Powered By Blogger

پیر, جنوری 24, 2022

دہلی میں 71 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ 1950 کے بعد جنوری میں سب سے زیادہ بارش

دہلی میں 71 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ 1950 کے بعد جنوری میں سب سے زیادہ بارشنئی دہلی : ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس سال جنوری میں دہلی میں ہفتہ کی دیر رات ہونے والی بارش کے بعد کل 88.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 1950 کے بعد اس مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اتوار کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہاکہ یہ 1950-2022 کے دوران جنوری کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہے۔یکے بعد دیگرے دو مغربی ہوا کے دباؤ کے اثر کی وجہ سے دہلی میں 10 جنوری تک 63 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل دارالحکومت میں 1989 میں 79.7 ملی میٹر اور 1953 میں 73.7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ بارش کی وجہ سے قومی راجدھانی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاتھا، جو اس موسم کے لیے معمول سے سات ڈگری کم تھا۔جنوری کے دوسرے ہفتے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور معمول کے قریب رہا۔اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر نے کہا کہ 9 جنوری سے 19 جنوری کے درمیان بنیادی طور پر ابر آلود موسم اور بارش کی وجہ سے کافی دیر تک دھوپ نہیں نکلی۔انہوں نے کہا کہ 7 جنوری سے 9 جنوری کے درمیان ہونے والی بارشوں سے ہوا میں نمی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کم درجہ حرارت کے درمیان دھند چھائی رہی۔ دھند کی وجہ سے 16 جنوری تک قومی دارالحکومت کے بڑے حصوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار رہی۔16 جنوری کے بعد سے ایک مغربی دباؤ کے اثر کی وجہ سے دن کا درجہ حرارت پھر گر گیا۔واضح ہو کہ ابر آلود آسمان اور بارش کی وجہ سے سورج کی کرن زمین تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس سے دن کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...