على اشرف فاطمی جدیو کے قومی جنرل سکریٹری بنائے گئے ، حبیب اللہ ہاشمی نے مبارکباد پیش کی
دربھنگہ (اردو دنیا نیوز۷۲):سابق ضلع پریشد و جنتا دل (یو) اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ ہاشمی نے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی کو جد یو میں بڑی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی ہےـ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ اس سے پارٹی کو پورے بہار میں مضبوطی ملے گی ـ انھوں نے کہا کہ فاطمی صاحب اقلیتوں ، دلتوں ، پچھڑوں میں یکساں مقبول ہیں،اسی لیے پارٹی کو بہت فائدہ ہوگاـ حبیب اللہ ہاشمی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک ایماندار اور پارٹی کے لیے وفادار اور ہمہ وقت متحرک رہنے کے والے علی اشرف فاطمی کو پارٹی میں اعلیٰ ذمہ داری سونپی ہےـ ہاشمی نے کہا کہ علی اشرف فاطمی کی قیادت میں پارٹی نہ صرف متھلانچل بلکہ سیمانچل اور بہار کے دیگر خطوں میں پارٹی فعال اور متحرک ہوگی ـ ہاشمی نے کہا کہ انھیں جنرل سکریٹری بنائے جانے سے متھلانچل کے گاوں گاوں میں خوشی کا ماحول ہے اور عوام نتیش کمار جی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایک محنتی اور ایمان دار آدمی کوپاڑٹی میں بڑی ذمے داری دی ہےـبدھ, ستمبر 29, 2021
على اشرف فاطمی جدیو کے قومی جنرل سکریٹری بنائے گئے ، حبیب اللہ ہاشمی نے مبارکباد پیش کی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
کرناٹک : مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کے الزام میں 4 افراد گرفتار ، تھانہ پر ہنگامہ
کرناٹک : مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کے الزام میں 4 افراد گرفتار ، تھانہ پر ہنگامہ
یادگیر: کرناٹک کی یادگیر پولیس نے کچھ دلتوں کو عیسائی مذہب میں داخل کرانے کی کوششوں پر چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یادگیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ویدا مورتی نے بتایا کہ پولیس نے انہیں پیر کی شام گرفتار کیا اور پھر چاروں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزمان کی شناخت جیمز، شانتراج، نیلما اور ملما کے طور پر ہوئی ہے۔نیلاہلی گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں جیمز کچھ نوجوانوں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو دلتوں کو عیسائیت میں تبدیل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ملزم کو ویڈیو میں یہ بحث کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا کہ اس کے پاس بڑے پیمانے پر مذہب تبدیلی کا سرکاری حکم ہے۔
جیمز سے ناراض ان نوجوانوں نے سوال کیا کہ جب گاؤں میں چرچ نہیں ہے تو وہ دلتوں کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے۔ اس کے جواب میں جیمز نے کہا کہ وہ گاؤں کے لوگوں کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خدا کا فضل ان پر قائم رہے۔ جب نوجوان نے جیمز سے سرکاری حکم دکھانے کا مطالبہ کیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی بات کی گئی ہے لیکن وہ سرکاری حکم نہیں دکھا سکا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا کہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے بعد نوجوان اتوار کو سید پور تھانے میں جاکر چاروں ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان جوابی شکایت درج کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو انہوں نے پیر کو تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔ عیسائی برادری کے لوگ بھی تھانے کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج شروع کر دیا اور چاروں گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مسیحی برادری کے لوگوں کے پولیس کے ساتھ تصادم میں مظاہرین نے کہا کہ ان لوگوں نے گاؤں میں کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرایا ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ممبئی میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اجازت کے بعد تیاریاں شروع
ممبئی میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اجازت کے بعد تیاریاں شروع
