Powered By Blogger

ہفتہ, مارچ 04, 2023

ہمایوں اقبال ندوی، نائب صدر جمعیت علماء ارریہ وجنرل سکریٹری، تنظیم أبناء ندوہ پورنیہ کمشنری ۴/مارچ ۲۰۲۳ء

*اپیل وگزارش*
اردودنیانیوز۷۲ 

آئندہ کل بتاریخ ۵/مارچ ۲۰۲۳ء شہر ارریہ کے ٹاؤن ہال میں الفاروق فاؤنڈیشن کی طرف سے اردو بیداری کے عنوان پر ۱۰/بجےدن سے ۴/بجے دن تک ایک اہم پروگرام منعقد ہورہا ہے، 
ذاتی مردم شماری کے درمیان یہ پروگرام خاص مقصد کے تحت منعقد کیا جارہا ہے، لوگوں میں یہ غلط فہمی (کنفیوژن )ہے کہ ہم جس برادری سے تعلق رکھتے ہیں اسی زبان کو زبان کے کالم میں درج کریں گے، یہ مستقبل کے لئے خطرناک اور تشویشناک بات ہوسکتی ہے، بلکہ اردوزبان جو ہماری ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اس کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوسکتا ہے، مزید روزگار اور تعلیم کا یہ وسیع میدان جو ہمیں ملا ہوا ہے اس کےبھی چھن جانے کا اندیشہ ہے، بروقت بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور بیداری لانے کی بھی ضرورت ہے۔
اس کے لئے الفاروق فاؤنڈیشن نے پورے سیمانچل میں ایک تحریک شروع کی ہے،پرچے بانٹے گئے ہیں، پمفلٹ شائع کئے گئے ہیں، اب باضابطہ اس عنوان پر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے، 
لہذا سیمانچل کے محبان اردو سے میری درخواست ہےکہ اس اہم  پروگرام میں شرکت  فرما کر ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں اور مذکورہ پروگرام کو کامیاب وبامراد بنائیں، جزاکم اللہ خیرا 

الملتمس 
ہمایوں اقبال ندوی، نائب صدر جمعیت علماء ارریہ 
وجنرل سکریٹری، تنظیم أبناء ندوہ پورنیہ کمشنری 
۴/مارچ ۲۰۲۳ء

جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ (بیاد حاجی شفیع رح) کا سالانہ تقریری امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا

جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ (بیاد حاجی شفیع رح) کا سالانہ تقریری امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا
اردودنیانیوز۷۲ 
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 4/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم قاسمی)
جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں مورخہ 4/مارچ 2023 بروز سنیچر سالانہ تقریری امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔اس امتحان میں درجہ حفظ وناظرہ سمیت ابتدائی نورانی قاعدہ کے طلبہ وطالبات شریک ہوکر بیحد دلچسپی اور دل جمعی کے ساتھ اس مرحلے کو بحسن خوبی انجام تک پہنچایا، اس موقع پر بحیثیتِ ممتحن ماہر نفسیات، سماجی کارکن واستاذ حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ ،اور قاری محمد جہانگیر سمستی پوری استاذ مدرسہ روضۃ العلوم اسراہی بسیفی مدھوبنی تشریف لائیں، ممتحن نے طلبہ وطالبات کی کاوشوں اور کارکردگی پر اطمنان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً جامعہ کے اساتذہ نے طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت پر بڑی محنت مشقت کی ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ(بیاد حاجی شفیع) یہ ایک خالص دینی ادارہ ہے جہاں کثیر تعداد میں مقامی وبیرونی طلبہ وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں یہ ادارہ مشہور ومعروف عالم دین مولانا محمد عظیم الدین رحمانی صاحب کے زیر سرپرستی اور سماجی کارکن محمد فاروق منیر کالونی پھلواری شریف پٹنہ کے زیر نگرانی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس وقت ادارہ میں چار اساتذہ دو کارکنان اور تقریباً تیس طالب علم ہاسٹل میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت جامعہ ہذا کے ذمہ ہے ۔جبکہ مقامی تیس طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔
یقیناً کائنات میں انسان کے لیے ہدایات اوررہنمائی کا جو نظام اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے اس میں انسان میں علم کے حصول اور سمع بصر اور فواد کے ذریعہ انفس اور آفاق دونوں دنیاؤں سے حصول علم اور الہامی ہدایت کے ذریعہ اس علم اور ان صلاحیتوں کا صحیح صحیح استعمال شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیائے کرام کے ذریعہ علم ، انسان اور تہذیب کےلئے اسی نمونہ کو ہمارے سامنے پیش فرمایا۔ یہ انبیائے کرام ﷩ انسانیت کو اسی نمونے کی تعلیم دینے کی خدمت انجام دیتے رہے جس کا مکمل ترین نمونہ خاتم الانبیاء حضرت محمدﷺ نے پیش کیا اور فرمایا کہ میں معلّم بناکر بھیجا گیا ہوں۔تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے وہ انسان اور ادارے وجود میں آتے ہیں جو زندگی کے پورے نظام کی اسلام کی اقدار اور مقاصد کے مطابق صورت گری کرتے ہیں۔اس لیے امت مسلمہ کی ترقی اور زوال اور سطوت اور محکومی کا سارا انحصار تعلیم اور نظام تعلیم پر ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...