Powered By Blogger

پیر, اکتوبر 18, 2021

قتل معاملہ میں گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا

پنچکولہ، 18اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ میں پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کی انتظامی کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ قتل کے تقریباً 19برس پرانے معاملہ میں ڈیرا پرمکھ گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

سی بی آئی کے خصوصی جج ڈاکٹر سشیل گرگ نے قید کی سزا کے ساتھ ڈیرا پرمکھ کو 31لاکھ روپے اور چار دیگر قصورواروں کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی سنایا۔ عدالت میں ڈرا پرمکھ کو ویڈیو کانفرنسنگ سے جبکہ چار دیگر قصورواروں کرشن کمار، اتوار، جسویر اور سب دل کو ذاتی طورپر پیش کیا گیا۔اس دوران عدالت کمپلکس اور باہر اور شہر کے دیگر حساس علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کرنے کے ساتھ ہی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اور دیگر سلامتی دستے تعینات کئے گئے تھے۔

اس سے پہلے اسی عدالت نے پانچوں کو گزشتہ آٹھ اکتوبر کو اس معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کے لئے 12اکتور کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اس دن ڈیرا پرمکھ کی طرف سے ان کے اور ڈیرا کی طرف سے کئے جارہے سماجی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کرکے سزامیں رحم کی اپیل کی گئی تھی۔ اس عدالت نے اس پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا پر فیصلہ 18اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم اندرسین کی موت ہوچکی ہے۔


بریکنگ نیوزفورجی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری

فورجی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری

فور جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری
فور جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری


اردو دنیا نیوز۷۲،ئی دہلی

فور(4) جی موبائل صارفین کیلئے خوشحبری ہے کیونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ بڑھ رہی ہےملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈافون۔آئیڈیا) کو ایک بار پھر بڑے فرق سے مات دی ہے۔

یہ جانکاری یہاں کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس ، جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.5 ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔

 اگست کے مقابلے جیو کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے پچھلے ماہ اسپیڈ18.2 ایم تھی۔ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں لگاتار نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔ ریلائنس جیو نے اپنے حریفوں سے بڑا فاصلہ بنائے رکھا ستمبر کے مہینہ میں ایئر ٹیل، ریلائنس جیو سے9 ایم بی پی ایس پچھڑ گیا۔ ایئر ٹیل نے 11.9 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ درج کی۔

اگست کے مقابلے اس بڑھوتری کے باوجود ایئر ٹیل مسلسل گذشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ۔ الگ دکھاتا تھا۔

مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ووڈافون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبرماہ میں کمپنی کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں 5.4 ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی۔ ستمبر میں وی۔

آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 14.4 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور قریب 6.5 ایم بی پی ایس سے پیچھے چھوٹ گئی۔ ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔

دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 6.2 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر ٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔

کمپنی کی ستمبر ماہ کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 4.5 ایم بی پی ایستھی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے

مسجد الحرام میں دیڑھ سال بعد سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی


ریاض: مسجد الحرام میں دیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد آج فجر کی نماز سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی ہے۔مسجد الحرام کے زائرین نے فجر کی نماز کے امام کو تکبیرہ اولی کہنے سے پہلے ’استووا، اقیموا صفوفکم، تراصوا‘ کہتے ہوئے سنا۔یہ وہ الفاظ ہیں جن کے ذریعہ امام نمازوں کو صفیں سیدھی کرنے، کندھے سے کندھا ملانے اور درست طریقہ سے کھڑے ہونے کی ہدایت کرتا ہے۔کورونا وبا کے بعد حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کی مساجد میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد ہوا اور اماموں نے یہ الفاظ کہنے چھوڑ دیئے۔سعودی حکومت کے 17 اکٹوبر سے ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد حرمین شریفین میں زائرین کی پوری گنجائش کے علاوہ سماجی فاصلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔مسجد الحرام کے انتظامی امور کے قائم مقام سکریٹری ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہیکہ اتوار سے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے مکمل گنجائش کی اجازت ملنے کے بعد تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان پرعمل کرتے ہوئے مسجد الحرام میں زائرین کے لیے گنجائش کی انتہائی حد بحال کر دی گئی ہے۔تمام احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا سے محفوظ رہتے ہوئے زائرین اور نماز باجماعت کے لیے آنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بھی تعیناتی کے احکامات صادر کردیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔انہوں نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ’مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران جاری ہدایات پرمکمل طورپر عمل کریں اور عمرہ و نمازوں کی ادائیگی کے لیے آنے سے قبل اعتمرنا یا توکلنا پرپیشگی وقت ضرور حاصل کریں، علاوہ ازیں مسجد میں موجودگی کے دوران ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیئے ہیں۔اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹائی گئی تھیں۔

امام کعبہ عبد الرحمٰن السدیس کے انتقال کی خبریں ، حقیقت سامنے آگئی


سوشل میڈیا پر امام کعبہ کے انتقال کی خبروں کا ڈراپ سین ، تمام خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ۔ ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ آج گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر امام کعبہ عبد الرحمٰن السدیس کے انتقال کی جھوٹی خبریں چلائی جارہی تھیں جس پر دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات جاری کیے

