Powered By Blogger

منگل, اگست 10, 2021

حماس اور اسلامی جہاد نے سعودی عدالت کے فیصلہ کو غیرمنصفانہ قرار دیا

(اردو اخبار دنیا)آن لائن نیوزڈیسک
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت کی طرف سے 69 فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت میں دی گئی قید کی سزاوٗں کو غیرمنصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کے حامیوں کو قید کی سزائیں سنائے جانے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم فلسطینی اور اردنی بھائیوں کو اس طرح کی سزائیں سنانا غیرمنصفانہ اور سعودی عرب کی روایات کےخلاف ہے۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینی اور اردنی شہریوں کو قید کی سزائیں سنا بلا جواز، ظالمانہ اور غیرمنصفانہ اقدام ہے۔ سعودی عرب کی حکومت اور اس کی عدالتیں قضیہ فلسطین کی نصرت کے بجائے تحریک آزادی فلسطین کے حامیوں کو ایذادینے اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔درایں اثنا اسلامی جہاد نے سعودی عرب کی فوجی عدالت سے اردنی اور فلسطینی قیدیوں کو سزائیں سنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت سے فلسطینی تحریک آزادی کے حامیوں کو جیلوں میں ڈالنے کا فیصلہ فلسطینی قوم کی دیرینہ حقوق کی حمایت نہیں بلکہ غاصب صہیونیوں کو خوش کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔اسلامی جہاد نے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو باعزت رہا کرے اور انہیں دی گئی ظالمانہ سزائیں ختم کی جائیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی فوج داری عدالت سے 69 فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو 3 سال سے 22 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ ان قیدیوں پر فلسطینی تحریک مزاحمت اور تحریک آزادی کی حمایت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

کنساس: 1979 تقریباً 42 سال قانون کی گرفت سے بچنے والا قاتل آخر کار پکڑا گیا-

کنساس: 1979 تقریباً 42 سال قانون کی گرفت سے بچنے والا قاتل آخر کار پکڑا گیا-

kansas-woman-Colorado-cold-case-James-Herman-Dye
کولوراڈو :(اردو اخبار دنیا)امریکہ میں ایک سفاک قاتل چار دہوں تک قانون کی گرفت سے بچا رہا، تاہم کب تک،42 سال بعد وہ قانون کی گرفت میں آگیا۔امریکی میڈیا نے جرم کا ایک کیس رپورٹ کیا ہے، 1979 میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث شخص ڈی این اے ڈیٹا بیس کی مدد سے آخر کار 42 سال بعد پکڑا گیا۔
64 سالہ جیمز ہرمن ڈائی کو #امریکی #ریاست #کنساس میں گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق 1979 میں ریاست کولوراڈو میں ایک خاتون کے قتل سے ثابت ہو گیا ہے، جیمز ہرمن ڈائی کو ایولن کے ڈے نامی خاتون کے قتل پر گرفتار کیا گیا ہے، جنھیں نومبر 1979 میں اس نے #زیادتی کے بعد گلا #گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔یہ کیس کو Colorado cold case  کا نام دیا گیا تھا۔پولیس نے کئی بار کوشش کی مجرم تک پہنچنے کی لیکن ناکام رہی۔
#قتل کے وقت خاتون کی عمر 29 سال تھی، وہ ایک مقامی کالج میں رات کے اوقات میں کام کرتی تھیں، انھیں آخری بار چند طلبہ نے 26 نومبر 1979 کی رات 10 بجے کیمپس کی پارکنگ میں دیکھا تھا، لیکن گھر نہ پہنچنے پر اگلے روز ان کے شوہر نے گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔رپورٹ کے مطابق اسی دن شام ساڑھے 5 بجے خاتون کے دفتری ساتھیوں کو ان کی گاڑی ملی جس کے پچھلے حصے میں ان کی لاش پڑی تھی، خاتون کو اوور کوٹ کے بیلٹ سے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔
پولیس حکام نے واردات کی جگہ سے شواہد جمع کیے تھے لیکن ان کی بنیاد پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی، تاہم چالیس سال بعد اس کیس میں گزشتہ برس ایک پرائیویٹ جاسوس نے ڈی این اے شواہد جمع کر کے انھیں کمبائنڈ ڈی این اے انڈیکس سسٹم سے ملانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ فارنسک اہل کاروں کو مقتولہ کے کوٹ کی آستین اور ان کے ناخنوں سے ڈی این اے نمونہ حاصل ہوا تھا، آخر کار پرائیویٹ سراغ رساں کے مطالبے پر اسے ڈیٹا بیس میں چیک کیا گیا، اور اس طرح مارچ میں وہ قانون کی گرفت میں آ گیا، جس ڈیٹا بیس میں شواہد کو چیک کیا گیا وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہزاروں ڈی این اے پروفائلز چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
پرائیویٹ سراغ رساں نے اس کے بعد یہ بھی پتا چلایا کہ جیمز ڈائی (James Herman Dye64) ایک طالب علم کی حیثیت سے 1979 میں کالج میں داخل بھی ہوا تھا، 22 مارچ کو پولیس تفتیش میں جیمز نے خاتون کو پہچاننے اور قتل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے بتایا کہ ابھی تک عدالت کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

