Powered By Blogger

ہفتہ, مئی 14, 2022

حج کیمپ 2022 کی تیاریوںکا وزیرداخلہ محمود علی نے جائزہ لیا

حج کیمپ 2022 کی تیاریوںکا وزیرداخلہ محمود علی نے جائزہ لیازیر تعمیر کامپلکس کی عنقریب تکمیل، سیلر سے پانی کی نکاسی کی ہدایت، حج کمیٹی اور وقف بورڈ کے صدور نشین کے ساتھ معائنہ
حیدرآباد۔14۔ مئی (اردو دنیا نیوز۷۲) تلنگانہ حکومت حج کیمپ 2022 ء کے انعقاد کی تیاریاں شروع کرچکی ہیں اور حیدرآباد سے روانہ ہونے والے عازمین حج کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج حج ہاؤز کا دورہ کرتے ہوئے حج کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور حج ہاؤز سے متصل کامپلکس کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کے جلد آغاز کی ہدایت دی۔ صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ مسیح اللہ خاں اور صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم کے علاوہ وقف بورڈ اور حج کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ وزیر داخلہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے 17 جون سے عازمین حج کی روانگی کے پیش نظر حج ہاؤز میں کیمپ کے انعقاد اور عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کے سلسلہ میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا امبارگیشن پوائنٹ ملک میں ہمیشہ نمبر ون ثابت ہوا ہے۔ تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے عازمین کی تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے خدمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج ہاؤز میں کیمپ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور متصل زیر تعمیر کامپلکس کے استعمال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے زیر تعمیر کامپلکس کے عدم استعمال کے نتیجہ میں سیلر میں پانی جمع ہوچکا ہے جو عمارت کی بنیادوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں فائر سرویس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی اور ہفتہ کے دن سے پانی کی نکاسی کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زونل کمشنر کو پانی کی نکاسی کے علاوہ زیر زمین لکیج کا پتہ چلانے کی ہدایت دی۔ عمارت کے قریب پارک سے گزرنے والا پانی عمارت کے سیلر میں جمع ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ ہوجائے گی اور حج کیمپ کے بعد چیف منسٹر کے سی آر سے مشاورت کرتے ہوئے زیر تعمیر کامپلکس کے استعمال کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیر تعمیر کامپلکس میں اقلیتی بہبود کے دفاتر منتخب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ نے حج کمیٹی کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ عازمین حج کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کو بھی سہولتیں فراہم کریں۔ وزیر داخلہ نے قضاۃ سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے میاریج اور دیگر سرٹیفکٹس کی اجرائی کے نئے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے نئے طریقہ کار اور سرٹیفکٹس کی گھر پر ڈیلیوری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفکٹس کی اجرائی میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی بی شفیع اللہ نے عازمین حج کی روانگی کے پروگرام سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ روانگی سے دو دن قبل حج کیمپ کا آغاز ہوگا۔ تلنگانہ کے علاوہ اس مرتبہ آندھراپردیش کے عازمین حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے عازمین حج کی روانگی کیلئے ملک بھر میں 10 امبارگیشن پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم اور صدرنشین وقف بورڈ مسیح اللہ خاں نے دونوں اداروں میں بہتر تال میل کے ذریعہ انتظامات کی تکمیل کا تیقن دیا۔ر

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...