Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 22, 2022

ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرغوب اثر فاطمی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ

ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرغوب اثر فاطمی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ، نیاز نذر فاطمی کی کتاب "انبساط(شعری مجموعہ) اور ڈاکٹر نصر عالم نصر کی کتاب غم آبدار(شعری مجموعہ) کی  رسم اجراء ، 
اردو دنیا نیوز٧٢
پٹنہ پھلواری شریف 22/ستمبر 2022 ( پریس ریلیز) صوبہ بہار کی سرزمین گیا سے  تعلق رکھنے مشہور ومعروف شاعر مرغوب اثر فاطمی (سابق ڈی ایس پی ضلع کیمور ) کے اعزاز میں محفل مشاعرہ اور نیاز نذر فاطمی کی کتاب انبساط (شعری مجموعہ ) اور مشہور شاعر نصر عالم نصر کی کتاب غم آبدار (شعری مجموعہ) کا  ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مدرسہ ضیاء العلوم البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں عمل میں آئی۔اس تقریب کا اہتمام  محمد ضیاء العظیم (ٹرسٹی  ضیائے حق فاؤنڈیشن ) اور ان کی ٹیم نے کیا، واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن وہ تنظیم ہے جو سماجی، فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہے، اس کے زیر اہتمام شہر پٹنہ پھلواری شریف میں ایک ادارہ مدرسہ ضیاء العلوم کے نام سے چل رہا ہے، جہاں بچے بچیاں اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔
اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نصر عالم نصر نے انجام دی، صدارت مشہور ومعروف شاعر جناب نیاز نظر فاطمی کی تھی، 
پروگرام کی شروعات میں مرغوب اثر فاطمی کو ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے اعزاز کے طور پر شال پیش کیا ، پھر کتاب  رونمائی کی رسم ادا کی گئی، کتاب انبساط (شعری مجموعہ) یہ نیاز نذر فاطمی کی دوسری شعری مجموعہ ہے جو 2022 میں شائع ہوئی ہے، جبکہ اس سے قبل ایک شعری مجموعہ ممکنات کے نام سے 2018 میں شائع ہو چکی ہے،اس کے بعد ایک خوبصورت اور شاندار مشاعرہ ہوا، مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر نصر عالم نصر نے کی، جبکہ صدارت کا فریضہ نیاز نذر فاطمی نے انجام دیا، 
مشاعرہ میں پیش کئے گئے شعراء کے کلام پیش خدمت ہے، 

نیاز نذر فاطمی 
خدائی عشق والوں کو بڑا انعام دیتی ہے 
سبزہء صبح دیتی ہے، گلابی شام دیتی ہے، 
مرغوب اثر فاطمی 
آفاق سے کشادہ ہے کوزہ دماغ کا 
یہ آسماں کیا ہے، کرشمہ دماغ کا 
سلیم شوق پورنوی 
حسد کی آگ ہے ہر سو جلن زیادہ ہے 
اسی لئے تو یہاں پر گھٹن زیادہ ہے 
سلطان احمد ساحل
مانا کہ میری بات بہت تلخ لگی ہے
جو بات حقیقت تھی وہی میں نے کہی ہے
ڈاکٹر نصر عالم نصر
صبر کرنے کا یہ مطلب نہیں کمزور ہیں ہم
ہاتھ باقی ہے ابھی تیغ اٹھانے والا،
محمد ضیاء العظیم 
سسکیوں کے لمحوں میں قہقہے لگاتا ہوں 
قہقہے لگا کے ہی اپنا دل جلاتا ہوں ،
آخر میں مہمان خصوصی مرغوب اثر فاطمی صاحب نے پروگرام کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میں ضیائے حق فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے بخوبی واقف ہوں، یہ تنظیم اپنے محاذ پر بھر پور کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے، آج مجھے یہاں بہت خوشی محسوس ہورہی، یہ محفل میری زندگی کے یادگار کا حسین لمحہ ہوگا، آپ سب کی اس بے لوث محبت کو میں تا عمر یاد رکھوں گا، ضیائے حق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی  محمد ضیاء العظیم نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا، پھر صدر محترم نیاز نذر فاطمی کی اجازت سے محفل کے اختتام کا اعلان ہوا،اس پروگرام میں مدرسہ ضیاء العلوم کے طلبہ سمیت پھلواری شریف کی معزز شخصیات شامل رہے ، خصوصاً تنویر ملک، اسفر، قاروق اعظم، وغیرہ 
اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی طور پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن واسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج (متھلا یونیورسٹی) ڈاکٹر صالحہ صدیقی کا نام مذکور ہے، جبکہ عمومی طور پر فاطمہ خان، زیب النساء، شمیمہ بانو، فقیھہ روشن، قاری ابوالحسن، مفتی نورالعظیم، حافظ ثناء العظیم کا نام مذکور ہے.

اٹاوہ: شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے 6 افراد ہلاک

اٹاوہ: شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے 6 افراد ہلاک

اردو دنیا نیوز٧٢

اٹاوہ: اترپردیش کے اٹاوہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں شدید بارش کے درمیان کل دیر رات مکان اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار معصوم بچوں جبکہ دیگر واقعہ میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔اٹاوہ کے ضلع مجسٹریٹ اونیش رائے نے جمعرات کی صبح ان دو واقعات میں 06 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ کے سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت چندر پورہ گاں میں کلرات تقریبا ایک بجے کچے کے مکان کی دیوار گرنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 06 افراد ملبے تلے دب گئےجب تک گاں والوں نے انہیں بچانے کی کوشش کرتے اس سے پہلیچار معصوم بچوں تین بھائی اور ایک بہن کی دردناک موت ہوگئی ۔ بچوں کی دادی اور ایک اور معصوم شدید طور پر زخمی ہے۔ دونوںکو علاج کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر کے ڈاکٹر بھیم را امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے۔مرنے والوں میں شنکو (10 سال)، ابھی (8 سال)، سونو (7 سال) اور آرتی (5 سال) شامل ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے بچوں میں 75 سالہ محترمہ شاردا دیوی اور 4 سالہ رشبھ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی چار بہن بھائیوں کے والدین تین سال قبل تپ دق سے فوت ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد اونیش اور ماں پوجا کی موت کے بعد پورا گھر بے سہارا ہو گیا تھا

دوسرا واقعہ اٹاوہ کے اکدل تھانہ علاقے کے تحت کرپال پورہ گاں کے قریب پیش آیا جہاں بھاٹیہ پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے کی المناک موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رامسانیہی (65 سال) اور اس کی بیوی ریشما (63 سال)، بھاٹیہ پیٹرول پمپ کی دیوار کے کنارے سو رہے تھے۔ پھر رات گئے دیوار گرنے کے بعد دونوں ملبے کے نیچے دب گئے۔ جب تک انہیں باہر نکالا گیا، دونوں کی موت ہوچکی تھی۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔۔






اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...