اب صرف مس کال کے ذریعہ انڈین آئیل کا نیا گیس کنکشن حاصل کیا جا سکتا

(اردو اخبار دنیا)حیدرآباد _ ملک میں پکوان گیس سربراہ کرنے والی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے گھریلو صارفین کو نیا ایل پی جی کنکشن حاصل کرنے کے لیے مس کال کی سہولت فراہم کی ہے۔ آپ نیا گیس کنکشن حاصل کرنے کے لیے 8454955555 پر مس کال کر سکتے ہیں۔جس پر آپ کا نیا کنکشن بک ہوجائے گا اور آپ اپنے قریبی ڈیلر سے رجوع ہوتے ہوئے دیگر امور کی تکمیل اور ڈپازٹ کی رقم ادا کرتے ہوئے نیا گیس کنکشن حاصل کرسکتے ہیں

مس کال کی سہولت ملک بھر میں گیس سلنڈر کی ری فلنگ بکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت انڈین آئیل کارپوریشن نے جنوری میں شروع کی تھی۔ اسی طرح بل کی ادائیگی کا نظام ، انڈین آئیل ون ایپ یا ایل پی جی ری فل کے پورٹل - https: // cx

واٹس ایپ ہیک ہو جانے کی صورت میں کیا کریں

واٹس ایپ ہیک ہو جانے کی صورت میں کیا کریں؟

(اردو اخبار دنیا)   
میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اب ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ ایپ پر رہتے ہوئے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اہم مسئلہ تو تھا ہی، اب واٹس ایپ ہیک ہونے کی اطلاعات نے اسے اور بھی سنگین کر دیا ہے۔
الرجل میگزین کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرکے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔ گویا خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت آپ یا آپ کے دوست احباب میں سے کوئی بھی ہیکنگ کا شکار ہو سکتا ہے۔

ہیکنگ سے بچنے کے طریقے

ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری  نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کونٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
اگر آپ کا اکاونٹ ہیک ہوجائے توواٹس ایپ کوsupport@whatsapp.com پر ایک میسیج بھیج کر بتائیں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔
ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو الجھایا جا سکے۔
اپنے اکاؤنٹ میں لوگ ان (log in) ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔
ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین متعدد مواقع پر واٹس ایپ سکیورٹی میں خامی کی نشاندہی کر چکے ہیں. (فوٹو: اے ایف پی)

اگر اب تک نہیں کیا تو واٹس ایپ کے ٹو سٹیپ ویریفکیشن فیچر کو آن کر لیں۔
ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کرکے ڈوئل (Dual) فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ سسپینڈ ہونے کے بعد ایپ اپنے یوزرز کو 30 دن دیتی ہے جس میں صارفین اپنی فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کر سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا

سعودی عرب : خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ۔ایک گرفتار

سعودی عرب : خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ۔ایک گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج  سے ہوئی پہچان
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی پہچان
(اردو اخبار دنیا)

 

ریاض: پولیس نے الخرج میں ایک خاتون سے چھیڑ خانی کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

الخرج کے پبلک مقام پر خاتون سے چھیڑ خانی کے واقعہ کی وڈیو وائرل تھی جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل کرلی۔

واقعہ میں تین نوجوان شریک تھے لیکن ایک ملزم خاتون کو زدوکوب کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے خاتون پر حملہ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


محمد اعظم: مثالی جدوجہد سے تعلیمی کامیابی تک

محمد اعظم: مثالی جدوجہد سے تعلیمی کامیابی تک

محمد اعظم
محمد اعظم

 (اردو اخبار دنیا)

شیخ محمد یونس : حیدر آباد

 یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جس نے زندگی جدوجہد کی علامت بن گئی،جس نے پیٹ کے لئے جدوجہد کی،جس نے تعلیم کے لئے ’جہاد‘ کیا ۔زندگی میں کبھی منفی سوچ کو غالب نہیں آنے دیا،جس نے شادیوں میں کھانا کھلانے کا کام کیا تو کبھی سڑکوں پر دیواری پوسٹر چسپاں کرنے کا کام کیا۔ محنت کی،مزدوری کی،پسینہ بہایا مگر اپنے دماغ کو ہمیشہ تعلیمی منزل پر مرکوزرکھا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ آج نہ صرف انگلش کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے بلکہ سماجی کاموں کے لئے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بھی بن چکا ہے ۔

