Urduduniyanews72
مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ
محکمہ تعلیم حکومت بہار نے کوچنگ انسٹی چیوٹ کے ضوابط میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، اور کوچنگ انسٹی چیوٹ پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان کے مطابق کوئی بھی کوچنگ سرکاری تعلیمی اداروں خواہ وہ اسکول ہو یا کالج کے اساتذہ سے اپنے یہاں تدریسی کام نہیں لے سکتا، کوچنگ کی فیس میں من مانی نہیں چلے گی، ڈی ایم اس پر نہ صرف نگاہ رکھیں گے بلکہ حسب ضرورت اس میں کٹوتی بھی کر سکتے ہیں، منظوری کے لیے ضروری ہوگا کہ ہر درجہ کا کار پیٹ ایریا 300اسکوائر فٹ ہو، تعلیمی اوقات بھی وہ رکھنے ہوں گے جو سرکاری تعلیمی اداروں کا تدریسی اوقات نہ ہو، تاکہ طلبہ سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت لگا سکیں گے، کوچنگ میں وہاں کی سہولیات کو مد نظر رکھ کر طلبہ کی تعداد مقرر کی جائے گی اور جب ضرورت ہوگی ضلع مجسٹریٹ کو اس میں کسی بھی تبدیلی کا حق ہوگا اور وہ طلبہ کی فلاح کو سامنے رکھ کر کوئی بھی حکم دے سکتے ہیں، ڈی ایم کے حکم کی خلاف ورزی پر کوچنگ کا رجسٹریشن ختم کیا جا سکے گا۔ یہ ابھی ایک ڈرافٹ ہے اور اس پر عام لوگوں کو سات دنوں کے اندر رائے دینے کو کہا گیا ہے۔ محکمۂ تعلیم نے اسے ویب سائٹ پر لوڈ کردیا ہے۔directors.edu@gmail.comپر اپنی رائے بھی سکتے ہیں۔