ممبئی 29ستمبر (یو این آئی ) جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ اور داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی میٹنگ کی اجازت ممبئی کے جوائنٹ پولس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل اور ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون راجیو جین سے مسلم عمائدین شہر اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور سربراہان نے ملاقات کے دوران کیا اور کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری پر مسلمانوں میں غصہ ہے اس لئے ممبئی میں ان کے لئے احتجاجی میٹنگ منعقدکرنے کی جازت دی جائے ساتھ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کسی شرط اور پابندی کے نکالنے کی اجازت دی جائے چونکہ اب تمام پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور اکتوبر سے عبادتگاہیں بھی کورونا اصول کے ساتھ شروع کر نےکی اجازت دی گئی ہے-اسی طرز پر جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خلافت ہاؤس تا حج کمیٹی تک نکالنے کی اجازت د ی جائے خلافت ہاؤس میں جلوس سے قبل سیرت محمد کے جلسہ کا انعقاد ہو گا اس کے بعد جلوس محمدی شایان شان مسلم اکثریتی علاقوں سے گشت کرتا ہوا حج ہاؤس پر اختتا م پذپز ہو گا چاند کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 19-20 اکتوبر کو منعقد ہو گا اس لئے جلوس کی اجازت بروقت دی جائے جلوس کمیٹی نے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں خلافت کمیٹی کے کارگزار صدر سرفراز آرزو نے بتایا کہ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس میں عاشقان رسول کی کثرت کے لئے کوشش کی جار ہی ہےکیونکہ کورونا کے بعداب تمام بازار اور عبادگاہیں تک کھل گئی ہیں ایسے میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری کثرت سے اجازت دی جانی چاہئے-
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
پنچایتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ، 34 اضلاع کے 48 بلاکس میں ووٹنگ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مولانا کلیم صدیقی کی غیر قانونی گرفتاری اور آسام میں سرکاری آتنک کے خلاف جلگاؤں میں زوردار احتجاج ، تمام دینی ، ملی ، سیاسی اور سماجی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آئی پی ایل کے آخری دو لیگ مقابلے 8 اکتوبر کو ایک ہی وقت پر کھیلے جائیں گے
لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر کو ہی دونوں میچ یو اے ای وقت کے مطابق 6 بجے سے (ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے)کھیلے جائیں گے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے منگل کو پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی، اگرچہ اس نے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن ای ایس پی این کرک انفو کو اطلاع ملی ہے کہ اس کے انعقاد کے لئے آئی پی ایل کے براڈ کاسٹر اسٹار نے صلاح دی ہے تاکہ اگلے سال یعنی 2022 میں دس ٹیموں کی شرکت والے اس مقابلے کے لئے تیاری کرسکے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی
مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی
منت نگر مسجد کی توسیع کا حضرت سجادہ نشیں کے ہاتھوں سنگ بنیادمونگیر ۲۹؍ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲)
شہر مونگیر کے محلہ منت نگر کی توسیع مسجد ومنارہ کا سنگ بنیاد خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ کے دست مبارک سے بعد نماز ظہر رکھا گیا، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر منت نگر محلہ کے باحوصلہ مسلمانوںنے مسجد کی تعمیر وتوسیع کا فیصلہ کیاہے، اس موقعہ پر جامعہ رحمانی سے جناب الحاج حافظ محمد امتیاز صاحب رحمانی ، مولانا محمد اسلم صاحب رحمانی ،امام مسجد حافظ محمد اکرام الحق صاحب مسجد کے صدر، سکریٹری ،اور اراکین شہر کے معززین موجود تھے۔
حضرت سجادہ نشیںمحترم نے اس موقعہ پر خطاب فرماتے ہوئے فرمایا کہ مسجدیں خدا کاگھر ہیں، اس کی تعمیر وتوسیع میں حصہ لینا ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے، جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا وہ مسجد کی تعمیرمیں حصہ لے گا، یاد رکھئے: مسجدیں ایمان کی نشان اور علامتیںہیں، وہ مرکز ایمان ہیں، ایک مؤمن ہر معاملہ میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد کی فکر ایمان کی علامت ہے، اس لیے ہر مومن کو اپنے دل میں مسجد کی فکر رکھنی چاہئے، مسجد گھر سے بہتر اور بلند ہونی چاہئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے مسجد کی فکر ہوئی، پھر اپنے گھر کی، اسی طرح ہمیں بھی مسجد کو مقدم رکھنا چاہئے۔حضرت مدظلہ نے اس موقعہ پر کہا کہ مسجد کی تعمیر وتوسیع بڑا نیک کام ہے، اس میں حصہ لینا ہر مسلمان کا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے، حدیث میں مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لیے اللہ نے جنت میں گھر تعمیر کرنے کی خوشخبری دی ہے، تعمیرمیں حصہ لینے کامطلب روپئے پیسے دینا نہیں ہے، بلکہ جس کے پاس جیسی صلاحیت ہے، اس کے مطابق حصہ لینا ہے، اگر کوئی ایک اینٹ جوڑنے میںہی تعاون کرتا ہے، تو وہ بھی اس وعدہ کا حقدار ہوگا، انہوںنے کہا کہ ہماری یہ سونچ بہت افسوسناک ہے کہ ہم اپنے گھروں کی تعمیر کی فکر تو کرتے ہیں، مگر خدا کے گھر کی تعمیر کی فکر نہیںکرتے، جب کہ یہ مرکز دین اور شعائراللہ ہے۔
سنگ بنیاد کے موقعہ پرعلماء ائمہ کرام کی بڑی جماعت کے علاوہ علاقعہ کے فرزندان توحیدکی بڑی تعداد موجود تھی ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