 جی ہاں! ہم بات کررہے ہیں کریم نگر کے محمد اعظم  کی۔ بہترین مصلح اور مثالی سماجی کارکن ہیں’جن کی زندگی نشیب و فراز سے عبارت رہی ہے۔وہ دیواروں پر پوسٹرس چسپاں کرنے سے لیکر بیرے تک کا کام کرچکے ہیں اور اب وہ مقدس پیشہ تدریس سے وابستہ ہیں۔سماج کیلئے ان کی خدمات نہ صرف مثالی بلکہ قابل تقلید ہیں۔محمد اعظم نے سماجی خدمات کے ذریعہ کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی ہے۔

محمد اعظم سماجی برائیوں ' توہم پرستی کا خاتمہ' شجرکاری' نرسریز کی دیکھ بھال ' ایڈس کی روک تھام' پلس پولیوپروگرام' ماحول کا تحفظ' حق رائے کا استعمال' پلاسٹک کی روک تھام' پانی کا تحفظ' موثر صفائی انتظامات' بچوں کے اسکولس میں داخلہ کیلئے گائوں گائوں شعور بیدار کررہے ہیں۔محمد اعظم نے سماجی خدمت کیلئے خود کو وقف کردیا ہے۔’

مرکزی حکومت کی اسکیمات سے ضرورت مندوں اور مستحقین کو واقف کروانے اور اسکیمات کے ثمرات سے انہیں فائدہ پہنچانے کیلئے وہ انتھک محنت کرتے ہیں۔محمد اعظم مالدار نہیں ہیں لیکن ان کا دل جذبہ خدمت خلق سے سرشار اور لبالب ہے۔

مشکل میں گزرا تھا بچپن

محمد اعظم انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کا خاندان متحدہ ضلع کریم نگر کے سرسلہ منڈل کے چیرلا ونچا موضع میں مقیم تھا۔ان کے والدین نے تلاش معاش کیلئے شہرکریم نگر کا رخ کیا اور پدما رائو نگر میں سکونت اختیار کرلی۔

محمد اعظم کا بچپن انتہائی مشکلات اور کسمپرسی میں گزرا وہ کم عمر تھے کہ ان کے والد محمد احمد حسین گھر چھوڑ کر چلے گئے ۔

awazurdu

محمد اعظم کی جدوجہد بھری زندگی کے انعامات

محمد اعظم کے بشمول چار بھائیوں اور ایک بہن کی پرورش ماں خالدہ بیگم نے کافی محنت و مشقت سے کی۔وہ یومیہ اجرت پر کھیتوں میں کام کرتیں۔محمد اعظم کو بچپن ہی سے درد ' تکلیف' کرب کا احسا س تھا ان کے سارے خاندا ن میں ایک بھی فرد تعلیم یافتہ نہیں تھا۔تاہم انہیں پڑھنے اور آگے بڑھنے کا شوق تھا وہ زندگی میں سماج کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔

چونکہ گھر کے معاشی حالات انتہائی ابتر تھے وہ اسکولی دور میں ہی دیواروں پر اشتہار اور پوسٹرس چسپاں کرنے کے کام سے منسلک ہوگئے اور گورنمنٹ ہائی اسکول پدما رائو نگر میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔

محمد اعظم کی زندگی صبر آزما جدوجہد پر مبنی ہے۔مشکل حالات میں کبھی بھی وہ ترک تعلیم نہیں کئے۔بلکہ عزم  مصمم کے ساتھ آگے ہی بڑھتے گئے۔وہ گھر کی ذمہ داری بھی نبھاتے اور ساتھ ہی سماجی خدمت میں بھی مصروف عمل رہتے اور پڑھائی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرتے۔یہی وجہ ہے کہ محمد اعظم نے ایس ایس سی امتحانات میںامتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

سماجی کاموں میں حصہ داری

چونکہ انہیں بچپن ہی سے سماجی خدمت کا شوق تھا۔انہوں نے لیڈ انڈیا 2020 ' این سی سی اور این جی سی پروگرامس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف امور پر عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیدار کیا۔عوام کی جانب سے انہیں مثبت ردعمل حاصل ہوا جس کے نتیجہ میں ان کا سماجی خدمت کا جذبہ مزید پروان چڑھتا گیا۔

سماجی خدمت کے منشاء و مقصد کے تحت محمد اعظم نے انٹر میڈیٹ کی تعلیم کیلئے گورنمنٹ آرٹس جونیر کالج کریم نگر میں سوشیل سائنسس مضامین کا انتخاب کیا اور ایچ ای سی گروپ میں انٹر میڈیٹ میں ساری ریاست میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

awazurdu

تعلیم سے زندگی کو سنوارنے کے بعد تعلیی مہم بھی

محمد اعظم کو آندھراپردیش حکومت کی جانب سے نمایاں تعلیمی مظاہرہ پر پرتیبھا پرسکار ایوارڈ عطا کیا گیا۔انہیں ڈگری کی تعلیم کیلئے سالانہ 20 ہزا رروپے تین برس تک عطاکئے گئے۔