جا رہے تھے تاہم ان تمام خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سب خبریں بالکل جھوٹی ہیں لہذاعوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں ۔

https://www.google.com/amp/s/thenamal.com/amp/world/imam-kaaba-sheikh-abdul-rahman-al-sudais-is-not-dead/


میلادالنبی:' نبی رحمت ؐ ' ٹیوٹر مہم کا اعلان

 میلادالنبی:' نبی رحمت ؐ ' ٹیوٹر مہم کا اعلان

  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمت ؐ ٹیوٹر مہم“ کا اعلان
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمت ؐ ٹیوٹر مہم“ کا اعلان

 

اردو دنیا نیوز۷۲ نئی دہلی

آج کے دور میں سوشل میڈیا بہت بڑی طاقت اور ذریعہ بن گیا ہے ،اپنی بات کو دنیا تک پہچانے کا ایک آسان راستہ۔ ۔اس کا دارومدار آپ پر ہے کہ اس کا استعمال کیسا ہوتا ہے۔ منفی یا مثبت۔ آپ اس کے استعمال سے کوئی غلط فہمی دور بھی کرسکتے ہیں اور پیدا بھی کرسکتے ہیں ۔اپنی بات اور آواز دنیا میں پھیلانے کا سب سے مقبول پپلٹ فارم  ہے۔ جس کو اب پیغمبر اسلام کے یوم ولادت یعنی میلاد النبی کے موقع پر ان کی تعلیمات سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  

اسی کے پیش نظر رسول اللہﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو عام کرنے کے غرض سے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ”نبی رحمت ؐ“ کے نام سے ٹیوٹر پر ٹرینڈ رکھا جا رہا ہے۔ ٹرینڈ کیلئے 11؍ ربیع الاول مطابق 18؍ اکتوبر بروز پیر شام سات بجے کا وقت طے کیا گیا ہے۔

در اصل  ماہ ربیع الاول اسلامی مہینوں میں اس اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں حضرت محمد رسول اللہﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی، جو ساری کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور جن کے تشریف لانے سے سسکتی بلکتی انسانیت کو نئی زندگی ملی۔

اس کا اعلان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  نے کیا ہے۔  بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کہا ہے کہ کہ نبیٔ رحمت ؐ کی بعثت سے قبل پوری دنیا ظلمت کدہ بن چکی تھی، ہر طرف قتل وغارت گری، لوٹ مار، ظلم و ستم کا دور دورہ تھا، لڑکیوں کی پیدائش کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور انہیں پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، انسان انسانیت کی سطح سے نیچے گرچکا تھا۔

ان حالات میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہﷺ کو سارے عالم کیلئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپ ؐ کی تشریف آوری یقیناً پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت تھی۔ آپ کی آمد سے ایک طرف جہاں معبودان باطل منہ کے بل گر پڑے اور توحید و رسالت کا پرچم بلند ہوا تو وہیں دوسری طرف ظلم وستم کے بادل چھٹ گئے اور عدل وانصاف کا نظام قائم ہوا۔ آپ ؐ نے انسانوں کو انسانیت کا درس دیا، اپنی تعلیمات سے لوگوں کو جینے کی راہ دکھائی، دنیا کو امن و امان اور اطمینان و سکون کا پیغام دیا۔

مولانا نے فرمایا کہ آپ ؐ نے زندگی کے ہر گوشے میں رہبری فرمائی اور سب کو برابری کا درجہ دیا۔ آپ نے بتایا کہ سارے انسان آپس میں برابر ہیں، کسی گورے کو کالے پر، مالدار کو غریب پر، عربی کو عجمی پر، آقا کو غلام پر اور بادشاہ کو عامی پر ہرگز فوقیت حاصل نہیں، نگاہ خداوندی میں وہی شخص محترم ومکرم ہے جو اس سے ڈرتا ہے اور اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔

مولانا رحمانی نے فرمایا کہ آپ ؐ کو اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے بہترین نمونہ بنایا ہے۔ آپ ؐ کا طور طریقہ فطرت اور عقل کے عین مطابق ہے۔ محسن انسانیتؐ کے معمولات زندگی تاقیامت شعار و معیار ہیں۔ پوری انسانیت کیلئے صبح قیامت تک نبی کریمؐ کی سنت و شریعت ہی مشعلِ راہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیرت النبیؐ کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے۔ آپ کی مبارک زندگی کا ایک ایک حصہ یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک احادیث شریفہ اور روایات کے ذریعے محفوظ کردیا گیا ہے تاکہ اس سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔

وقت سے پہلے ان شاء اللہ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ہیش ٹیگ کا اعلان کیا جائے گا اور بورڈ کے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل سے ٹیوٹ کیا جائے گا۔

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی  نے تمام برادران اسلام بالخصوص ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، سوشل ایکٹیوسٹ اور نوجوانان ملت سے اپیل کی کہ وہ اس ”نبی رحمت ؐ ٹیوٹر ٹرینڈ“ میں بھرپور حصہ لیکر محبت رسولﷺ کا ثبوت دیں۔اس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آفیشیل ٹیوٹر لنک( https://twitter.com/AIMPLB_Official) کو فولیا کیا جاسکتا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...