ بنیاد
مونگیر ۲۹؍ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲)
شہر مونگیر کے محلہ منت نگر کی توسیع مسجد ومنارہ کا سنگ بنیاد خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ کے دست مبارک سے بعد نماز ظہر رکھا گیا، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر منت نگر محلہ کے باحوصلہ مسلمانوںنے مسجد کی تعمیر وتوسیع کا فیصلہ کیاہے، اس موقعہ پر جامعہ رحمانی سے جناب الحاج حافظ محمد امتیاز صاحب رحمانی ، مولانا محمد اسلم صاحب رحمانی ،امام مسجد حافظ محمد اکرام الحق صاحب مسجد کے صدر، سکریٹری ،اور اراکین شہر کے معززین موجود تھے۔
حضرت سجادہ نشیںمحترم نے اس موقعہ پر خطاب فرماتے ہوئے فرمایا کہ مسجدیں خدا کاگھر ہیں، اس کی تعمیر وتوسیع میں حصہ لینا ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے، جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا وہ مسجد کی تعمیرمیں حصہ لے گا، یاد رکھئے: مسجدیں ایمان کی نشان اور علامتیںہیں، وہ مرکز ایمان ہیں، ایک مؤمن ہر معاملہ میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد کی فکر ایمان کی علامت ہے، اس لیے ہر مومن کو اپنے دل میں مسجد کی فکر رکھنی چاہئے، مسجد گھر سے بہتر اور بلند ہونی چاہئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے مسجد کی فکر ہوئی، پھر اپنے گھر کی، اسی طرح ہمیں بھی مسجد کو مقدم رکھنا چاہئے۔حضرت مدظلہ نے اس موقعہ پر کہا کہ مسجد کی تعمیر وتوسیع بڑا نیک کام ہے، اس میں حصہ لینا ہر مسلمان کا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے، حدیث میں مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لیے اللہ نے جنت میں گھر تعمیر کرنے کی خوشخبری دی ہے، تعمیرمیں حصہ لینے کامطلب روپئے پیسے دینا نہیں ہے، بلکہ جس کے پاس جیسی صلاحیت ہے، اس کے مطابق حصہ لینا ہے، اگر کوئی ایک اینٹ جوڑنے میںہی تعاون کرتا ہے، تو وہ بھی اس وعدہ کا حقدار ہوگا، انہوںنے کہا کہ ہماری یہ سونچ بہت افسوسناک ہے کہ ہم اپنے گھروں کی تعمیر کی فکر تو کرتے ہیں، مگر خدا کے گھر کی تعمیر کی فکر نہیںکرتے، جب کہ یہ مرکز دین اور شعائراللہ ہے۔
سنگ بنیاد کے موقعہ پرعلماء ائمہ کرام کی بڑی جماعت کے علاوہ علاقعہ کے فرزندان توحیدکی بڑی تعداد موجود تھی ۔


آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کا اعلان 25 اکتوبر کو

آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کا اعلان 25 اکتوبر کوممبئی،آئی پیایل کی دو نئی ٹیموں کا اعلان آئندہ 25 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بتایا کہ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے بھی اس بات پر مہر لگادی ہے کہ 25 اکتوبر کو دو نئی فرنچائزز کا اعلان کیا جائے گا۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر تک بڑھا دی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اب تک تقریبا ً 11 بولی دہندگان نے ٹینڈر دستاویزات خریدی تھیں۔ بی سی سی آئی نے ہر نئی فرنچائزیوں کے لیے 2000 کروڑ روپے (تقریبا 270 ملین امریکی ڈالر) کے شعبے میں کم از کم بولی کی قیمت مقرر کی ہے۔ احمد آباد، لکھنؤ، گوہاٹی اور کٹک سمیت چھ شہر مقابلے میں ہیں، جہاں کامیاب بولی لگانے والی کنہیں دو کامیاب ٹیموں کو آئی پی ایل 2022 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
بی سی سی آئی نے 25 اکتوبر کو اگلی سائیکل (2023-27) کے لیے آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لیے بھی ٹینڈر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی ایل میڈیا حقوق کےکرکٹ میں سب سے پرکشش اور اہم مقام رکھتا ہے۔ 2017 میں ، اسٹار انڈیا نے 2018-22 سیزن کے لیے دنیا بھر میں ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل دونوں کے لئے آئی پی ایل کے حقوق کو ریکارڈ 16347.5 کروڑ روپے (اس وقت 2.55 بلین امریکی ڈالر) خرچ کرکے اپنے نام کیا تھا

حمل ضائع کرنے کی گولی کھانے کے سبب چینائی کی ایک خاتون فوت

چنئی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے محض اس لئے حمل ضائع کرنے کی گولیاں کھا لیں کیونکہ وہ زچگی کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں سے خوفزدہ تھی، اس واقعہ میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ 23 سالہ کماری کنجاکم بنیادی طور پر اڈیشہ کی رہنے والی تھی لیکن وہ چنئی میں اپنے شوہر پرتاپ اولاکا اور بھتیجی گیتا کنجاکا کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کنجاکم اپنی بھانجی کے ہمراہ ایک ایسی خاتون کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اڈیشہ گئی تھی جو کہ بچے کی پیدائش کی پیچیدگیوں کے سبب فوت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ چنئی واپس آنے کے بعد ذہنی دباؤ میں تھی