جدوجہد سے بھری زندگی 

محمد اعظم نے گھر کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اخراجات اور غریبوں کی مدد کیلئے کبھی بھی محنت سے جی نہیں چرایا۔وہ انٹر میڈیٹ اور ڈگری کی تعلیم کے دوران تقاریب میں کھانا کھلانےکاکام بھی انجام دیا۔ فی تقریب کیلئے انہیں 250 روپے حاصل ہوتے۔اس رقم سے وہ اپنی اور مستحقین کی ضروریات کو پورا کرتے۔ایم اے انگریزی میں داخلہ کے بعد وہ طلبہ کو ٹیوشن پڑھانے لگے ۔

این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر ایس منوہر چاری کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں محمد اعظم نے این ایس ایس پروگرام میں حصہ لیا اور سماجی ترقی کیلئے مختلف پروگرامس میں سرگرمی کے ساتھ شریک ہوئے اور عوام میں شعور بیدار کیا۔انہوں نے ایس آر آر ڈگری و پی جی کالج میں این ایس ایس والینٹر کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وہ ریڈ ربن کلب اور ریڈ کراس سوسائٹی کے بھی سرگرم رکن رہے۔انہوں نے آندھراپردیش میں سال 2009 میں سیلاب متاثرین کیلئے عطیات اکٹھا کئے اور ضرورت مند طلبہ میں ایک ہزار نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں لائی۔

علاوہ ازیں آفات سماوی کے وقت مختلف ریاستوں جیسے مہاراشٹرا ' کرناٹک' گجرات' دہلی' میگھالیہ اور پنجاب میں راحتی کاموں میں حصہ لیا ۔ محمد اعظم کاکتیہ یونیورسٹی میںایم اے انگریزی کی تعلیم کے دوران بھی این ایس ایس سے وابستہ رہے اور ضرورت مندوں کیلئے متعدد مرتبہ خون کا عطیہ بھی دیا۔

awazurdu

تعلیمی بیداری کی مہم میں مصروف محمد اعظم

حکومت ہند نے ایوارڈ سے نوازا

این ایس ایس والینٹر کی حیثیت سے بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند کی جانب سے وزرات اسپورٹس و امور نوجوانان کے ذریعہ انہیں اندراگاندھی این ایس ایس نیشنل بیسٹ والینٹر پرسکار کیلئے نامزد کیا گیا۔نئی دہلی میں راشٹرپٹی بھون میں منعقدہ تقریب میں 19 نومبر 2013 کو صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے محمد اعظم کو ایوارڈ عطا کیا جوکہ سرٹیفکیٹ ' میڈل اور 15 ہزار روپے پر مشتمل تھا۔

اس کے علاوہ انہیں امبیڈکر نیشنل ایوارڈ ' مولانا آزاد نیشنل ایوارڈ' راشٹریہ گورو سمان ایوارڈ' اسٹیٹ بیسٹ این ایس ایس والینٹر ایوارڈ و دیگر بھی حاصل ہوئے ہیں۔

محمد اعظم شخصیت سازی کے ساتھ سماج کی ترقی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھے اور ترقی کے منازل طئے کئے۔تعلیم کے فروغ کے علاوہ وہ طلبہ کو اسکل ڈیولپمنٹ ' اسپوکن انگلش'اخلاق' اقدار'شخصیت سازی و دیگر امور کی تربیت فراہم کررہے ہیں۔

تعلیمی مشن 

وہ ہر اتوار کو کوئی بھی اقامتی اسکول یا جونیر کالج کا دورہ کرتے ہیں اور طلبہ کو مذکورہ بالا امور کی مفت تربیت فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے ضلع کریم نگر کے دومواضعات چنتہ کنٹہ اور ریکورتی کو اپنایا ہے ۔یہ دونوں مواضعات میں محمد اعظم ' مرکزی حکومت کی مختلف اسکیمات جیسے میک ان انڈیا' ڈیجیٹل انڈیا' بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو' جن شکتی ابھیان' پوشن ابھیان' فٹ انڈیاوغیرہ کی تشہیر کرتے ہیں اور مستحق اور غریب عوام کو مذکورہ بالا اسکیمات سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔

awazurdu

محمد اعظم نے ہر سطح پر ہر مسئلہ کے لئے بیداری پیدا کرنے کا عزم کیا ہے 

علاوہ ازیں ریاستی حکومت کے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت بھی وہ بڑے پیمانے پر شجر کاری اور ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات روبہ عمل لارہے ہیں۔ محمد اعظم نے ابتدائی تا اعلیٰ تعلیم سرکاری اداروں میں حاصل کی۔معاشی مسائل کی وجہ سے ان کے تینوں بھائی تعلیم حاصل نہ کرسکے۔

محمد اعظم کا مقصد یہی ہے کہ سماج کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو۔وہ اقامتی اسکولس میں بچوں کے داخلہ کیلئے شدت کے ساتھ مہم چلاتے ہیں۔محمد اعظم کی رہنمائی میں آج ان کی بھانجی ثناء کوثر ایم کام کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔محمد اعظم نے بی ایڈ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اے پی سیٹ بھی کامیاب کیا ہے۔

وہ کاکتیہ یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں اور ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ منڈل میں واقع ایک خانگی انجینئرنگ کالج میں انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آواز دی وائس کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے محمد اعظم نے کہا کہ بچپن ہی سے ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک بہترین معلم' مصلح اور سماجی کارکن بنیں اور ان کا یہ مقصد پورا ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ قومی یوتھ ایوارڈ سرٹیفکیٹ اور 50 ہزار روپے پر مشتمل ہے۔اس سلسلہ میں محمد اعظم نے بتایا کہ وہ ایوارڈ کی تقریباً25فیصد رقم غریب اور ضرورت مند بچوں میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم کیلئے صرف کریں گے۔

محمد اعظم نے کہا کہ دنیا کافی بڑی ہے ۔طلبہ سخت محنت سے تعلیم حاصل کریں اور ترقی کے منازل طئے کریں۔ناکامی پر ہرگز مایوسی کا شکار نہ ہوں۔خودکشی جیسا بزدلانہ اقدام ہرگز نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے منصوبہ بندی کی جائے ۔

awazurdu

محمد اعظم سماجی کاموں کے لئے انا ہزارے کو اپنا آئیڈل مانتے ہیں

مقصد کا تعین کیا جائے اور پھر منزل مقصود کے حصول کیلئے کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف سرکاری ملازمتوں کے حصول پر تکیہ نہ کریں بلکہ خانگی شعبہ جات میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

محمد اعظم نے کہا کہ دنیا میں تمام شعبہ جات میں ماہرین کی کافی مانگ ہے لہذا طلبہ خود میں مہارت پیدا کریں۔انہوں نے اساتذہ کے احترام کو کامیابی کی کلید قرار دیا اور کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں وہ ان کے استاد جناب سید معین احمد کی مرہون منت ہے۔ محمد اعظم کو 12اگسٹ 2021کو عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر نئی دہلی کے وگنان بھون میں منعقد شدنی سرکاری تقریب میں قومی یوتھ ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ 