کنہیا کمار اور کانگریس : کیا دونوں ایک دوسرے کے لیے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ثابت ہوں گے

کنہیا کمار اور کانگریس : کیا دونوں ایک دوسرے کے لیے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ثابت ہوں گے

کنہیا کمار کانگریس میں ہوئے شامل، جگنیش میوانی پارٹی ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما کنہیا کمار نے منگل کے روزکانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ جب کہ گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے ایک آزاد ایم ایل اے کے طور پر پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت نہیں لی، لیکن کہا ہے کہ وہ نظریاتی طور پر پارٹی کے ساتھ ہیں اور کانگریس کے ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔

کنہیا کی شمولیت کے دوران دونوں رہنما نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔ کنہیا کمار جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر ہیں اور جگنیش میوانی کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ جگنیش نے کہا ہے کہ وہ نظریاتی طور پر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ابھی باضابطہ طور پر شامل نہیں ہوں گے۔

جگنیش میوانی گجرات کے وڈگام حلقہ سے ایک آزاد ایم ایل اے ہیں اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ (آر ڈی اے ایم) کے کنوینر ہیں۔ 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے وڈگام حلقہ میں میوانی کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیاتھا۔

کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے کمار اور میوانی نے راہل کے ساتھ آئی ٹی او، دہلی کے شہیدی پارک میں بھگت سنگھ کے مجسمیپر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس دوران گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک پٹیل بھی موجود تھے۔

کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کمار اور میوانی کی شمولیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ'کچھ کمیونسٹ رہنماوں کے کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔ 1973 کی کتاب 'کمیونسٹ ان کانگریس' کمار منگلم تھیسس پر پھر سے غور کرناشاید سبق آموز ہوسکتا ہے۔ جتنی زیادہ چیزیں بدلتی ہیں، اتنی ہی وہ شاید ویسی ہی رہتی ہیں۔ انہوں نے آج اسے پھر سے پڑھا

بہار : ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے سرکل انسپکٹر گرفتار

بہار : ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے سرکل انسپکٹر گرفتار

بھاگلپور: بہار ریاستی ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورو کی ایک ٹیم نے آج بھاگلپور ضلع کے شاہ کنڈ سرکل کے انچارج سرکل انسپکٹر ابھینندن پرساد سنگھ کو ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ بیورو ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ پٹنہ سے آئی جانچ نگرانی ٹیم نے منگل کی صبح انچارج سرکل انسپکٹر ابھینندن پرساد سنگھ کو بھاگلپور شہر کے تلکا مانجھی علاقہ کے جواری پور واقع اس کے گھر پر چھاپے ماری کر شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ گرفتار سرکل انسپکٹر کو بیورو کی ٹیم اپنے ساتھ لیکر پٹنہ روانہ ہوگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سرکل کے کھیرا گاﺅں باشندہ محمد اقبال انچارج سرکل انسپکٹر کے پاس اپنی زمین کے داخل خارج کرانے کے لئے کئی دنوں سے جا رہا تھا۔ بار۔ بار دوڑ لگانے سے پریشان محمد اقبال نے اس کی تحریری شکایت پٹنہ واقع نگرانی انوسٹی گیشن بیورو سے کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی تصدیق کرائے جانے کے بعد بیورو کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار پاسوان کی قیادت میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی۔ اس ٹیم نے منگل کی صبح کارروائی کرتے ہوئے قصوروار سرکل انسپکٹر کو شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو تفتیش کے بعد بدھ یعنی آج پٹنہ سے یہاں لاکر بھاگلپور واقع نگرانی کورٹ میں جسمانی طور سے حاضر کرایا جائے گا۔

کم عمری کی شادی پرمکمل پابندی ہونی چاہیے، سماجی تنظیموں نے راجستھان کے نئے قانون کی مخالفت کی

کم عمری کی شادی پرمکمل پابندی ہونی چاہیے، سماجی تنظیموں نے راجستھان کے نئے قانون کی مخالفت کی

جے پور28ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲) راجستھان میں بچپن کی شادی سے متعلق ایک نیا قانون منظور ہونے کے بعد سے اس پر تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے حکومت بچپن کی شادی کو تسلیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بل کی منظوری کے دوران اسمبلی میں بھی زبردست ہنگامہ ہواہے۔ اس کے ساتھ بچپن کی شادی کے خلاف لڑنے والی تنظیموں اور سماجی تنظیموں نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔

راجستھان میں گزشتہ ہفتے اسمبلی میں بچپن کی شادی سے متعلق ایک قانون منظور کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اپوزیشن کے علاوہ کئی تنظیموں نے بھی اسے پسماندہ قدم قرار دیا ہے۔خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق تنظیموں اور سماجی گروہوں نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راجستھان کا ریاستی شادی ترمیمی بل 2021 کہتا ہے کہ بچوں کی شادیوں سمیت ہر قسم کی شادیوں کا اندراج لازمی ہے۔ نابالغوں کے معاملے میں کہا گیا ہے کہ ان کے والدین یا سرپرست اپنی شادی کا اندراج کروائیں۔

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...