آج کی اہم خبریں

*آج کی اہم خبریں* 
 *ABD News* 
 *10/ 08/ 2021*(اردو اخبار دنیا)
*سیلاب سے یوپی کے 357 گاؤں متاثر، وزیر اعلی کا اٹاوہ اور اوریہ کا فضائی دورہ*
واضح ہوکہ مہاراشٹر اور راجستھان کے بعد اب اترپردیش میں بھی بارش اور سیلاب کا اثر نظر آنے لگا ہے۔  ریاست کے 21 اضلاع کے 357 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔  جس میں ہمیر پور ، جالون اور بندیل کھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بدایوں، غازی پور اور بلیا میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے، جبکہ وارانسی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب ہے۔  وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔وہیں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو اٹاوہ اور اوریہ کا فضائی جائزہ لیا.
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*جنتر منترپر اشتعال انگیزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے،جمعیۃ علماء ہندکے وفد نے جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی سے ملاقات کی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابقدہلی:ملک کی راجدھانی دہلی کے قلب میں واقع جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف کھلے عام اشتعال انگیزی کی گئی ، یہ بھارت بچائو ابھیان ریلی کے مظاہرین کے ایک گروہ نے انجام دیا ، جب اس کا ویڈیو منظر عام پر آیا تو ملک میں بے چینی پھیل گئی ۔اس سلسلے میں کل جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند امت شاہ اور دہلی پولس کمشنر کو خط ارسال کیا ہے ۔ اس خط کی ایک کاپی جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے جنتر منتر پر واقع پولس کیمپ میں پہنچ کر نئی دہلی رینج کے جوائنٹ کمشنر شری جسپال سنگھ اور ڈی سی پی شری دیپک یادو سے ملاقات کرے بھی سونپا۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔ اس سے ملک کے امن پسند افراد اور مسلم اقلیت کو سخت تکلیف پہنچی ہے ، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان پر دو فرقوں کے مابین نفرت پھیلانے والے دفعات لگائے جائیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ہنگامے کے دوران بل منظور ، دونوں ایوانوں کی کارکردگی منگل تک ملتوی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یہ پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کا آخری ہفتہ ہے۔ یہ سیشن 13 اگست کو ختم ہو گا ، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے اب تک کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ بن رہی ہے۔ پیگاسس اسکینڈل اور زرعی قوانین کے معاملے پر اپوزیشن نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور اس کے خلاف احتجاج کی وجہ سے دونوں ایوانوں کا کام نہیں ہو رہا ہے۔ پیر کو بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے باعث بار بار ملتوی ہونے کے بعد منگل کی صبح تک ملتوی کرنا پڑی۔پیر کو لیمٹیڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ (ترمیم) بل 2021 ، ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی (ترمیم) اور آئین (ایس ٹی) آرڈر (ترمیمی) بل کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔ راجیہ سبھا نے سینٹرل یونیورسٹی (ترمیمی) بل اور ٹیکسیشن (ترمیمی) بل کو اپوزیشن کے ہنگامے اور واک آؤٹ کے درمیان منظور کیا۔ بعد ازاں لوک سبھا کی طرح ایوان بالا کی کارروائی بھی منگل کی صبح تک ملتوی کر دی گئی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*کووڈ کیسز کم ہوئے لیکن 10 فیصد سے زیادہ مثبت والے 45 اضلاع اب بھی تشویش کا باعث ہیں*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر بھلے ہی کم ہوا ہے لیکن کووڈ کے نئے کیسز کی تعداد میں اتنی کمی نہیں آئی جتنی توقع کی جارہی تھی پیر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35،499 کیس رپورٹ ہوئے ہیں  اس کے باوجود 45 اضلاع اب بھی وزارت صحت کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں جن میں 2 اگست سے8 اگست کے درمیان 10 فیصد یا اس سے زیادہ کی مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے ان ریاستوں میں کیرالہ اور منی پور کے 10 اضلاع شامل ہیں اس کے علاوہ 39 اضلاع میں 5 سے 10 فیصد کے درمیان مثبت شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے ملک کے 45 اضلاع (2 اگست سے 8 اگست تک کے اعداد و شمار) میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کی مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے اس میں اروناچل پردیش کے 5 اضلاع اور ہماچل پردیش پڈوچیری اور مغربی بنگال میں 1۔1کیرالہ اور منی پور کے 10۔10میگھالیہ کے 3 اضلاع میزورم کے 6 اضلاع ناگالینڈ کے 4 اور راجستھان اور سکم کے 2-2 اضلاع شامل ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ایمیزون فلپ کارٹ کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں سی سی آئی تحقیقات میں مداخلت سے انکار*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سپریم کورٹ نے آن لائن شاپنگ کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف تفتیشی معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے دونوں کمپنیوں کو تفتیش میں شامل ہونے کا وقت چار ہفتوں تک بڑھا دیا مسابقتی کمیشن مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کی تحقیقات کر رہا ہے سپریم کورٹ نے ان کمپنیوں کو تحقیقات میں تعاون کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ ہم فی الحال ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کریں گے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے در حقیقت ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کمپنی نے کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا کی تحقیقات پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*نیرج چوپڑا کے پرانے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم پر کیا حملہ- 'فون کال کا ویڈیو بہت ہوا...'*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کو طلائی تمغہ دلانے والے نیرج چوپڑا کے کچھ پرانے ٹویٹس پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ کھلاڑیوں کو مبارکباد کے ساتھ ان کا حق بھی ملنا چاہیے، نہ کہ کھیلوں کے بجٹ کو کم کرنا۔  فون کال کا ویڈیو بہت ہوا، اب انعام کی رقم بھی دیں!  راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نیرج چوپڑا کے پرانے ٹویٹس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔  انہوں نے لکھا ہے کہ اور آپنے جو کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اُسے پورا کریں تاکہ ہم اپنی توجہ ان چیزوں سے ہٹا سکیں اور اپنی پوری توجہ آئندہ اولمپک گیمز پر مرکوز کریں اور اپنے ملک اور ریاست کی رونق بڑھائیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ویکسین لگانے کے لیے لوگوں کو مجبور کرنے پر پابندی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق لوگوں کو ویکسین لگانے اور ٹرائل ڈیٹا کو پبلک کرنے پر مجبور کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔  تاہم ، سپریم کورٹ نے ویکسین لگانے پر مجبور کرنے پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا۔  عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ویکسین کے لیے مجبور کرنے کے معاملے میں وہ فی الحال احکامات جاری نہیں کر سکتی۔  عدالت کو دوسری طرف سننا پڑے گا۔  درخواست گزار نے کہا کہ کئی خدمات میں ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔  اسے بند ہونا چاہیے۔  کیونکہ ویکسین لینا رضاکارانہ ہے ، لازمی نہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*راکیش ٹکیت کا اعلان:5 ستمبر کو مظفر نگر مہا پنچایت میں بنائی جائے گی آر پار کی حکمت عملی* 
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق  بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ 5 ستمبر کو اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہونے والی کسان مہا پنچایت میں آر پار کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔  کسان رہنما نے مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ یہ زرعی قوانین کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کے خلاف ہیں۔  ٹکیت نے کہا کہ یہ زرعی قوانین کسانوں کو برباد کرنے کے لیے بغیر کہے ملک کے کسانوں پر نافذ کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کسان پہلے قرض میں ڈوبیگا ، پھر آہستہ آہستہ سرمایہ دار کسانوں سے ان کی زمین چھیننے کا کام کریں گے۔  ملک کے عوام کسان تحریک کے ساتھ نہیں نظریاتی انقلاب میں شامل ہو رہے ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*گیس سلنڈر پائپ میں رساو کے باعث لگی آگ، تین معصوم بچیاں جھلس کر جاں بحق*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا تھانہ علاقے کے تحت نگر پنچایت ماہل کے امام گڑھ علاقے میں اتوار کی رات ایک شخص کے گھر میں گیس سلنڈر پائپ میں رساو کے باعث آگ لگ گئی۔  لڑکیوں کی چیخیں سن کر موقع پر پہنچنے والے لوگوں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔  اس حادثے میں تین معصوم بچیوں کی آگ میں جھلس کر موت ہوگئی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*عمر گوتم تبدیلی مذہب معاملہ میں نئی گرفتاری،یو پی اے ٹی ایس مسلمانوں کو بے جا گرفتار کررہی ہے، جمعیۃ علماء قانونی امدادفراہم کرے گی: گلزار اعظمی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق تبدیل مذہب معاملے میں گذشتہ اتوار کی شب اتر پردیش اے ٹی ایس نے مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل کے مقام پوسد سے ڈاکٹر فراز شاہ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ حسب معمول اپنے دواخانے میں مریضوں کا علاج کررہے تھے، دو گاڑیوں میں اے ٹی ایس کے افسران پوسد پہنچے اور ڈاکٹر فراز شاہ کو گرفتار کرکے لکھنو لیکر چلے گئے ، ڈاکٹر فراز کو گرفتار کرنے سے قبل اے ٹی ایس کے افسران نے ڈاکٹر فراز کے گھر والوں کو مطلع نہیں کیا ، ڈاکٹر فراز کے اہل خانہ نے جب مقامی پولس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرائی تو انہیں تحریری جواب ملاکہ لکھنئو کی خصوصی عدالت نے ملزم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے اس لیئے لکھنئو اے ٹی ایس ٹیم اسے اپنے ساتھ لیکر گئی ہے اور لکھنئو پہنچتے ہی ڈاکٹر فراز کو عدالت میں حاضر کردیا جائے گا نیز ڈاکٹر فراز کو عمر گوتم تبدیل مذہب معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ دوان تفتیش ڈاکٹر فراز کے بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا سراغ ملا ہے۔ڈاکٹر فراز شاہ کی گرفتاری کے بعد اس کی والدہ نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی )قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کے نام قانونی امداد کی درخواست ارسال کی ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی کے جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف لگائے گئے اشتعال انگیز نعرے، وائرل ویڈیو پر ایف آئی آر درج*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر علاقے میں مبینہ طور پر ایک ’مارچ‘ میں فرقہ وارانہ نعرے لگائے گئے۔ اس ’مارچ‘ کی ویڈیو مبینہ طور پر اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مارچ اس کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس مارچ کا اہتمام سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے نے کیا تھا۔ ویسے اپادھیائے کا کہنا ہے کہ انہیں ویڈیو کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ صرف پانچ یا چھ لوگ نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نعرے نہیں لگانے چاہیے تھے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلمانوں کو ’رام،رام‘ کہنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ دہلی کے ایک اہم علاقے جنتر منتر میں منعقدہ اس مظاہرے میں کچھ ارکان نعرے لگا رہے تھے،’ ہندوستان میں رہنا ہوگا ، جئے شری رام کہنا ہوگا‘۔ یہ جگہ ملک کی پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری دفاتر سے صرف چند کلومیٹر دور ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کیا ہے اور ویڈیو میں دکھائے گئے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*پی ایم کسان اسکیم:9.75 کروڑ سے زائدکسانوں کے کھاتوں میں پی ایم مودی نے ٹرانسفر کیے19,500کروڑ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پردھان منتری کسان سمن ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے 2000 روپئے کی قسط 9.75 کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کو منتقل کی۔ ان کسانوں کے کھاتوں میں 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پروگرام میں رقم کو ایک کلک کے ذریعے براہ راست مستحقین کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم نے کل قومی خوردنی تیل مشن کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کل 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم 9.75 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم چھوٹے کسانوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔ 15 اگست آ رہا ہے۔ ہم آزادی کے 75 سال منانے والے ہیں۔ اگلے 25 سالوں میں ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کہاں لے جانا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دھنباد میں جج کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بند لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ درج کرے*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک جج کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بند لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ درج کرے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ وہ اس معاملے کو فی الحال زیر التوا رکھیں گے، جب ضرورت پڑے گی معاملے کو سماعت کریںگے۔ دھنباد میں جج کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ازخود کارروائی میں سماعت ہوئی۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔اس نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو دھنباد کے جج اتم آنند کی موت کے ازخود نوٹس کیس میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی عدلیہ کی بالکل مدد نہیں کر رہی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*یوپی اسمبلی انتخابات 2022:ستیش چندر مشرا کا بڑا اعلان- بی ایس پی نہیں کرے گی اتحاد، اکیلے لڑے گی الیکشن*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یوپی میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات  میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسی ضمن میں پیر کو برہمن کانفرنس میں شامل ہونے امروہہ پہنچے بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اکیلے 2022 میں الیکشن لڑے گی۔ اس دوران بی ایس پی جنرل سکریٹری نے سماجوای پارٹی اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ ستیش چندر مشرا نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے برہمن کو نظر انداز کیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی میں بے گھر غریبوں کو نائٹ شیلٹرز میں کھانا ملے گا ، کیجریوال حکومت نے شروع کی چیف منسٹر نیوٹریشن اسکیم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی میں رہنے والے بے گھر غریب لوگوں کو اب تمام نائٹ شیلٹروں میں ہمیشہ دو وقت کا کھانا ملے گا ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے تمام نائٹ شیلٹروں میں وزیر اعلی کھانا یوجنا شروع کی ہے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ووٹ نہیں ہونے کی وجہ سے نائٹ شیلٹرز میں رہنے والے لوگ کسی پارٹی کے ووٹ بینک نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک ملک بھر کی حکومتوں نے ان لوگوں پر توجہ نہیں دی ۔ ہماری حکومت کے قیام سے پہلے ہر سال دہلی حکومت کو نائٹ شیلٹروں میں بد انتظامی پر دہلی ہائی کورٹ  ڈانٹتی رہی تھی ۔ آج ہماری حکومت نے نائٹ شیلٹروں کی حالت بہت اچھی کر دی ہے اور اب لوگ کہتے ہیں کہ دہلی حکومت نے غریبوں کے لیے کچھ کیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*مدھیہ پردیش:کانگریس نے کمل ناتھ کی قیادت میں کیا اسمبلی کا گھیراؤ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی مانسون اجلاس کا پہلا دن ہنگاموں کی نذر ہوگیا ۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس قدر تیکھی بحث ہوئی کہ مرحوم ممبران اسمبلی کو ہنگاموں کے بیچ ہی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس نے حکومت پر عوامی مسائل سے چشم پوشی ، آدیواسیوں پر مظالم اور نو اگست کو یوم آدیواسی کے موقع سرکاری تعطیل کا اعلان نہیں کئے جانے کو لیکر جہاں اسمبلی کا گھیراؤ کیا تو وہیں حکومت نے کانگریس پر آدیواسیوں کو گمراہ کرنے اور خود کو آدیواسیوں کا سب سے بڑا ہمدرد بتایا۔مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس صرف چار روز کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس نو اگست کو شروع ہوا ہے اور بارہ اگست کو ختم ہو جائے گا۔ چار روزہ اسمبلی اجلاس میں گیارہ سو چوراسی سوال ممبران اسمبلی کی  جانب سے لگائے گئے ہیں ۔ اسمبلی اجلاس کے دن میں توسیع کو لیکر کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا ، مگر اسپیکر کی جانب سےاجلاس کے دن میں توسیع نہیں کی گئی ۔ اسمبلی اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے آثار پہلے سے ہی تھے ۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لئے ہو رہا ہے سمندری شاہراہوں کا غلط استعمال: یو این ایس سی کی میٹنگ میں بولے وزیر اعظم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق  وزیر اعظم نریندر مودی  کی صدارت میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن  بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اینٹنی بلنکن اس میٹنگ سے ورچوئل جڑے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ’سمندری تحفظ کی توسیع: بین الاقوامی تعاون کا معاملہ‘ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کر رہے ہیں۔میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’سمندر ہماری مشترکہ وراثت ہیں اور سمندری راستے بین الاقوامی تجارت کی لائف لائن ہیں۔ یہ مہا ساگر ہمارے سیارے کا مستقبل کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہماری یہ مشترکہ وراثت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ دہشت کو بڑھاوا دینے کے لئے سمندری شاہراہوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں سمندری تحفظ کو لے کر ایک جامع فریم ورک تیار ہو۔ یہ فریم ورک ساگر  پر مبنی ہو۔ یہ نظریہ محفوظ اور مستحکم سمندری شاہراہ یقینی کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ ہمیں سمندری تجارت کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ہماری خوشحالی سمندری تجارت پر منحصر کرتی ہے، اس میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ ہمارے مستقبل کے لئے چیلنجز کھڑی کرسکتی ہے۔
https://www.facebook.com/ABD-News-207733003414201/

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...